تازہ ترین
آئی آئی ٹی ایف دہلی میں بہار پویلین میں ورثے اور ترقی کی جھلکجھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کر دی دہلی سرکار : سوربھ بھاردواجحکام کا احتساب ضروری، اسٹیشن پر بھگدڑ پر ہائی کورٹ کا واضح بیانچھٹھ صر ف مذہبی نہیں سماجی ہم آہنگی کی علامت:ریکھاممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چھٹھ گیت بجنے کی مخالفت پرچراغ پاسوان برہمسیتامڑھی:معیاری تعلیم میں کمی کے معاملے پرڈی ایم سخت، اسکالرشپ کے زیر التوا درخواستوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور، کوئی بھی مستحق طالب علم سرکاری اسکالرشپ کے فائدے سے نہ رہےمحروم : تنئے سلطانیہرحمانی 30 میں داخلے کا سنہرا موقع، آن لائن رجسٹریشن شروع، 15 نومبر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ،29 نومبر کو ہوگاداخلہ امتحانحاجی پور:تنظیم کی توسیع، فعالیت اور جوابدہی پر بلاک کانگریس صدور کا اجلاس، ضلع کانگریس نے لئے کئی اہم فیصلے
دلی این سی آر

آئی آئی ٹی ایف دہلی میں بہار پویلین میں ورثے اور ترقی کی جھلک

(پی این این)
نئی دہلی:قومی دارالحکومت کے بھارت منڈپم میں منعقدہ 45ویں ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) 2026 میں بہار پویلین میں ریاست کے ورثے اور ترقی کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ بجّیکا آرٹ کے براہ راست مظاہرے نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
بہار حکومت کے محکمہ صنعت کے سکریٹری کندن کمار اور یہاں واقع بہار بھون کے مقامی کمشنر منوج کمار سنگھ نے اتوار کو بہار پویلین کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد دونوں افسران نے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور مقامی مصنوعات، دستکاری کے سامان اور کاریگروں سے بات چیت کی اور ان کے ہنر کی تعریف کی۔
مسٹر کمار نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی بہار نے آئی آئی ٹی ایف میں شراکت دار کی حیثیت سے حصہ لیا ہے۔ آج میں نے اور مسٹر منوج جی نے بہار پویلین کا افتتاح کیا ہے۔ ہمیں اس بات کی بہت خوشی ہے۔ ہم نے اپنا پویلین لگانے کے لیے ایک بڑی جگہ حاصل کی ہے اور یہ پورے بہار کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ یہاں ہمارے فن، دستکاری اور ثقافت کی تمام خصوصیات کو دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ گزشتہ دنوں جرمنی کی ٹریول گائیڈ ورتھ اے جرنی کی جانب سے جاری کردہ سال 2026 کے دنیا کے 100 بہترین میوزیموں کی فہرست میں بہار میوزیم کو 9واں مقام حاصل ہوا ہے۔ اسی وجہ سے اس بار یہاں میوزیم کے فن پاروں کو خصوصی طور پر جگہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ایسی پالیسیوں اور سہولتوں پر کام کر رہی ہے، جن سے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو بہتر مواقع فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں، صنعت کے ماہرین اور صنعت کاروں سے بہار پویلین آنے اور ریاست میں موجود امکانات کو سمجھنے کی اپیل کی۔وہیں، مسٹر منوج کمار سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بہار کی ثقافتی شناخت اور اقتصادی امکانات کو ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ ریاست کا تاریخی ورثہ، روایتی فن، مقامی مصنوعات اور صنعتی ترقی ایک دوسرے کے معاون ہیں۔ بہار پویلین کے ذریعے ان تمام پہلوؤں کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس سے مقامی فن کاروں اور صنعت کاروں کو نئے ناظرین اور بازار ملیں گے، وہیں سرمایہ کاروں کو بھی بہار میں دستیاب مواقع کی جانکاری حاصل ہوگی۔
اس موقع پر یہاں واقع بہار بھون کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر (سی اے او) کمار دگ وجے اور معاون مقامی کمشنر شمس افروز بھی موجود تھے۔اس بار بہار پویلین ریاست کے شاندار ورثے کو ملک اور دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔ بہار نے یہاں اپنی تاریخی، ثقافتی اور صنعتی کامیابیوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر سجایا ہے۔
بھارت منڈپم کے ہال نمبر 2 میں قائم بہار پویلین اس بار میلے کے موضوع ‘ترقی اور ورثہ’ کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ پویلین کا مرکزی داخلی دروازہ بہار کی تاریخی شناخت کی علامت ‘سبھیتا دوار’ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعے ریاست کی قدیم تہذیب، مالا مال روایات اور ترقی کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔ اندر داخل ہوتے ہی بہار کے فن، ثقافت، دستکاری اور جدید صنعتی امکانات کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔
بہار پویلین میں بہار میوزیم کو بھی خاص انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہاں میوزیم میں محفوظ تاریخی فن پاروں کی نقلیں رکھی گئی ہیں، جو آنے والوں کو بہار کے شاندار ماضی اور فن و ثقافت سے واقف کرا رہی ہیں۔ ان نقلوں کے ذریعے لوگوں کو بہار کے تاریخی ورثے کو قریب سے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ اس سے پویلین آنے والے لوگوں کو ریاست کے سیاحت اور ثقافتی عظمت کی ایک الگ جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔
پویلین میں بہار کے بجّیکا آرٹ کا اسٹال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں فن کار کنچن پرکاش خود اس روایتی فن کو بنا کر دکھا رہی ہیں۔ وہ آنے والوں کو بجّیکا آرٹ کی باریکیوں، اس کی خصوصیات اور اس سے وابستہ فن کی روایت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر رہی ہیں۔ فن کے براہ راست مظاہرے کی وجہ سے لوگ اس اسٹال پر رک کر اس فن کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور فن کار سے اس کے بارے میں سوالات بھی پوچھ رہے ہیں۔ آنے والوں کی جانب سے اس پہل کو اچھا ردعمل مل رہا ہے۔ اس سے بہار کے مقامی فنون اور فن کاروں کو نئی شناخت دلانے کا موقع بھی مل رہا ہے۔
اس بار بہار پویلین میں فروخت اور نمائش کے لیے کل 61 اسٹال لگائے گئے ہیں۔ ان میں ریاست کی روایتی دستکاری، مقامی مصنوعات، فن اور ہنر کے ساتھ صنعت اور سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ یہاں آنے والے لوگ بہار کے مختلف علاقوں کی مصنوعات کو قریب سے دیکھ اور خرید سکتے ہیں۔ وہیں، صنعت سے وابستہ لوگوں اور سرمایہ کاروں کو ریاست میں موجود کاروباری امکانات کو سمجھنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں