تازہ ترین
اے ایم یو کے ویمنس کالج میں سوچھتا پکھواڑہ کے تحت شجرکاری مہمجامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند میں سالانہ انعامی اجلاستیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنج
اتر پردیش

اے ایم یو کے ویمنس کالج میں سوچھتا پکھواڑہ کے تحت شجرکاری مہم

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج نے سوچھتا پکھواڑہ مہم کے تحت شجرکاری اور صفائی کا حلف لینے کی تقریب منعقد کی۔ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر شگفتہ امتیاز نے شرکاء کو صفائی کاحلف دلایا۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ نے صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ طلبہ اور عملے کے ارکان نے لیموں، آملہ اور موسمی کے پودے لگائے۔شعبہ اراضی و باغات کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ اور کیمپس میں پائیدار ماحولیات دوست سرگرمیوں کے فروغ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں۔ یہ پروگرام ویمنس کالج کی اساتذہ ڈاکٹر نازش بیگم اور ڈاکٹر صدف فرید کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں