Connect with us

Bihar

جھارکھنڈ میں ایس آئی آر کے فارم کی خانہ پُری کے لئے عوامی بیدار تحریک سرگرم عمل

Published

on

پھلواری شریف : ر  یاست جھارکھنڈ میں انتخای فہرستوں پر نظر ثانی کا کام چل رہا ہے ،ووٹر لسٹ میں ناموں کو درج کرانے کے لئے امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کی طرف سے عوامی بیداری لانے کی خاطر ریاست بھر میں گیارہ رکنی ٹیمیں مستقل متحڑک و سرگرم عمل ہیں ،یہ تمام ٹیمیں امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ ،ناظم امارت شرعیہ مولانا مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی صاحب ،قاضی شریعت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی صاحب اور نائب ناظم مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی صاحب کی نگرانی میں اضلاع کی سطح سے بلاک و قصبات تک ایس آئی آر کے فارم بھرنے کے طریقہ کار سے واقف کرا رہے ہیں ،جس سے لوگوں میں بیداری آ رہی ہے ۔امارت شرعیہ کی طرف سے رہنمائی کرنے والی ٹیموں کی رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ فکر و عمل کی یکسانیت اور مسئلہ کی حساسیت و نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے بڑی دلچسپی سے تربیتی کیمپوں میں شرکت کر رہے ہیں ،ضلع رانچی کے مانڈر اور بیڑو بلاک سے قاضی انور صاحب ،مفتی محمد وسیم اختر صاحب ،مولانا سہیل سجاد صاحب اور مولانا اسجد قاسمی صاحب نے اپنی رپورٹ میں بتلایا کہ یہ ٹیم ہر اعتبار سے کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے ،مانڈر بلاک کے پانچ مقامات پر ایس آئی آر ہیلپ ڈیسک لگائے جا چکے ہیں ،اسی طرح بیڑو میں چار جگہوں پر تربیتی کیمپ منعقد ہوئے اور ہر جگہ فعال نوجوان کی ٹیم مقرر کر دی گئی ہے ،ضلع گڈا سے قاضی سہیل اختر قاسمی صاحب اور مولانا مجیب الرحمٰن قاسمی صاحب نے کہا کہ مہگاواں بلاک اور بسنترائے کے خرد سانکھی ،بسنت رائے ،جمنی کولہ کیتھیا میں تربیتی پروگرام ہوئے ۔ضلع دھنباد سے قاضی شاہدقاسمی صاحب نے لکھا کہ ضلع بوکارو کے چندنکیاری ،انصار محلہ ،نوڈیہا،مکتا پور کے مقامی اصحاب کی مٹینگیں ہوئیںاور ان کے سامنے ایس آئی آر کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی،اس کے بعد ہیلپ ڈیسک قائم ہوا ،قاضی ضمیرالدین قاسمی صاحب نے گریڈیہہ کے منڈا ٹانر اور بلائی ڈیہہ میں متدد اجتماعات کئے ۔مولانا احمد حسین احمدقاسمی مدنی ،مولانا عمران عالم قاسمی اور مولانا سرفراز عالم مظاہری نے ضلع دیوگھر کے کئی بستیوں میںپروگرام کیا اور ایس آئی آر کے تعلق سے رہنمائی کی،بستیوں میں نوجوانوں کی ٹیم بھی بنا دی گئی ہے کام بھی جاری ہے ۔مولانا قمر انیس قاسمی صاحب اور قاضی سعود عالم قاسمی صاحب نے اپنے معاونین کے ساتھ جمشید پور چائباسہ میں متعدد پرگرام کئے اور ہر جگہ ہیلپ ڈیسک تشکیل دی ۔مولانا کلیم اللہ مظہر قاسمی ،مفتی عبدالباری قاسمی ،مولانا رفیع احمد ندوی اور مولانا عبدالجبار حسامی کی معاونت میں ہزاری باغ کے بڑکا گاؤں بلاک کے مختلف علاقوں میں رہنمائی میں مستقل مصروف ہیں اور متحرک نوجوانوں کی ٹیم تشکیل دے کر ایس آئی آر مہم کو قوت بخش رہے ہیں اور ہر مقام پر رضاکاروں کو بھی توجہ دلا رہے ہیں۔مولانا قیام الدین قاسمی،مولانا سعودا للہ رحمانی ،قاضی صدام حسین قاسمی اور مولانا ضیاء الاسلام قاسمی پاکوڑ کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو ایس آئی آر کا فارم بھرنے کی طریقہ بتلایا اور اکثر مساجد کے دروازہ پر ہیلپ ڈیسک قائم کیا اور وہاں نامزد افراد بھی طے کر دیئے جس سے کاموں کو آگے بڑھانے میں سہولت پیدا ہوئی ۔مولانااکرام الدین قاسمی صاحب ،مولانا عبدالجبار قاسمی صاحب ضلع لاتیہار کے لالٹین گنج کے مختلف دیہی و شہری آبادیوں میں مستقل ایس آئی آر کی اہمیت سے لوگوں کو واقف کرا رہے ہیں اور باہمی مشورہ سے ٹیمیں بھی تشکیل دے رہے ہیں ۔مولانا مختار احمد قاسمی اور مولانا احمد حسین قاسمی نے سمڈیگا سے رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں 90/فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ،شہر کے مختلف محلوں میں عوامی رہنمائی ،فارموں کی جانچ اور اصلاح کا کام اطمینان بخش طریقہ سے انجام پا رہا ہے ۔امارت شرعیہ کی تحریک اور یہاں کے علماء کی جدوجہد سے جھارکھنڈ میں عوامی بیداری مہم کامیابی کے ساتھ انجام پا رہا ہے ۔ان شاء اللہ مستقبل میں اس کے مفید اثرات ظاہر ہوں گے ۔

Bihar

مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے کی نتیش کمار سے ملاقات

Published

on

(پی این این)
سیتامڑھی:مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا چار رکنی وفد نے بہار کے صابق وزیر اعلیٰ نیتیش کمار سے ملاقات کر مدارس اساتذہ کی پریشانیوں سے اگاہ کراتے ہوئے کہا کہ بہار کے مدارس اساتذہ کو چھ مہینے سے تنخواہ نہ ملنے کے سبب اہل خانہ کے ساتھ بھوک مری کے شکار ہو رہے ہیں جو پہلے ایسا کبھی نہیں یوا ساتھ ہی یہ بھی یاد دلایا کہ آپکے ہی دور حکومت سے مدارس والوں کی خاطر خواہ تنخواہ ملنا شروع ہوا جس کو ہم مدارس اساتذہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے یہ بھی یاد دلایا کہ پچھلے سال 2025 کے ستمبر میں ہم لوگون نے مساوی مراعاتِ کے لئے گردنی باغ میں دھرنا دیا تھا اسے اس یقین دہانی کے ساتھ ختم کروایا گیا تھا کہ جلد ہی آپ لوگوں کے مسئلے کو حل کر دیا جائے گا لیکن افسوس کہ آپ نے بہار کی کمان چھوڑ دیا اور ہم مدرسے والوں کو پرسان حال کوئ نہیں رہا اس سلسلے میں وفد نے انہیں میمورنڈم بھی دیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے اس کو سنجیدگی سے سنا اور للن سراف کو کہا کہ وجے کمار چودھری سے بات کر انہیں اس مسئلے کو فوراً حل کرنے کو کہا اور کہا کہ ان لوگوں کو جلد سے جلد تنخواہ کی ادائیگی کروائیں۔وفد میں شامل مہتاب عالم الطاف حسین مناظر السلام اور شفیع انصاری نے نیتش کمار کا شکریہ ادا کیا۔

Continue Reading

Bihar

یومِ آزادی کے موقع پر پورے نالندہ میں گونجا قوم پرستی کا پیغام، پرچم کشائی کے ساتھ شہیدوں کو کیا گیا سلام

Published

on

(پی این این)
بہار شریف: 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پورے نالندہ ضلع میں قوم پرستی، جوش و خروش اور فخر کے ماحول میں یومِ آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ ضلع کے اسکولوں، کالجوں، سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور تمام سرکاری دفاتر میں پرچم کشائی کی گئی۔ بہار شریف کے سوگرا کالج میں سیکرٹری سید ذاکر حسین نے پرچم لہرایا۔
اس موقع پر پرنسپل سید غلام محی الدین موجود تھے۔ مدرسہ عزیہ میں پرنسپل، مدرسہ سیستانیہ میں ڈاکٹر نائب علی، صدرِ عالم سیکنڈری اسکول میں خالد عالم بھٹو، روزمیری لینڈ اسکول میں انسار رضوی، مدرسہ فصیح البنات میں ارشد اسطانوی اور سوگرا وقف اسٹیٹ میں متولی نے پرچم کشائی کی۔ پرکھنڈ اور انچل سطح پر بھی مختلف ثقافتی اور رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ یومِ آزادی منایا گیا۔ اس موقع پر لوگوں نے تحریکِ آزادی کے امر سپاہیوں اور ملک کی وحدت و سلامتی کے لیے قربانی دینے والے بہادر جوانوں کو عقیدت کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ضلع ہیڈکوارٹر میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب سوگرا ہائی اسکول میدان میں منعقد ہوئی۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق مرکزی تقریب کے مقام پر صبح 9 بجے پرچم کشائی کی گئی۔ اس کے بعد نالندہ کلکٹریٹ سمیت مختلف اہم سرکاری دفاتر اور اداروں میں مقررہ وقت کے مطابق پرچم کشائی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔مرکزی تقریب میں ضلع افسر محترمہ ادیتا سنگھ نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر موجود عوامی نمائندوں، افسران، انتظامیہ اور پولیس کے افسران، طلبہ و طالبات، نوجوانوں اور ضلع باسیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نالندہ کی ترقی کی سمت میں کیے جانے والے کاموں اور مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کی تفصیلی معلومات شیئر کیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم، نوجوان، کسان، صحت، سماجی تحفظ، سڑک اور بنیادی ڈھانچہ، روزگار، سیاحت، صفائی، آبی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں ضلع کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ضلع افسر نے کہا کہ نالندہ کی ترقی صرف بنیادی ڈھانچوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ ایسا نالندہ بنانے کی کوش ہے جہاں ہر فرد کو عزت، موقع اور بہتر زندگی کی سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے عام شہریوں سے ضلع کی ترقی میں فعال شرکت نبھانے کی اپیل کی۔
ضلع میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 20 سروسوتی ودیا نکیتن “آدرش ودیالیہ” اور 9 نئے ڈگری کالج شروع کیے جا چکے ہیں۔ اسکولوں میں سمارٹ کلاس، لائیو کلاس، کمپیوٹر لیب اور باقاعدہ جانچ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کی مختلف طلبہ فلاحی اسکیموں کے ذریعے طلبہ کو DBT کے ذریعے فائدہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو ہنر، روزگار، قیادت اور قوم کی تعمیر سے جوڑنے کے لیے مائی بھارت پورٹل کے ذریعے 3 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کا مفت اندراج کرایا گیا ہے۔ روزگار کیمپ اور پلاننگ میلوں کے ذریعے اس سال نالندہ کے تقریباً 1300 سے زیادہ نوجوانوں کا مختلف کمپنیوں میں انتخاب ہوا ہے۔زرعی شعبے میں بیج کی تقسیم، نامیاتی کھیتی، فصل کی تنوع اور کسانوں کی فلاح کی سمت میں قابلِ ذکر کام کیے گئے ہیں۔ 72 ہزار سے زیادہ کسانوں کو معیاری بیج فراہم کیے گئے ہیں اور نامیاتی کھیتی و جدید زراعت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم کسان سمان ندھی کے تحت 4 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ کسانوں کو رقم فراہم کی گئی ہے۔ دیہی رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے بہار شریف اور راجگیر میں 235 راستوں کا انتخاب کر کے 360 کلومیٹر سے زیادہ لمبی سڑکوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ ساتھ ہی 17 پلوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔
صاف اور خوبصورت نالندہ کے لیے کچرا انتظام اور آبی انتظام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ جل-جیون-ہریالی مہم کے تحت تالاب، آہر، پئین اور کنوؤں کی مرمت، بارش کا پانی جمع کرنا اور آبی تحفظ کے کام کیے جا رہے ہیں۔ ضلع میں بڑی تعداد میں آبی ڈھانچوں کی مرمت مکمل کی گئی ہے۔ وہیں، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بھی کئی اہم منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ راجگیر کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کے تحفظ اور ترقی سمیت مختلف اسکیموں سے ضلع میں سیاحت اور عوامی سہولیات کو نئی رفتار ملی ہے۔
اس موقع پر ضلع افسر نے شہریوں سے صاف، محفوظ اور ترقی یافتہ نالندہ کی تعمیر، آب اور ماحولیات کے تحفظ، عوامی املاک کی حفاظت اور باہمی محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو مضبوط بنانے کا عہد لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی حقیقی کامیابی تبھی ممکن ہے، جب اس میں عوامی شرکت ہو۔ تقریب کا ماحول پورے دن قوم پرستی اور جوش و خروش سے سرشار رہا۔ ضلع باسیوں نے تحریکِ آزادی کے تمام امر سپاہیوں اور ملک کی حفاظت میں قربانی دینے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔

 

 

Continue Reading

Bihar

مرکزی دفتر امارت شرعیہ میں یوم آزادی کے موقع سے ناظم امارت شرعیہ نے کی پرچم کشائی

Published

on

(پی این این)
پھلواری شریف، پٹنہ: ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر امارتِ شرعیہ، بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگا ل کے مرکزی دفترپھلواری شریف پٹنہ میں 15 اگست کوہر سال کی طرح امسال بھی ِ پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔
امارتِ شرعیہ بہار ، اڈیشہ ،جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی نے اپنے ہاتھوںسے قومی پرچم لہرایا ، انہوں نے پرچم کشائی تقریب کے موقع پر مجاہدِ آزادی کی سرفروشانہ قربانیوں کا تذکرہ کیا کہ ملک کو انگریزوں کے غلبہ و تسلط سے آزاد کرانے میں مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیں، علماء کرام نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ان بزرگوں کی مجاہدانہ کوششوں کے نتیجے میں ہمارا ملک 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا۔اس موقع پر قاضی محمد انظار عالم قاسمی ، قاضیِ شریعت مرکزی دارلقضاء امارت شرعیہ نے ملک کے امن و سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور وطن عزیز کی ترقی کے لیے دعائیں کی۔
اس تقریب کے موقع پر امارتِ شرعیہ کےمعاون قاضی، مولانا مجیب الرحمٰن بھاگل پوری نے قومی ترانہ پیش کیا،تقریب میں مولانا قاضی وصی احمد قاسمی نائب قاضیِ شریعت امارت شرعیہ ، مفتی احتکام الحق صاحب نائب مفتی امارت شرعیہ ، مولانا رضوان احمدندوی معاون ناظم امارتِ شرعیہ ،عرفان الحق انچارج بیت المال ، مولانا ارشد رحمانی آفس سیکریٹری، حاجی احسان الحق صاحب پروجیکٹ مینیجر امارتِ شرعیہ ، ہارون رشید صاحب ایڈوکیٹ امارتِ شرعیہ،خبیب صاحب بیت المال ، امتیاز احمد صاحب نائب انچارج، بیت المال، مولانا مطیع الرحمن صاحب، مولانا عبداللہ جاوید صاحب ، مولانا محمد منہاج عالم ندوی صاحب، مولانا مجاہد الاسلام قاسمی صاحب، حامد حسین صاحب، مولانا طارق رحمانی صاحب، سیدجمال ( ننھو) سمیت امارتِ شرعیہ کے دیگر ذمہ داران و کارکنان، تربیت قضاء وافتاء کے طلبہ بڑی تعداد میںموجود تھے،آخرمیں تقریب نہایت سادگی، وقار اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network