تازہ ترین
تیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنجسوربھ داس اور رنکا کی عدالتی حراست میں توسیع’نکاح کو آسان اورفضول رسموں کا کریں خاتمہ‘، جمعیۃ علماء میرٹھ کی آسان نکاح مہم کے تحت اصلاحِ معاشرہ پروگرام
دلی این سی آر

اسکول کی فیسوں میں من مانی اضافے پرAAP کا دہلی حکومت پر حملہ

منیش سسودیا

(پی این این)

ئی دہلی :اس وقت دہلی میں اسکولوں میں بیچنے کا مسئلہ ایک گرما گرم موضوع ہے۔ اسکول کی فیسوں میں من مانی اضافے پر والدین آئے روز ناراض ہیں۔ آج کئی بچوں کے والدین ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر محکمہ تعلیم کے باہر احتجاج کرتے نظر آئے۔ عام آدمی پارٹی اس معاملے پر ریکھا حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔

آج دہلی کے سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بھی ریکھا حکومت پر حملہ بولا۔ بڑا حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت بچوں کا مستقبل نہیں بلکہ ڈونرز بچا رہی ہے۔دہلی میں اسکول کی فیس کے معاملے پر حملہ کرتے ہوئے منیش سسودیا نے لکھا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دینا اب دہلی میں والدین کے لیے ایک ڈراو ¿نا خواب بن گیا ہے۔ فیس کی لوٹ مار اپنے عروج پر ہے اور بی جے پی حکومت بے شرمی کے ساتھ ایجوکیشن مافیا کی ڈھال بن کر کھڑی ہے۔ والدین سڑکوں پر ہیں اور حکومت کارپوریٹ اسکولوں کی گود میں بیٹھی ہے۔

یہ حکومت بچوں کا نہیں بلکہ ڈونرز کا مستقبل بچا رہی ہے۔ تعلیم بیچی جا رہی ہے اور اقتدار دلالی میں ملوث ہے۔اس سے قبل وہ پرائیویٹ اسکولوں میں بڑھائی گئی فیسوں کے خلاف محکمہ تعلیم کے باہر میٹنگ کرنے آئے تھے۔ سب نے وزیر تعلیم کے خلاف نعرے لگائے۔ اس کا ویڈیو سابق وزیر سوربھ بھردواج نے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ اس کے علاوہ کل یعنی منگل کو ریکھا گپتا نے فیس میں من مانی کے حوالے سے ایک مشہور اسکول کوئین میری کے خلاف کارروائی کرنے کی بات بھی کی تھی۔

تاہم آج عام آدمی پارٹی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں والدین کا کہنا ہے کہ کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ آپ نے لکھا کہ کل کوئین میری اسکول میں سی ایم ریکھا گپتا نے کہا تھا کہ اسکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لڑکیوں کو وہاں 2 دن تک قید رکھا گیا۔ اب وہاں لڑکیوں کو سکول کے اندر جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ اگر سکولوں کو وزیر اعلیٰ اور حکومت کا بھی خوف نہیں تو پھر کیا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔