تازہ ترین
آئی آئی ٹی ایف دہلی میں بہار پویلین میں ورثے اور ترقی کی جھلکجھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کر دی دہلی سرکار : سوربھ بھاردواجحکام کا احتساب ضروری، اسٹیشن پر بھگدڑ پر ہائی کورٹ کا واضح بیانچھٹھ صر ف مذہبی نہیں سماجی ہم آہنگی کی علامت:ریکھاممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چھٹھ گیت بجنے کی مخالفت پرچراغ پاسوان برہمسیتامڑھی:معیاری تعلیم میں کمی کے معاملے پرڈی ایم سخت، اسکالرشپ کے زیر التوا درخواستوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور، کوئی بھی مستحق طالب علم سرکاری اسکالرشپ کے فائدے سے نہ رہےمحروم : تنئے سلطانیہرحمانی 30 میں داخلے کا سنہرا موقع، آن لائن رجسٹریشن شروع، 15 نومبر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ،29 نومبر کو ہوگاداخلہ امتحانحاجی پور:تنظیم کی توسیع، فعالیت اور جوابدہی پر بلاک کانگریس صدور کا اجلاس، ضلع کانگریس نے لئے کئی اہم فیصلے
دلی این سی آر

جھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کر دی دہلی سرکار : سوربھ بھاردواج

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے چھٹھ مہاپرو کے موقع پر گھاٹوں پر بجلی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی بدانتظامیوں کو لے کر بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے کئی بڑے چھٹھ گھاٹ اندھیرے میں ڈوبے رہے، جبکہ بی جے پی حکومت نے جھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے۔ حقیقی چھٹھ گھاٹ بدانتظامیوں سے دوچار رہے، لیکن بی جے پی حکومت نے ریل والی چھٹھ پوجا کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کرکے عوام کو دھوکہ دیا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنی ریل بنوانے کے لیے کشتی کے ذریعے چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کرنے کا دکھاوا کیا۔ گھاٹوں پر موجود چھٹھ ورتی انتظامی بدانتظامیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے، لیکن وزیر اعلیٰ کشتی لے کر آگے نکل گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جس یمنا کو بی جے پی حکومت صاف کرنے کا دعویٰ کر رہی تھی، اسی میں ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئیں۔ اب وزیر اعلیٰ کو بتانا چاہیے کہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے لیے انفلوئنسرز پر کتنے کروڑ روپے خرچ کیے گئے؟ آپ کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پیر کی صبح بھگوان سورج کو ارگھیا دینے کے ساتھ ہی چھٹھ پوجا اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران چھٹھ پوجا کی دو الگ الگ تصویریں دیکھنے کو ملیں۔ ایک ریل والی چھٹھ پوجا تھی اور دوسری حقیقی چھٹھ پوجا۔ ایک طرف ریل والی یمنا تھی اور دوسری طرف حقیقی یمنا۔ دہلی کی بی جے پی حکومت نے ریل والی چھٹھ پوجا کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے۔ حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے کے لیے سیکڑوں انفلوئنسرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ پیسوں کے لالچ میں ان انفلوئنسرز نے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایسے انفلوئنسرز کا بائیکاٹ کریں، جنہوں نے اپنی ریلز کے ذریعے یمنا کی صفائی کے بارے میں جھوٹ پھیلایا۔ ایسے میں دہلی سے باہر رہنے والے لوگوں نے سوشل میڈیا پر غالباً صرف ریل والی چھٹھ پوجا ہی دیکھی ہوگی۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں سے عام آدمی پارٹی کی حکومت چھٹھ پوجا کے لیے شاندار انتظامات کرتی آ رہی تھی۔ دہلی کی بی جے پی حکومت کو کچھ زیادہ نہیں کرنا تھا، صرف گزشتہ برسوں میں کیے جانے والے انتظامات کو آگے بڑھانا تھا، لیکن اس معمولی کام میں بھی ریکھا گپتا کی حکومت پوری طرح ناکام ثابت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کشتی کے ذریعے چھٹھ گھاٹوں کا جائزہ لینے کی بات کہی تھی۔ کشتی میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر کپل مشرا اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری بھی موجود تھے۔ حکومت انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے معائنہ کرتی ہے۔ ہمیں بھی وزیر اعلیٰ سے یہی توقع تھی۔ گھاٹوں پر چھٹھ ورتی چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ روشنی کا کوئی انتظام نہیں ہے، لیکن وزیر اعلیٰ نے ان کی بات نہیں سنی اور صرف ہاتھ ہلاتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔ اس گھاٹ پر وزیر اعلیٰ سے اپیل کرنے کے باوجود بجلی کا انتظام نہیں کیا گیا۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جگت پور، وزیرآباد کے قریب واقع شیام گھاٹ پر 2 سے 3 لاکھ لوگ چھٹھ منانے آتے ہیں، لیکن وہاں روشنی کا نہ ہونے کے برابر انتظام تھا۔ پہلے ان گھاٹوں پر ورتیوں کو کپڑے تبدیل کرنے کے لیے 40 سے 50 چینجنگ روم بنائے جاتے تھے، لیکن اس مرتبہ صرف 4 سے 5 چینجنگ روم ہی بنائے گئے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے دور میں تمام چھٹھ گھاٹ روشنی سے جگمگاتے تھے، لیکن ریکھا گپتا حکومت میں تمام گھاٹوں پر اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ لوگ اندھیرے میں ہی آمدورفت کرنے پر مجبور ہیں۔ لوگ موم بتیاں اور بیٹری سے چلنے والی ایل ای ڈی لائٹس جلا کر بیٹھے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پوروانچل کے چھٹھ ورتیوں کے لیے چھٹھ پوجا کو عذاب بنا دیا ہے۔ اسی طرح تیمارپور کے سور گھاٹ پر ایک لاکھ سے زیادہ لوگ آتے ہیں، لیکن وہاں بھی روشنی کا کوئی مناسب انتظام نہیں تھا۔ بادیلی کے بھلسوا میں ایک بہت بڑا گھاٹ بنایا جاتا ہے، جہاں 4 سے 5 لاکھ لوگ پہنچتے ہیں۔ سونیا وہار میں بھی روشنی کے انتظامات ناقص رہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ مختلف گھاٹوں پر روشنی کے انتظامات نہ ہونے کی بنیادی وجہ ٹینڈر کے عمل میں بے ضابطگیاں تھیں۔ چھٹھ پوجا سے محض 3 سے 4 دن پہلے ہی ٹینڈر کھولا گیا۔ بی جے پی کی حامی چھٹھ کمیٹیاں بھی حکومت کی مذمت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کی ناک کٹوا دی ہے۔ انتظامات کی صورت حال اتنی خراب پہلے کبھی نہیں رہی۔ کئی کلومیٹر تک پھیلے چھٹھ گھاٹ اندھیرے میں ڈوبے ہوئے تھے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ریکھا گپتا حکومت نے انفلوئنسرز کے ذریعے یمنا کی صفائی کے بلند بانگ دعوے کیے، لیکن بعد میں اسی یمنا میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مردہ پائی گئیں۔ مچھلیوں کے مرنے کا واقعہ پیش آئے پانچ دن گزر چکے ہیں، لیکن اب تک پرویش ورما جانچ رپورٹ سامنے نہیں لا سکے ہیں۔ اگر مردہ مچھلیاں خرید کر لائی گئی تھیں تو جانچ رپورٹ میں یہ بات سامنے آ جائے گی۔ پرویش ورما کو بتانا چاہیے کہ اب تک رپورٹ کیوں جاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی عام نہیں کی، جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ کون سا ٹرک مردہ مچھلیاں بھر کر لایا اور انہیں یمنا میں پھینکا۔ حکومت کا جھوٹ سب کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ اپنی ساکھ بچانے کے لیے پولیس نے ایک دلت نوجوان کو گرفتار کر لیا، جس نے مردہ مچھلیوں کی ویڈیو بنائی تھی۔سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے سوال کیا کہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے لیے انفلوئنسرز پر کتنے کروڑ روپے خرچ کیے گئے؟ بی جے پی حکومت نے منظم طریقے سے دہلی کے عوام کو بے وقوف بنانے کی سازش رچی۔ حکومت نے یمنا کو صاف کیے بغیر ہی اسے صاف قرار دینے کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا اور لوگوں نے ریلز بنا کر دہلی والوں کو بے وقوف بنایا۔ یمنا کو 70 فیصد تک صاف کرنے کا دعویٰ کیا گیا، اس کے باوجود مچھلیاں مر گئیں۔ بی جے پی حکومت کا سارا پروپیگنڈہ یمنا کے جھاگ میں بہہ گیا۔ دہلی حکومت اس کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے والوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی اس غنڈہ گردی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں