تازہ ترین
گھریلو تنازع میں بیوی کا گلا ریت کر قتل ،شوہر گرفتارمدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں عظیم الشان فکری کانفرنسپرگتی شیل لیکھک سنگھ کے اجلاس میں نئی ضلعی کمیٹی تشکیل، سیمینار کا انعقادبی جے پی ایم ایل اے ونے بہاری نے کھولا محاذ، وزیر اعلیٰ کے آنے تک جاری رکھیں گے احتجاججامعہ میں آسام چائے کے ہنر کے سلسلے میں مشاورتی اجلاسمساجد کونشانہ بنائے جانے کے خلاف جنتر منتر پراحتجاجپی یو سی کے بغیردستیاب نہیں ہوگا پٹرول اور ڈیزلپرویش ورما کے خلاف کیا گیا این سی آر درج
بہار

مظفر پور:ڈی ایس پی سچترا کماری نے جرائم پر قابو پانے کیلئے چلائی چیکنگ مہم

(پی این این)
مظفر پور:پولیس انتظامیہ ضلع میں جرائم پر قابو پانے کے لیے ایکشن موڈ میں نظر آرہی ہے۔ اسی کڑی میں کانٹی میں ڈی ایس پی مغربی سچترا کماری کی قیادت میں ایک سخت چیکنگ مہم چلائی گئی۔ یہ مہم مختلف چوکوں، شاہراہوں اور حساس علاقوں میں چلائی گئی جس میں متعدد مشکوک گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور ضروری پوچھ گچھ کی گئی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سچترا کماری نے کہا، ہمارا مقصد واضح ہے – علاقے میں جرائم پر قابو پانا۔ اس طرح کی مہموں سے جرائم پیشہ افراد میں خوف کی فضا پیدا ہوگی اور عام لوگوں میں تحفظ کا احساس مضبوط ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ چیکنگ مہم ایک خصوصی حکمت عملی کے تحت چلائی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی ایسی مہم تیز کی جائے گی تاکہ جرائم پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے ڈرائیوروں کے کاغذات، ہیلمٹ، ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے اور مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی۔ڈی ایس پی سچترا نے عوام سے بھی تعاون کرنے کی اپیل کی اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔