تازہ ترین
ریاستی محکمۂ تعلیم میں بڑی بدعنوانی، کلرک نے ڈیجیٹل ریکارڈ میں جعل سازی کے ذریعہ کیا 76 لاکھ کا غبن،انتظامیہ نے کیا معطلامارت شرعیہ میں مولانا ابو نصر فاروق و شہاب الدین سمیت دیگر کئی شخصیات کے لئے تعزیتی نشست کا انعقادڈاکٹر شعیب راہی کی ادبی خدمات پر کامیاب سیمینارمنعقد،پروفیسر احمد بدر سند اعزاز سے سرفرازسیوان:جیویکا گتھنی نے کامیابی سے’یوتھ موبلائزیشن مہم‘ کاکیا انعقاد،روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے تحت 10 نوجوانوں کو سیکیورٹی گارڈ کے عہدوں کے لیے کیاگیا منتخبسر سید احمد خان کے یومِ پیدائش کے موقع پر سینٹ جانس کالج میں مضمون نویسی کا مقابلہ’تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت اور اعلیٰ انسانی اقدار بھی ضروری‘،شعبہ اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ میں جشن سر سید تقریبات کا آغاز’گنے کی قیمت 700 روپے نہیں تو بی جے پی کو ووٹ نہیں‘ ،کسانوں کی میٹنگ میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما کا اعلانسپریم کورٹ مارچ پر راہل گاندھی کو سمن،ہمیں کوئی دھمکا نہیں سکتا،ہم جانتے ہیں کہ عدالت کے اندر اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے،چیف جسٹس کا تبصرہ
Bihar

جالے میں 1683 بوتل نیپالی شراب برآمد، ڈرائیورفرار

(پی این این)
دربھنگہ:بہار میں مکمل شراب بندی کے باوجود شراب اسمگلنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اسی سلسلے میں جالے تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شراب لدی ایک پک اَپ گاڑی کا فلمی انداز میں تعاقب کرتے ہوئے اسے جالے نگر پریشد کے گاندھی چوک کے قریب سے ضبط کرلیا۔ تاہم پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر تیز رفتاری سے گاڑی بھگا رہے ڈرائیور کے لیے اس وقت مشکل پیدا ہوگئی جب اچانک پک اَپ کا ایک پہیہ نکل گیا اور گاڑی بے قابو ہوکر رک گئی۔ موقع ملتے ہی ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جالے تھانہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ BR 30G 0464 نمبر کی پک اَپ گاڑی پر بھاری مقدار میں نیپالی شراب لاد کر جالے کی طرف لائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کا تعاقب شروع کردیا۔ پولیس گاڑی کو پیچھے آتا دیکھ کر ڈرائیور نے پک اَپ کی رفتار مزید تیز کردی۔ تعاقب کے دوران گاڑی جب جالے گاندھی چوک کے قریب پہنچی تو اچانک اس کا ایک پہیہ نکل گیا، جس کے بعد گاڑی رک گئی۔ ڈرائیور پولیس کو چکمہ دے کر موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی جالے تھانہ پولیس کے علاوہ ڈائل 112 کی دو گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور شراب لدی پک اَپ کو قبضے میں لے لیا۔ جالے تھانہ کے صدرِ تھانہ سندیپ کمار پال نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران ’صوفیہ‘ برانڈ کی 1683 بوتل نیپالی شراب برآمد ہوئی ہے۔ شراب کو گاڑی میں چھپا کر لایا جا رہا تھا۔ پولیس نے شراب سمیت پک اَپ کو ضبط کرکے تھانہ منتقل کردیا ہے۔
پولیس فرار ڈرائیور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک ضبط شدہ شراب کی مجموعی مقدار اور اس کی بازاری قیمت کا تخمینہ لگایا جا رہا تھا۔ پولیس کی اس کارروائی سے شراب اسمگلنگ میں ملوث عناصر میں ہلچل مچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔