Connect with us

دلی این سی آر

جمعیۃ علمائے ہندکے مدنی ہال میں میگا جاب فیئر کا شاندار انعقاد

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی: راجدھانی کے قلب میں واقع جمعیۃ علمائے ہند کے مدنی ہال میں ایک شاندار ’میگا جاب فیئر‘کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں مختلف تعلیمی پس منظر اور شعبوں سے وابستہ سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔یہ روزگارمیلہ ہمدرد لرننگ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز، ورکنگ جرنلسٹ کلب اور جامعہ ہمدرد کے اشتراک اور تعاون سے منعقد کیا گیا۔ فیئر میں داخلہ مکمل طور پر مفت تھا اور اسے تمام مذاہب و طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کیلئے کھولا گیا تھا، جسے شرکاء نے بیحد سراہا۔دراصل میگاجاب فیئر میں مختلف قومی اور مقامی کمپنیوں نے شرکت کی، جنہوں نے انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن،ہاسپیٹیلٹی،بی پی او، لاجسٹکس و دیگر شعبوں میں انٹری لیول اور تجربہ کار عہدوں کیلئے بھرتی کا عمل انجام دیا۔ امیدواروں سے براہ راست انٹرویوز لیے گئے اور موقع پر ہی ابتدائی شارٹ لسٹنگ کی گئی۔
بتادیں کہ یہ جاب ڈرائیودسویں سے لیکر پوسٹ گریجویٹ تک کے امیدواروں کیلئے تھی جس میں بڑی تعداد میں کمپنیوں نے حصہ لیا۔ اس جاب ڈرائیو کی خاصیت یہ تھی کہ یہاں نوکری دینے والے اورنوکری حاصل کرنے والوں کوروبروبیٹھادیاگیا تھا،وہیں انٹرویو ہوا اور اسی وقت تقرر بھی ہوا۔ اس جاب ڈرائیوکاافتتاح آج جمعیۃ علمائے ہند کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ودیگرمعزز مہمانوں کے ہاتھوں کیاگیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہاکہ یہ جاب فیئرنوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے، ہم بھی آگے ایسے جاب ڈرائیو کا انعقاد کریں گے۔مولانا حکیم الدین نے جاب فیئر میں شامل کمپنیوں سے بھی بات چیت کی،نوکریوں، تنخواہ اورسہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
حکیم الدین قاسمی نے یہ بھی کہاکہ جمعیۃ کے تاریخی ہال میں منعقد ہوا یہ میگا جاب فیئر، نہ صرف روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ثابت ہوا بلکہ نوجوانوں کیلئے ایک عملی تربیت گاہ بھی بنا، جہاں انہوں نے پروفیشنل ماحول میں خود کو آزمایا، اس طرح کے اقدامات نہ صرف بیروزگاری کے خلاف جنگ میں مددگار ہیں بلکہ نوجوانوں میں اعتماداورخود انحصاری پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ہمدرد کے ایگزیکیٹو سکریٹری شوکت مفتی نے تفصیل سے بتایا کہ ہمدردکے بانی مرحوم حکیم عبدالحمید نے 1972میں بی ای بی کی تشکیل دی تھی،جسکا مقصد تھا کہ جو لوگ بیروزگا ر ہیں، انھیں ٹریننگ دیکرروزگار سے جوڑاجائے اور ہم لوگ حکیم صاحب کے اسی مشن پرکام کرتے آرہے ہیں اور اس مشن میں ہمیں جامعہ ہمدرد کے چانسلرحماداحمد،حامداحمدمتولی ساجداحمدکابھرپورتعاون حاصل رہا ہے اورانہیں کی گائڈ لائن کے مطابق ہم کام کررہے ہیں، لہذا اب یہ تنظیم ہمدردلرننگ اینڈویلفیئر سوسائٹی ہوگئی ہے۔ انھوں نے بتایاکہ میگا جاب فیئر کا انعقادکیا گیا تھا،آگے بھی ملک کے کئی حصوں میں بھی منعقد کریں گے،لہذا ہماری کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کوروزگار فراہم کرکے انہیں خود مختار بنایا جائے۔ وہیں اے ایم پی کے سینئر رہنما فاروق احمدصدیقی نے کہاکہ ہماری جانب سے پہلے سے رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے مفت ایمپلائبیلٹی ٹریننگ پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جسکا مقصد نوجوانوں کو ملازمت کے انٹرویوز، سی وی کی تیاری اور کمیونیکیشن اسکلزکے حوالے سے تربیت دینا تھا۔فاروق صدیقی نے مزیدکہاکہ ہمارا مقصد صرف ملازمت فراہم کرنا نہیں بلکہ نوجوانوں کو عملی زندگی کیلئے تیار کرنا بھی ہے،لہذا ہم چاہتے ہیں کہ ہرہنرمند نوجوان کو اسکی صلاحیتوں کے مطابق روزگار ملے،باقی مستقبل میں راجدھانی کے دیگر مقامات پر بھی ایسے روزگارمیلوں کاانعقاد کیا جائیگا۔
مٹیا محل حلقہ سے ایم ایل اے حاجی آل محمد اقبال نے ہمدرد اور اے ایم پی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل تقلید اور وقت کی اہم ضرورت ہے،ساتھ ہی انہوں نے آگے پرانی دہلی میں بھی فیئرمنعقدکرنے کی کایقین دلایا۔جوب فیئر میں شرکت کرنے والے کئی نوجوانوں نے بتایا کہ انہیں نہ صرف نوکری کے مواقع ملے بلکہ انکی رہنمائی بھی کی گئی، جو انکے مستقبل کیلئے نہایت مفید ثابت ہوگی۔فیئر میں شریک کئی نوجوانوں نے اس موقع کواپنے لیے ’زندگی بدلنے والاتجربہ‘قرار دیا۔ امیدوار محمد وسیم اور فرحان جو کہ گریجویٹ ہیں، نے کہاکہ اتنے بڑے پیمانے پر کمپنیوں سے براہ راست ملنا اور انٹرویودیناہماریلیے ایک نادر موقع تھا،میں سبھی رفاہی تنظیموں کا شکر گزار ہوں۔ پروفیسرمنجوچھگانی نے بتایا کہ 2400بچوں کو فوری نوکریاں دے دی گئیں ہیں اور قریب1500سے زائدنوجوان جنہوں نے انٹرویو دے دئے ہیں، لیکن وہ لسٹڈ ہیں،انہیں جلدہی اطلاع دے دی جائیگی۔ اس دوران مولانا غیور احمد قاسمی، مصطفی قریشی، مولانا عظیم اللہ قاسمی،مولاناکلیم صدیقی، فرزان قریشی، غفران آفریدی،امیر احمد راجہ بھائی،زران قریشی وغیرہ کلب کے ذمہ دار موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دلی این سی آر

جھگیوں کے بارے میں پھیلائی جارہی ہے غلط معلومات:ریکھا گپتا

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی :دہلی حکومت دارالحکومت کی کچی آبادیوں کو ممبئی میں دھاراوی کی طرز پر دوبارہ تیار کر سکتی ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ان کی حکومت کچی آبادیوں کی دوبارہ ترقی کے لیے ممبئی کے دھاراوی ماڈل کا مطالعہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ گپتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کچھ لوگ دہلی میں کچی بستیوں کو مسمار کرنے کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ ریلوے لائن کے قریب گھر بنائیں گے تو وزیر اعلیٰ آپ کو نہیں بچائیں گی۔ میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ حفاظت کے بارے میں سوچیں۔ اگر ٹرین حادثہ ہوتا ہے اور ٹریک پر کوئی مر جاتا ہے تو ذمہ دار کون ہوگا؟
ریکھا گپتا نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد مکانات کو گرانا نہیں ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہم مکانات فراہم کرتے رہیں اور لوگ کچی بستی نہ چھوڑیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت دارالحکومت میں 675 کچی آبادیوں کی از سر نو تعمیر کے لیے ممبئی کے دھاراوی ماڈل کا مطالعہ کر سکتی ہے۔
ریکھا گپتا نے کستوربا پولی ٹیکنک، پتم پورہ سے شالیمار باغ اسمبلی میں امبیڈکر نگر میں رین شیلٹر تک جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کئی نئے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔آج ان مسائل کی طرف ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے جن کے حل کا برسوں سے انتظار تھا۔ اس علاقے میں 17 لاکھ اور 27 لاکھ روپے کی لاگت سے دو نئے پمپ ہاو سز کا افتتاح کیا گیا، جو پانی بھرنے کے مسئلے کا مستقل حل فراہم کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی حیدر پور گاو ں میں نئے نالوں، گٹروں اور سڑکوں کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ہماری قرارداد یہ ہے کہ دہلی میں ترقی کا مطلب صرف اسکیمیں نہیں ہے، بلکہ ہر گلی، ہر کالونی اور ہر شہری کی زندگی میں سہولت اور خوشحالی لانا ہے۔ دہلی کو خوبصورت، منظم اور لیس بنانا ہے۔
ممبئی کے قلب میں واقع ایک بہت بڑی کچی بستی دھاراوی کو اڈانی گروپ اور مہاراشٹر حکومت کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے دوبارہ تیار کیا جائے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (DDA) اور میونسپل کارپوریشن آف دہلی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے اس ماہ کئی علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو منہدم کرنے کی مہم چلائی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں مدراسی کیمپ، دہلی کے کالکاجی بے زمین کیمپ، اشوک وہار اور وزیر پور میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی گئی ہے۔
سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے حکومت کی نیتوں پر سوال اٹھائے تھے۔ کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کیا تھا اور کہا تھا، "بی جے پی کیا چاہتی ہے؟ کیا وہ دہلی کی تمام کچی بستیوں کو گرانا چاہتی ہے؟ کیا مودی جی نے انتخابات کے دوران جھوٹ بولا تھا – جہاں کچی بستی ہوگی، وہاں مکان ہوگا۔”

Continue Reading

دلی این سی آر

کلاس روم گھوٹالہ: سسودیا سے 3 گھنٹے سے زائداے سی بی کی پوچھ گچھ

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی :دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سے جمعہ کے روز انسدادِ بدعنوانی شاخ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کلاس رومز کی تعمیر سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں تین گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی۔ یہ معلومات حکام نے فراہم کیں۔ انسدادِ بدعنوانی شاخ نے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کلاس رومز کی تعمیر میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران منیش سسودیا اور ستیندر جین کو طلب کیا تھا۔
ستیندر جین 6 جون کو ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے۔دہلی کے سرکاری اسکولوں میں 12,000 سے زیادہ کلاس رومز یا نیم مستقل ڈھانچے کی تعمیر میں 2,000 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی بنیاد پر 30 اپریل کو اے سی بی کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد یہ سمن جاری کیا گیا تھا۔اے سی بی دفتر جانے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات چیت میں سسودیا نے بی جے پی پر سیاسی محرکات کی وجہ سے تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی حکومت ہر معاملے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "دہلی میں عظیم اسکول بنائے گئے اور اچھی تعلیم دی گئی۔ دہلی میں تعلیم کے میدان میں بہت اچھا کام کیا گیا، جسے پورا ملک جانتا ہے، لیکن بی جے پی نے سیاست سے متاثر ہوکر اپنی ایجنسی کا غلط استعمال کیا اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کروائی اور پھر آج اے سی بی نے مجھے بلایا، میں اس معاملے کو اے سی بی کے سامنے رکھوں گا، لیکن میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مکمل طور پر سیاسی محرک ہے۔”
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے تمام ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا اور پچھلے 10 سالوں میں ہمارے ہر لیڈر کی پوری زندگی تلاش کی، لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ ایجنسیاں صرف اور صرف جعلی ایف آئی آر درج کرتی ہیں بعد میں کچھ نہیں نکلتا۔ اس معاملے میں بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے۔اے اے پی لیڈر نے کہا کہ میں آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں کہ بی جے پی ایم پی منوج تیواری نے ان پر یہ الزام لگایا تھا اور جب میں نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تو وہ ابھی تک ضمانت پر آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے مقدمات درج کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے دہلی میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے، بار بار بجلی کی کٹوتی ہورہی ہے، پرائیویٹ اسکول من مانی فیسیں وصول کررہے ہیں، سڑکوں کی حالت خراب ہے اور ایک دن کی بارش میں راجدھانی میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
دریں اثنا، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو کہا کہ ‘آپ’ لیڈروں کو اپنے کیے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ریکھا گپتا نے پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو بھی نشانہ بنایا جب ‘آپ’ لیڈر منیش سسودیا کو کلاس روم اسکام معاملے میں دہلی اے سی بی کی طرف سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، "جلد ہی ان سب کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ اب اروند کیجریوال کو بھی پنجاب سے دہلی واپس آنا پڑے گا۔”‘آپ’ لیڈروں کو بھگوڑا بتاتے ہوئے، انہوں نے کہا، "دہلی کے لوگوں کو ایسے لیڈروں کی ضرورت نہیں ہے۔ جو کچھ انہوں نے کیا ہے اس کی قیمت انہیں بھگتنی پڑے گی۔”منیش سسودیا نے چوری کی ہے: پرویش ورمااے سی بی کے آپ لیڈر منیش سسودیا کو طلب کرنے پر دہلی کے وزیر پرویش ورما نے کہا، "منیش سسودیا نے چوری کی ہے، اس نے تعلیم کے نام پر بہت بڑا گھوٹالہ کیا ہے سچ جلد سامنے آجائے گا۔ دیکھتے ہیں منیش سسودیا کتنے کیسوں میں جیل جاتے ہیں۔

Continue Reading

دلی این سی آر

دہلی کے بس اسٹاپس اب نارنجی اور ہرے رنگ میں آئیں گے نظر

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی:دہلی کے کئی بس اسٹاپس کا ظاہری روپ جلد ہی بدلنے والا ہے۔ دہلی کے بہت سے بس اسٹاپس اب نارنجی اور ہرے رنگ میں نظر آئیں گے۔ تقریباً 2000 بس اسٹاپس میں سے 719 کی مرمت اور اپگریڈیشن کی جائے گی، جن میں نارنجی رنگ کی فرش کی ٹائلیں اور ہرے رنگ میں بس نمبرز لگائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق، بس اسٹاپس میں اسٹیل فریم، بیرونی اشتہارات کے لیے جگہ اور شفاف چھتیں پہلے کی طرح برقرار رہیں گی۔
نقل و حمل کے محکمے کے ایک سینئر افسر نے اس اقدام کے پیچھے کی سوچ کو یوں بیان کیا وقت کے ساتھ، بس اسٹاپس کے بنیادی ڈھانچے نے ایک سادہ ستون اور سائن سے ترقی کرتے ہوئے ایک عارضی پناہ گاہ کی شکل اختیار کی، اور حالیہ برسوں میں یہ مزید جدید بنائے گئے ہیں۔ اب انہیں مرمت اور بہتری کی ضرورت ہے۔ خوبصورت طریقے سے ڈیزائن کردہ اور اعلیٰ معیار کے بس اسٹاپ نہ صرف برانڈنگ میں بہتری لاتے ہیں بلکہ اچھے نظم و نسق کی علامت بھی بنتے ہیں۔جن مقامات پر ان بس اسٹاپس کی مرمت اور بہتری کی جائے گی ان میں مالویہ نگر، گرین پارک، ارجن نگر، نہرو پلیس، ڈی ڈی یو مارگ، لڈلو کیسل، ماڈل ٹاو ¿ن اور سول لائنز شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان بس اسٹاپس کی دیکھ بھال کرنے والی موجودہ کمپنی کا معاہدہ ختم ہو رہا ہے۔ حکومت نے نئی بولیوں کی دعوت دی ہے اور ان بس اسٹاپس کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ منتخب شدہ کمپنی موجودہ بس شیلٹر، پلیٹ فارم اور فرش کو اپگریڈ کرے گی، جن میں بس شیلٹر کی ساخت یا کوئی بھی خراب حصہ شامل ہو سکتا ہے، مگر کام صرف انہی تک محدود نہیں ہوگا۔فی الحال ہر بس اسٹاپ پر وہاں رکنے والی بسوں کے لیے علیحدہ نمبر دیے جاتے ہیں، اور نئے ڈیزائن کے تحت اس نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ اشتہارات کی جگہ موجودہ قواعد اور ایم سی ڈی علاقوں میں موجود ڈی ٹی سی بس شیلٹر کے مطابق محدود رکھی جائے گی۔ مجموعی اشتہاری رقبہ 280 مربع فٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ بس اسٹاپس کو ہر موسم کے موافق بنانے کے لیے واٹر پروف لائٹس لگائی جائیں گی۔ تمام بس شیلٹروں کی خراب چھتوں کو نئی پولی کاربونیٹ شیٹس سے بدلا جائے گا، جن کی موٹائی کم از کم 8 ملی میٹر ہوگی۔ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے یہ کام رات کے وقت کیا جائے گا۔حکام کے مطابق، منتخب کردہ کمپنی ایک ویب پورٹل تیار کرے گی، جس میں اشتہارات ہٹانے، ان کی تاریخ اور صفائی کی تفصیل موجود ہوگی۔ نقل و حمل کے محکمے کو ہر سال آمدنی میں کمی ہو رہی ہے، اسی لیے بی جے پی حکومت اشتہارات کے لیے جگہ کو لیز پر دے کر آمدنی بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network