تازہ ترین
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت صفائی مِتر تحفظ کیمپ منعقدڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاسخدمتِ عہد مہم 2026 کے تحت مہوا میں بلاک سطحی پینٹنگ اور تقریری مقابلہ منعقدوکست بھارت2047 کے تناظر میں ادبِ اطفال پر جے این یو میں اہم پروگرام کا انعقادماضی کے ورثے اور مستقبل کی تعمیرہےلائبریریریکھاگپتا نے مالویہ نگر علاقے میں گیتانجلی فائر اسٹیشن کا کیاافتتاحمسکان قتل کیس میں 350 صفحات کی چارج شیٹدہلی نے 18 سال میں ستمبر کی سب سے سرد رات
Bihar

عوامی مسائل کے حل کے لیے ضلع پریشد کی صدر اور ڈی ڈی سی کو مطالباتی میمورنڈم پیش

(پی این این)
کٹیہار: ضلع پریشد کی جنرل میٹنگ کے دوران ضلع پریشد حلقہ نمبر 25 کے نمائندہ آفتاب تاج نے اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مختلف بنیادی مسائل کے حل کے لیے ضلع پریشد کی صدر رشمی سنگھ اور ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر (ڈی ڈی سی) کو ایک تفصیلی مطالباتی میمورنڈم پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی کے باعث عوام کو روزمرہ زندگی میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لہٰذا تمام مسائل کے فوری اور مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔میمورنڈم میں چوندی، اکسلا، بیلوا، لگوا۔ بھوانی پور، بانس گاؤں، مہیش پور اور شکارپور پنچایتوں کے اہم عوامی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مطالبات میں مسلسل بجلی کی کٹوتی پر قابو پانے، 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی لائنوں کے نیچے حفاظتی جالی نصب کرنے، گوال ٹولی سے کشیدہ تک سڑک کی چوڑائی بڑھانے اور بانس گاؤں پنچایت میں سراج منی کے راستے نکاسیٔ آب کے لیے نالہ تعمیر کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ اکسلا پنچایت کے ڈھٹا اور دھوم ٹولہ سے اعظم نگر کی سرحد تک نکاسیٔ آب کے لیے نالہ تعمیر کرنے، ہر گاؤں تک نل جل یوجنا کی توسیع، راشن کارڈ سے محروم مستحق خاندانوں کے نام شامل کرنے کے عمل میں تیزی لانے اور زمین کے میوٹیشن کے نام پر ہونے والی مبینہ غیر قانونی وصولی پر فوری روک لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران آفتاب تاج نے بارسوئی میں گاڑیوں کی جانچ کے دوران مبینہ غیر قانونی وصولی کی شکایات کا معاملہ بھی زور و شور سے اٹھایا اور اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مالی سال 2026-27 کے تحت 16ویں مالیاتی کمیشن اور چھٹے ریاستی مالیاتی کمیشن کی مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کی فہرست بھی ضلع پریشد کی صدر اور ڈی ڈی سی کے حوالے کرتے ہوئے ان منصوبوں کو جلد از جلد منظوری دینے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ضلع پریشد کی صدر رشمی سنگھ اور ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے مطالباتی میمورنڈم وصول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی کے لیے بھیج دیے جائیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔