تازہ ترین
پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف جائیں گےعدالت: سوربھ بھاردواجعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت صفائی مِتر تحفظ کیمپ منعقدڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاسخدمتِ عہد مہم 2026 کے تحت مہوا میں بلاک سطحی پینٹنگ اور تقریری مقابلہ منعقدوکست بھارت2047 کے تناظر میں ادبِ اطفال پر جے این یو میں اہم پروگرام کا انعقادماضی کے ورثے اور مستقبل کی تعمیرہےلائبریریریکھاگپتا نے مالویہ نگر علاقے میں گیتانجلی فائر اسٹیشن کا کیاافتتاحمسکان قتل کیس میں 350 صفحات کی چارج شیٹ
uttar pradesh

گاؤں والوں نے بی جے پی لیڈران کے گاؤں میں داخلہ پر لگائی پابندی

دیوبند:دیوبند کے اسعد پور کرنجالی گاؤں کے گاؤں والے سڑکوں کی مرمت نہ ہونے سے سخت ناراض ہیں ،یہ سڑکیں دو سال پہلے پانی کی ٹینک کی تعمیر کے دوران پائپ لائن بچھانے کے لیے توڑی گئی تھی۔ ناراض لوگوں نے اب گاؤں کی گلیوں میں بی جے پی کے نمائندوں کے داخلے پر پابندی لگانے والے بینر لگا دیے ہیں۔ پیر کو بھی انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگا کر اپنا احتجاج درج کرایا۔گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے سڑکیں کھودی گئی تھیں لیکن ان کی مرمت نہیں کی گئی۔ مزید یہ کہ پینے کے پانی کے پائپ بچھائے گئے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچائے گئے لیکن کنکشن نہیں بنائے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مسائل لے کر عوامی نمائندوں کے چکر لگاتے رہے ہیں۔ ہر بار انہیں جھوٹی یقین دہانیاں کروائی جاتی ہیں جبکہ مسئلہ حل طلب ہی رہتا ہے۔ سندیپ سینی، جنیشور سینی، ونود کمار وغیرہ نے بتایا کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں میں بارش کا پانی بھر جانے کی وجہ سے اب انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ کیچڑ اور پانی بھر جانے کے باعث سڑکوں سے گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ سینی برادری ہمیشہ سے بی جے پی کا ووٹر رہا ہے۔ لیکن حکومتی نمائندے اس کمیونٹی کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ایسا کرنا انہیں آئندہ انتخابات میں بھاری قیمت چکانا پڑے گا۔ اس موقع پر بجیندر سینی، پرویش سینی، امیت کشیپ، چھوٹا دھیمان، شبھم سینی سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔