تازہ ترین
وجیندر گپتا نے روہنی کے پانچ چھٹھ گھاٹوں کا کیا معائنہووٹر لسٹ سے کاٹے گئے 47.5 لاکھ ناموں کی دوبارہ ہوگی جانچاے ایم یو گرلز اسکول میں منایا گیا بِرکس پائیدار طرزِ زندگی ہفتہپولیس نے گئو کشی کی کوشش کے الزام میں چار افراد کو کیا گرفتارگیاجی میںکباڑ گودام میں آتشزدگی سے علاقے میں خوف و ہراس، گیس سلنڈر اور 25 لاکھ کی مشین نکالی گئی باہر ،6 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹے میں آگ پر پایا قابو، گنجان آبادی میں گودام کے قیام پر اٹھے سوالاتدربھنگہ میں بڑی لوٹ کا انکشاف، 5 جرائم پیشہ گرفتار، 62 کلو 40 گرام چاندی، 5.94 لاکھ روپے نقد، 2 کاریں اور 5 موبائل فون برآمدمدارس اسلامیہ کے تحفظ کیلئے باپو سبھا گار آڈیٹوریم میں تاریخی کنونشن کا انعقادآج، چاروں ریاستوں کے نمائندگان مدارس اور ارباب فکر ودانش کی باوقار موجودگیسیتامڑھی:نئے ڈی ای او کا ایم ڈی او کی جانب سے پرتپاک استقبال، مدارس کے تعلیمی و انتظامی مسائل کے حل کی امیدیں وابستہ، تعلیمی ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم
دلی این سی آر

وجیندر گپتا نے روہنی کے پانچ چھٹھ گھاٹوں کا کیا معائنہ

نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے چھٹھ پوجا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے روہنی کے پانچ چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کیا۔اس دوران مسٹر گپتا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عقیدت مندوں کی آمد سے پہلے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے جائیں، تاکہ انہیں پوجا کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چار روزہ چھٹھ مہاپرو کی تقریبات 13 سے 16 نومبر تک منعقد ہوں گی۔انہوں نے سیکٹر 7 میں واقع رام لیلا میدان، راجا وہار، سورج پارک، سیکٹر 18 میٹرو اسٹیشن کے قریب اور سیکٹر 15 کے بی بلاک میں واقع چھٹھ گھاٹوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان تمام مقامات پر صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظام، پینے کے پانی، آمدورفت اور عقیدت مندوں کی حفاظت سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو واضح ہدایت دی کہ تمام سہولیات مقررہ وقت سے پہلے مکمل طور پر تیار اور فعال ہونی چاہئیں۔
اسمبلی اسپیکر نے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ شہری اداروں اور محکموں کے درمیان بہتر تال میل یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ پوجا گہری آستھا اور عقیدت کا تہوار ہے اور ہزاروں خاندانوں کے لیے اس کی خصوصی مذہبی اور ثقافتی اہمیت ہے۔ ایسے میں عقیدت مندوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور باوقار ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تہوار شروع ہونے سے پہلے عوامی سہولیات میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں رہنی چاہیے۔انہوں نے خصوصی طور پر خواتین، بزرگ شہریوں اور بچوں کی سہولیات کا خیال رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے پوری ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر عقیدت مند کی حفاظت، سہولت اور عزت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

 

متعلقہ خبریں