تازہ ترین
ریاستی حکومت کی بہار کو 3 گنگا پتھ کی سوغات،سمراٹ حکومت کا 25 سالہ ٹریفک پلان، بہار اسٹیٹ روڈ کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نگرانی میں کام جاری، بیدوپور-دیگھوارہ اور بکسر-کوئیلور تک پتھ ہوگا تعمیر،جبکہ کونہوا سے ڈمریا گھاٹ تک بنائی جائے گی سڑکگاندھی جی کی سچائی اور عدم تشدد سے سبق لیں بچے : ابو فیصل،اردو پرائمری اسکول چاتَرگھاٹ میں گاندھی جی اور شاستری جی کوپیش کیا گیا خراجِ عقیدتصغریٰ وقف اسٹیٹ میں ہو رہی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں سے متعلق متعدد انکشافاتروح پرور مجلس اور دستارِ خلافت،ایک یادگار تقریب منعقد’سمپورن سمادھان دیوس‘ میں 53فریادی لے کر پہنچے شکایات ،موقع پر 4شکایات کا ازالہ53 طلبہ وطالبات مختلف اعزازات سے سرفراز,نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کی ہر سطح پرکی جائے کوشش: ساجدہ صبابہار کا تین چوتھائی حصہ سیلاب سےمتاثر،سالانہ 6.4ہزار کروڑ کا صرفہ،یوپی میں 15ندیاں طغیانی پر ،مدھیہ پردیش میں مانسون کو الوداعاپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں ملک بھر کے لوگ،ان کے ساتھ کھڑا ہونا میری ذمہ داری ، راہل گاندھی نے لانچ کیا ’ستیہ گرہ‘پورٹل
دیش

جنتر منتر پر دوسرے دن بھی ایس آئی کے خلاف مظاہرہ جاری،بایاں محاذ نے مانگا گیانیش کمار کا استعفیٰ

نئی دہلی:دہلی کے جنتر منتر کے پاس اے آئی ایس اے اوربایاں محاذ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کو لیکر دوسرے دن بھی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس نے انھیں روکنے کے لئے بیرکیٹنگ اور ڈیڑھ سو افراد حراست میں لئے گئے۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ خاص کر کل جمعہ کو ہوئے مظاہرہ میں ایک ہزار سے زائد مظاہرین حراست میں لئے گئے تھے۔
وہیں کل ممبئی نے سی جے پی نے بھی ایس آئی آر کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ اگر گیانیش استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو کاکروچ جنتا پارٹی دس اکتوبر سے جنتر منتر پر مظاہرہ کرے گی۔
واضح ہو کہ مظاہرین ایس آئی آر پر مظاہرہ کررہے ہیں، ان کا الزام ہے کہ ایس آئی آر کے دوران کئی بے ضابطگی ہوئی ہے۔ جس سے لاکھوں ووٹ کٹ گئے ہیں۔ یہ مظاہرہ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے کچھ دنوں کے بعد ہورہا ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمشنر سندھو اور جوشی نے پچھلے دس مہینوں میں ایس آئی آر سے منسلک فیصلوں اور احکامات پر چیف الیکشن کمشنر کے اقدام پر تحریری طور پر مخالفت کی تھی۔
ادھر ممبئی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے دو اکتوبر کے مظاہرے میں پانچ سو سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ افسروں کا کہنا ہے کہ یہ جمواڑہ غیر قانونی تھا، جس کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ یہ ایف آئی آر شیوا جی پارک کے ایک شخص کی شکایت پر درج ہوئی ہے۔
غورطلب ہے کہ سی جے پی نے ووٹر لسٹ میں ایس آئی آر کی گڑبڑیوں کولیکر یہ مظاہرہ کیا ہے۔ سی جے پی مسلسل چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہے۔ دو اکتوبر کے شیوا جی پارک میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ ہوا تھا۔ جس سے ممبئی میں ٹریفک جام ہوگیا تھا۔
مظاہرے کے بعد دیپکے نے جیل بھرو اندولن کی اپیل کی ہے اور م ظاہرین سے کہا ہے کہ وہ تحریک کے لئے تیار ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں