(پی این این)
لکھنؤ:مسرور ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سینٹ روز پبلک اسکول، گڑھی پیر خاں، ٹھاکر گنج میں مشہور افسانہ نگار ڈاکٹر جہاں آرا سلیم کی صدارت میں ہونہار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک بامقصد پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں سینٹ روز پبلک اسکول میں زیر تعلیم 53 بچے وبچیوں کو معزز شخصیات کے ہاتھوں سے مختلف شخصیات نے اعزازو اکرام سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے والدین اور سرپرست بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی کے طور پر معروف شاعرہ ساجدہ صبا اور بطور مہمان اعزازی ڈاکٹر ثروت تقی نے شرکت کی۔ کار نظامت انما راشد نے بحسن وخوبی انجام دیا۔
ڈاکٹر جہاں آرا سلیم نے صدارتی تقریر میں کہا۔ سینٹ روز پبلک اسکول نے گذشتہ 40 برسوں میں نسلوں کی آبیاری اور علم و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے _ ڈاکٹر منصور حسن خاں نے پابندی اور مستعدی سے پروگراموں کے انعقاد سے نہ صرف نئی نسل کی حوصلہ افزائی کی ہے بلکہ والدین کو ان کی ذمے داریوں سے واقف کرایا ہے۔ ڈاکٹر ساجد صبا نے کہا نسل نو کی ذہن سازی میں والدین کے ساتھ اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کی ہر سطح پر کوششیں ہونی چاہئے۔ ڈاکٹر ثروت تقی کے مطابق بچوں اور بچیوں کی صحت کا والدین خاص خیال رکھیں۔ انھیں گھر میں تیار ہونے والا کھانا ہی کھلائیں، نیز اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔ پرنسپل نغمہ پروین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اسکول کے منیجر ڈاکٹر منصور حسن خاں نے کلمات تشکر کے ساتھ ضیافت کا اہتمام کیا۔ نوٹ 3 اکتوبر کو شام 5 بجے مشاعرہ بعنوان ” راز کی بات” منقد ہوگا۔ شرکت کی عام اپیل ہے۔
53 طلبہ وطالبات مختلف اعزازات سے سرفراز,نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کی ہر سطح پرکی جائے کوشش: ساجدہ صبا
