تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
Bihar

نالند:ضلع کلکٹرکی تیل مارکیٹنگ کمپنی کے سیلز افسران اور سینئرافسران کے ساتھ میٹنگ

(پی این این)
بہار شریف:کندن کمار، ضلع کلکٹرنالندہ کے ذریعے ضلع میں رسوئی گیس کی کمی اور پیٹرول پمپ بند ہونے کی اطلاع کے پیش نظر تمام تیل مارکیٹنگ کمپنی کے سیلز افسران اور ضلع کے سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی گئی۔جائزے کے دوران نوڈل سیلز افسر کے ذریعے بتایا گیا کہ تمام کمپنیوں کے پیٹرول پمپوں پر پیٹرول- ڈیزل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ان کمپنیوں کے تمام پیٹرول پمپ پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تینوں کمپنیوں کے سیلز افسر کے ذریعے بتایا گیا کہ ضلع میں پیٹرول-ڈیزل کی سپلائی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور کھپت کے مقابلے میں مسلسل سپلائی جاری ہے۔
اس سلسلے میں ضلع عہدیدار کے ذریعے تمام تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے سیلز افسر کو ہدایت دی گئی کہ پیٹرول-ڈیزل کی مانگ کی صورتحال سے اپنے سینئر افسر کو آگاہ کرتے ہوئے کافی مقدار میں پیٹرول-ڈیزل کی سپلائی پیٹرول پمپ کو کرائیں گے ساتھ ہی 05 سے 10 فیصد اضافی تیل کو پیٹرول پمپ کے اسٹاک رکھنے کے لیے سینئر افسر سے درخواست کریں گے۔ پیٹرول- ڈیزل کی تقسیم میں کسی بھی قسم کا مسئلہ یا رکاوٹ ہونے کی صورت میں فوراً اپنے سینئر افسر سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اس کا ازالہ یقینی بنائیں گے اور تازہ ترین صورتحال سے ضلع سپلائی افسر، متعلقہ سب ڈویژنل افسر یا ضلع کے دیگر سینئر افسر کو آگاہ کرنا یقینی بنائیں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو۔نوڈل افسر ایل پی جی کے ذریعے رسوئی گیس کی ضلع میں دستیابی کے سلسلے میں بتایا گیا کہ کل 54 گیس ایجنسیوں کے ذریعے صارفین کو بکنگ کی بنیاد پر اوسطاً 8214 گھریلو ایل پی جی سلنڈر دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ ضلع عہدیدار کے ذریعے بتایا گیا کہ عالمی راجگیر مل ماس میلہ 2026 مورخہ 17مئی 2026 سے شروع ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں میلے میں چلنے والے ہوٹلوں/ اجتماعی کچن وغیرہ کے ذریعے تجارتی سلنڈروں کی مانگ کے پیش نظر تمام کمپنیوں کے سیلز منیجرز کو کافی مقدار میں تجارتی سلنڈروں کو اسٹاک میں رکھنے کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔
ضلع عہدیدار کے ذریعے بہار شریف، سلاو اور راجگیر کے ایسے علاقے جہاں کوئی رہائشی اسکول و کالج، ہاسٹل، اجتماعی کچن، آنگن واڑی کچن وغیرہ چل رہے ہیں اور اگر اس علاقے میں یا اس کے قریبی علاقے میں پی این جی پائپ لائن انفراسٹرکچر دستیاب ہے تو انہیں ترجیحی بنیاد پر پی این جی کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کی ہدایت سینئر افسر، انڈین آئل-اڈانی گیس پرائیویٹ لمیٹڈ، نالندہ کو دی گئی۔ضلع عہدیدار، نالندہ کے ذریعے بتایا گیا کہ ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ضلع سطح پر کنٹرول روم (ٹول فری نمبر-06112-233168) کا آپریشن کیا جا رہا ہے جس پر رابطہ کر کے صارفین اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
اگر کسی شخص کو پیٹرول-ڈیزل اور ایل پی جی سلنڈروں کی ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ یا گھریلو سلنڈروں کے تجارتی استعمال کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو وہ اس کی اطلاع مذکورہ ٹول فری نمبر پر دینے کے لیے ضلع عہدیدار کے ذریعے درخواست کی گئی۔
ساتھ ہی کہا گیا کہ اگر کوئی شخص/ادارہ ان اشیاء کی ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ یا گھریلو گیس کے تجارتی استعمال میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔