تازہ ترین
راجدھانی کی زہریلی ہوا پر ماکن کی مرکز اور دہلی حکومت پر تنقید16ویں آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کی تیاری کیلئے اہم میٹنگسرسا کا’آپ‘لیڈروں پر مری ہوئی مچھلیاں جمنا میں پھینکنے کا الزامچھٹھ مہاپرو کے لیے دہلی کے تمام گھاٹ تیار:ریکھا گپتاعقیدت کے تہوار پر ایئرلائنز کی چاندی، چھٹھ پر ہوائی کرایہ3 گنا مہنگا، 12 سے 14 نومبر کے درمیان ہوائی سفر سب سے مہنگا، ایک ہفتے میں ہزاروں روپے کا اضافہ، سیاحتی کاروبار پر بھی مہنگے ٹکٹ کا اثرصوفی باصفا حضرت مولانا حفیظ الدین لطیفیؒ کا 2 روزہ عرس مبارک اختتام پزیرسناتنی لباس پہن کرکرتے ہیں گھٹیا زبان کا استعمال، نہ وہ شیو اور نہ ہی رام کرشن کے ہیں رشتہ دار، یوگی آدتیہ ناتھ کے بھینس چرانے والے بیان پر اکھلیش یادوکاسخت ردم عملمولانا اسماعیل میرٹھی کو بچوں کی نفسیات سے ہے حقیقی واقفیت:پروفیسر صغیر افراہیم، شعبہ اردو میں سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اسماعیل میر ٹھی:حیات و خدمات“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقاد
دلی این سی آر

سرسا کا’آپ‘لیڈروں پر مری ہوئی مچھلیاں جمنا میں پھینکنے کا الزام

نئی دہلی، 13 نومبر (یواین آئی) دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈروں پر مبینہ طور پر بی جے پی حکومت کی دریا کی صفائی کی کوششوں کو بدنام کرنے کے لیے مری ہوئی مچھلیاں جمنا میں پھینکنے کا الزام لگایا اور چھٹھ پوجا سے قبل اس عمل کوبڑا گناہ قرار دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں مسٹر سرسا نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی جانب سے جمنا کی صفائی اور قومی دارالحکومت سے کچرا ہٹانے میں پیش رفت کے دعووں کے بعد اپوزیشن پارٹی سیاسی ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہے۔
وزیرموصوف نے دریا میں مری ہوئی مچھلیاں پھینکے جانے کے مبینہ واقعہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں یہ سرگرمیاں خاص طور پر قابل مذمت ہیں جب ہزاروں عقیدت مند چھٹھ کی رسومات ادا کرنے کے لیے جمنا کے کناروں پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا، یہاں چھٹھ پوجا ہونے والی ہے، عقیدت مند چھٹھی مئیا کو ارگھ دینے آئیں گے۔ پانی میں مری ہوئی مچھلیاں پھینکنے سے بڑا گناہ اور کیا ہو سکتا ہے؟مسٹر سرسا نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں کچھ لوگوں کو بازاروں سے مری ہوئی مچھلیاں لا کر دریا میں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے جمنا میں سفید مچھلیوں کے اچانک نظر آنے پر بھی سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا، کیا آپ نے کبھی جمنا میں سفید مچھلی دیکھی ہے؟ اگر پہلے سفید مچھلیاں نہیں تھیں تو یہ مری ہوئی مچھلیاں اچانک کہاں سے آ گئیں؟ اور دہلی کے باشندوں سے اس مبینہ سرگرمی پر سوال اٹھانے کی اپیل کی۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر سرسا نے الزام لگایا کہ وہ بی جے پی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بہتری کو قبول نہیں کر پا رہے ہیں اور ان کے بقول نچلے درجے کی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا، ریکھا گپتا کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمنا ندی کی 60 فیصد صفائی کرکے ایک سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اب جب دریا میں کروز سروس بھی چل رہی ہے تو وہ واضح طور پر پریشان ہیں۔
وزیر نے مزید الزام لگایا کہ اپوزیشن دہلی سے کچرا ہٹائے جانے، دریا کی حالت میں بہتری اور آلودگی کی سطح میں کمی سے ناخوش ہے۔انہوں نے کہا، دہلی نے ایک دہائی کے دوران اپنے صاف ترین دن دیکھے ہیں۔ اکتوبر گزشتہ 10 برسوں کا سب سے صاف مہینہ رہا ہے، جس میں اوسط اے کیو آئی ایک دہائی کی کم ترین سطح پر رہا، جبکہ دیوالی کے بعد کے دن بھی غیر معمولی طور پر صاف اور کھلے رہے۔مسٹر سرسا نے سابق عام آدمی پارٹی حکومت کے دوران جمنا کے کنارے چھٹھ تقریبات پر عائد پابندیوں کا بھی حوالہ دیا اور الزام لگایا کہ دریا کے کنارے مذہبی رسومات ادا کرنے کی کوشش کرنے والے عقیدت مندوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔انہوں نے کہا، کوئی اتنی پست سطح پر کیسے جا سکتا ہے کہ ان رسومات ادا کرنے والی خواتین کے مقدس دنوں کا بھی احترام نہ کرے؟سابق حکومت کی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ جمنا کے کنارے چھٹھ پوجا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کی دھمکی والے نوٹس لگائے گئے تھے اور بعض عقیدت مندوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے براہ راست اپیل کرتے ہوئے مسٹر سرسا نے پارٹی کے عام کارکنوں اور قیادت میں فرق کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ عام کارکن ایسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا، عام آدمی پارٹی کے کارکن ایسے نہیں ہیں، وہ اچھے لوگ ہیں اور کبھی ایسی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ مسئلہ ‘عآپ کے لیڈروں کا ہے۔ جب عآپ کے لیڈر ایساگناہ کریں تو انہیں روکیں۔انہوں نے پوروانچل خطے سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تہوار کے دوران مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی میں شامل نہ ہوں۔یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چھٹھ پوجا کے پیش نظر جمنا پر خاص توجہ مرکوز ہے۔ اس موقع پر عقیدت مند پانی میں کھڑے ہو کر غروب ہوتے اور طلوع ہوتے سورج کی پوجا اور ارگھ پیش کرتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں