(پی این این)
دیوبند:دیوبند میں منعقد ہونے والے سمپورن سمادھان دوس میں 53؍فریادی اپنی شکایات اور مسائل لے کر افسران کے سامنے پہنچے لیکن موقع پر محض چار شکایات کا ہی ازالہ کیا جاسکا ۔تفصیل کے مطابق دیوبند کے ترقیاتی بلاک کے دفتر میں منعقد کئے جانے والے سمپورن سمادھان دوس دیوبند ایس ڈی ایم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
اس دوران جن 53؍فریادیوںنے اپنی شکایات اور مسائل افسران کے سامنے پیش کئے ان شکایات میں سپلائی محکمہ ،ریونیو ،چک بندی ،پولیس محکمہ ،نگرپالیکا اور پاورکارپوریشن سمیت دیگر محکموں سے متعلق 53شکایات پیش کی گئیں اور فوری طور پر ان کے حل کا مطالبہ کیا گیا ۔لیکن اس دوران مذکورہ شکایات ومسائل میں سے موقع پر صرف چار شکایات کا ہی تصفیہ کیا جاسکا ۔ایس ڈی ایم وجے پرتاپ سنگھ نے تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ داران وافسران کو احکامات وہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام شکایات کا ازالہ ان کی اہمیت کی بنیاد پر جلد ازجلد کیا جائے ۔اس موقع پر دیوبند کے تحصیلدار پشپانکر دیو ،بی ڈی او دیوبند وکرم سنگھ ،سپلائی آفیسر روپل اگروال سمیت دیگر تحصیل سطح کے افسران موجود رہے ۔
