تازہ ترین
لوک عدالت میںٹریفک چالان معاف کروانے کا موقعمظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتار
Bihar

ماحولیات کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری : نیہا دے

حاجی پو: ماحولیاتی تحفظ کے پیغام کو لیکر دی یونیورسٹی بردھوان کے ایم بی اے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی طالبات نے ایک مہم کے دوران پچھم بنگال کے دارجلنگ ضلع واقع مشہورمیریک لیک کے قریب درجنوں سیاحوں کو بیدار کیا۔ اس دوران اس مہم کی قیادت کر رہی محترمہ نیہا دے نے سیاحوں کے درمیان درجنوں طالبات کے ساتھ مختلف پیغام کی تختی ہاتھوں میں لیکر عوامی بیداری مہم چلائیں اور کہاکہ صاف ستھرا ماحول قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اپنے پیغام میں ان سبھی نے کوڑا کو ڈسٹ بین میں ڈالنے، پلاسٹک کا استعمال نہیں کرنے، اپنے آس پاس کے جگہ کو صاف ستھرا رکھنے جیسے اہم فریضہ انجام دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وِیشالی ضلع کے مشہور صحافی محمد شاہ نواز عطا و دیگر سیاحوں کے فیملیز کو ماحولیاتی تحفظ اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے مختلف طریقوں کو زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔ جس میں پانی کا خرچ کم سے کم کرنا، کچرا نہیں پھیلانے،ندی،تالاب،جھیل کو گندگی سے پاک کرنے وغیرہ ہم سمیت دیگر کئی اہم نکات بتایا۔ اس موقع پر دی یونیورسٹی بردھوان کے ایم بی اے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی محترمہ اسنگدھا بساک، مدھوریما چٹرجی، اونڈریلا پاترا، رابعہ خاتون، نیہا گپتا، موپیا لاہا، پرتکچھا ملک، سوویچھا مجومدار، ترینا چکرورتی،ایلیشا شبنم مدھیا وغیرہ ہم موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔