انٹر نیشنل
ٹرمپ کی دھمکی سے ایران ناراض،دبائو میں نہیں کریں گے بات،مذاکرات بند
تہران:سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکہ مذاکرات کو بڑا دھکا لگا ہے۔ ٹرمپ کے بیانات اور دھمکی سے ایران ناراض ہوگیا ہے۔ مذاکرات ختم ہوگئی ہے۔ ناراضگی اس حد تک تھی کہ امریکی نائب صدر ودیگر سینئر امریکی اہلکاروں سے ہاتھ ملائے بغیر ایرانی وفد اجلاس چھوڑ کر چلا گیا۔
ایرانی وفد میں شامل سینئر لیڈر محمد باگھیر گولیباف نے کہا کہ 80 منٹ کی گفتگو کے دوران مجھے پتہ چلا کہ ٹرمپ مسلسل ہمارے صدر ، ہماری مذاکرات ٹیم اور ہمارے علاقے کولیکر دھمکی بھرے بیان دے رہے ہیں۔ ایسے میں اب بات چیت نہیں کی جاسکتی۔ گولیباف نے کہا کہ اس کے بعد ایرانی ڈیلیگیشن نے مٹنگ ختم کردی ہے اور وہاں سے چلا آیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی فریق نے ثالثی کے ذریعہ ایک اور مٹنگ کرنے کی خواہش جتائی لیکن ایران نے اسے نامنظور کردیا۔ خاص بات تو یہ بھی ہے ایرانی ٹیم نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ساتھ ہاتھ ملانے اور مشترکہ فوٹو سیشن میں شامل ہونے سے بھی انکارکردیا۔ اس بات کولیکر امریکی نائب صدر سے صحافیوں نے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ حالانکہ سوچتے ہیں کہ نتن یاہو کے گفتگو کولیکر بات چیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن کئی بار ٹرمپ کے اچانک اور سخت بیانات سے کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔ تنائو پیدا ہوتا ہے۔ بہرحال ہم لوگ اب دوسرے سیشن کی تیاری کررہے ہیں۔
غورطلب ہے کہ جس وقت ایران اور امریکہ کا ڈیلیگیشن مذاکرات کررہا تھا تبھی ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ایران فوری طور پر لبنان میں حذب اللہ کو پریشانی پیدا کرنے سے روکے۔ اگر ایسا نہیں کیا تو ہم ایران پر سخت حملہ کریں گے۔ حالانکہ دوسرے مذاکرات کی تیاری ہورہی ہے امریکہ نے ایران کو 60دنوں تک تیل بیچنے کی سہولت دی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جاری رکھنے کے لئے ایران کی منظوری کے بعد لیا گیا۔ بہرحال ایران کا کہنا ہے کہ تمام تر گفتگو کے باوجود ایرانی افواج پوری طرح الرٹ ہیں۔ ہم امریکہ پر زیادہ بھروسہ نہیں کرسکتے۔حالانکہ اس معاملے میں پاکستان ثالثی کررہا ہے مگر مبصرین کا کہنا ہے کہ بات چیت کو بگاڑنے میں ٹرمپ کے بے تکے بیانات رخنہ اندازی پیدا کررہے ہیں۔
انٹر نیشنل
کینڈا میں بیف بنانے سے روکنے پر ہندو عورت گرفتار،جبراً گھر میں گھسنے ، بیف پھینکنے کا کرایہ دار نے لگایا الزام
اوٹاوا:کینڈا میں بیف بنانے سے روکنے کولیکر ایک ہند نژاد ہندو مکان مالکن اور کرایہ دار کے درمیان تنازعہ ہوگیا، کرایہ دار کا الزام ہے کہ مکان مالکن نے اس کا بیف پھینک دیا ۔
یہ ہندو عورت اس کی اجازت کے بغیر گھر میں گھسی اور ہنگامہ کیا۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد پولیس نے ہند نژاد عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے کے بہت سارے ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں جس میں یہ عورت ہنگامہ مچا رہی ہے۔ اور گئو ماتا کی دہائی دے رہی ہے۔ کرایہ دار نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کھانا بنا رہا تھا۔ اسی دوران مکان مالکن وہاں پہنچ گئی اور ہنگامہ کرنے لگی۔ کرایہ دار نے ویڈیو شیئر کئے ہیں جس میں وہ عورت ہنگامہ کرتے ہوئے دیکھی جارہی ہے۔
کرایہ دار نے اس سے کہا کہ آپ چلی جائیں لیکن وہ جانے کو تیار نہیں ہوئی اور سارا کھانا پھینک دیا ، کرایہ دار کے دوست نے پورے معاملے کو ریکارڈ کرلیا اور پولیس کو دے دیا۔ جس کے پولیس نے عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔
ویڈیو میں مکان مالکن یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہی ہے کہ وہ اپنے مکان پر بیف بنانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ اس کے بعد راج دیوان نے پولیس بلانے کی بات کہی۔
مکان مالکن کے کئی ویڈیو وائرل ہورہے ہیں ایک ویڈیو میں کرایہ دار اور مکان مالکن کے درمیان دھکا مکی ہورہی ہے۔ اور وہ کھانے پھینک رہی ہے۔ بہرحال پولیس نے مکان مالکن کو حراست میں لے لیا ہے۔
انٹر نیشنل
امریکہ کے بعدبرطانیہ میں بھی بھاگوت کی پرزور مخالفت
لندن:امریکہ کے بعد برطانیہ کی راجدھانی لندن کے میئر صادق خان کو سول سوسائٹی کے 20 تنظیموں نے مکتوب بھیج کر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے پروگرام کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔
مکتوب میں آر ایس ایس کو ایک تانا شاہ اور ملٹری فکر والی تنظیم بتایا گیا ہے۔ اور ایسا ہی ایک خط برطانیہ کے وزارت خارجہ کو بھی بھیجا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ گزشتہ ہفتہ امریکہ میں کئی ہندو تنظیموں نے آر ایس ایس سربراہ کے ’یونیورسل ون نیس سیلیبریشن ‘پروگرام کی مخالفت کی تھی ، مظاہرہ کیا تھا۔
موہن بھاگوت کا یہ پروگرام نیویارک شہر کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد ہوا تھا۔ لندن کی سوسائٹی کے تنظیموں نے مکتوب میں میئر کو گریٹر لندن اتھارٹی سے اپیل کرنے کو کہا کہ وہ موہن بھاگوت کو برطانیہ دورے کے درمیان آر ایس ایس کے ذریعہ منعقد پروگراموں کا بائیکاٹ کرے۔ موہن بھاگوت ہفتہ کے اختتام میں برطانیہ میں ہندنژاد طبقات کے لئے منعقد ایک پروگرام کو خطاب کریں گے۔
ان تنظیموں نے میئر صادق خان سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ آر ایس ایس کے پروگرام کیلئے جگہ کی اجازت نہ دیں۔ آرا یس ایس کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر چلائے جارہے انٹرنیشنل آئوٹ ریچ پروگرام کے تحت بھاگوت کا دورہ امریکہ اور کینڈا میں ہوچکا ہے۔ دا انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق انھوں نے آر ایس ایس کو ایک تاناہی اور ملٹری فکر والی تنظیم قرار دیا ہے۔ جس سے یوروپین فاسی واد سے تحریک ملی تھی۔ اور تنظیم نے افسران سے یہ بھی کہا ہے کہ برطانیہ کے الگ الگ ثقافت والے سماج کی تحفظ کےلئے بھی نظم کیا جائے۔ اس مکتوب میں ہندوزفار ہیومن رائٹرس ، یوکے انڈین مسلم کونسل ، انڈیا لیبر سالیڈیٹری اور ساوتھ ایشیا سالیڈیٹری جیسی تنظیموں نے دستخط کئے ہیں۔ مکتوب میں خاص طبقات کی سیکورٹی کے لئے میٹروپولٹن پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری مانگی گئی ہے۔
انٹر نیشنل
مصر تک پہنچی جنگ کی آگ ،دمیاتا بندرگاہ پر گیس سے لدے امریکی ٹینکروںپر ایران کا حملہ،بھاری تباہی
قاہرہایران امریکہ کے درمیان جاری جنگ اب مصرف تک پہنچ گئی ہے۔ نیو یارک ٹائمس کے مطابق ایران نے مصرکے دمیاتا پورٹ پر گیس سے لدے دو امریکی جہازوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ جس سے دونوں میں آگ لگ گئی۔ مصرف کی حکومت نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ، کہا ہے کہ یہ ڈرون حملے کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون سے امریکی کمپنی کے نیچورک گیس اسٹوریج ٹینکر انرگاس ہیٹر کو شدید نقصان پہنچاہے۔ جس کے بعد آگ پاس میں کھڑے دوسرے ٹینکر گیس لاک سلیم تک پھیل گئی ۔ حالانکہ فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ لیکن کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔
نیویارک ٹائمس نے دو ایرانی حوالوں سے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملے کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ اگر جنگ مزید بڑھی تو دنیا کے سمندری شپنگ اور انرجی سپلائی سنگین طور سے متاثر ہوسکتی ہے۔ ادھر امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایران پر پھر دو فوجی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر ایران نے حالات بگاڑے تو اس پر زور دار حملہ کیا جائے گا۔
غورطلب ہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں بھی کل عراق میں ایران حامی پی ایم ایف کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملہ کیا تھا۔ پی ایم ایف کے مطابق حملوں میں کم ازکم بیس جنگجو مارے گئے تھے اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسی کے ردعمل میں مصرکے دمیاتا بندرگاہ پر ایران نے امریکی گیس اسٹوریج ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ جس کے بعد آگ لگ گئی ۔حالانکہ ایران نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن جو شواہد مل رہے ہیں یہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
بہرحال مشرق وسطیٰ میں جنگ تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ کروڈ آئل 90 ڈالر سے 100 ڈالر فی بیرل پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالات مزید بگڑے تو قیمت 100 ڈالر سے اوپر جاسکتی ہے۔ ادھر ایران نے دو ٹوک کہا ہے کہ ہماری اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے کوئی جہاز نہیں گزر سکتا ۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ارد گرد تمام بحری راستوں پر ایران کا کنٹرول ہے۔
ادھر ایران کی خلیجی ملکوں پر حملے کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو ایک خوف لاحق ہوگئی ہے ۔دبئی میں ایرانی اسپتال بند ہونے سے وہاں 130 سے زائد کام کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو ہرممکن مدد دی جارہی ہے۔
-
بہار10 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر2 years agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر2 years agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر2 years agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
دلی این سی آر2 years agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ2 years agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
محاسبہ2 years agoجالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
