تازہ ترین
آئندہ27 دنوں میں 10 ٹی-20 میچ کھیلے گا ہندوستان، ویسٹ انڈیز کے بعدنیوزی لینڈکی ٹیم سے ہوگی 5ٹی-20میچوں کی سیریزپٹنہ-مظفرپور ریپڈ ریل کی راہ ہموار،آپس میں جڑیں گے تین بڑے صنعتی علاقے، ایک گھنٹے میں طے ہوگا فاصلہسابق وزیر مرحومہ پروین امان اللہ کی تیسری برسی کے موقع پر’’ یادگاری خطبہ 2026‘‘کا انعقادجامعہ رحمانی کے استاذ مولانا سیف الرحمن ندوی عمرہ کے لیے روانہ،امیر شریعت نے روانگی سے قبل دعاؤں سے نوازا، مولانا کو رخصت کرنے کے لیے جامعہ رحمانی کے اساتذہ و طلبہ کا ایک وفد جمال پور ریلوے اسٹیشن پہنچاراجندرا اسٹیڈیم میں 2026-27 کے سالانہ اسکول اسپورٹس مقابلے کا افتتاحگیارہ اکتوبر کو تیاگی برہمن سماج کی مجوزہ مہاسبھا میں گونجیں گے انقلاب زندہ باد کے نعرےزندگی میں معنویت اور انسانی بہبود پر اے ایم یو کے اے سی ڈبلیو ایس میں ورکشاپ کا اہتمامحاضری رجسٹر خالی ملنے پر اسکول کے پرنسپل کے خلاف کارروائی کے احکامات
کھیل کھلاڑی

آئندہ27 دنوں میں 10 ٹی-20 میچ کھیلے گا ہندوستان، ویسٹ انڈیز کے بعدنیوزی لینڈکی ٹیم سے ہوگی 5ٹی-20میچوں کی سیریز

(پی این این)
نئی دہلی:شریئس ایئر کی قیادت والی ٹیم انڈیا حال ہی میں ایشین گیمز 2026 میں جاپان کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئی ہے۔
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑی پیر، 5 اکتوبر کو دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر پہنچے۔ ہندوستان نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
ہندوستانی ٹیم کا آئندہ شیڈول کافی مصروف رہنے والا ہے۔ ٹیم انڈیا کو آج یعنی منگل، 6 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ لکھنؤ میں کھیلنا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی دہلی سے لکھنؤ پہنچے، جس کے بعد میچ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے۔ٹیم انڈیا کا مصروف شیڈول یہیں ختم نہیں ہوتا۔ہندوستان کو آئندہ 27 دنوں میں دو مختلف ٹیموں کے خلاف 10 ٹی-20 میچ کھیلنے ہیں۔ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دینے کے بعد ہندوستان کو مہمان ٹیم کے خلاف 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز بھی کھیلنی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ آج 6 اکتوبر کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد اگلے چار میچ بالترتیب 9 اکتوبر کو رانچی، 11 اکتوبر کو اندور، 14 اکتوبر کو حیدرآباد اور 17 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔
17 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعدہندوستان کو 22 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف اسی کی سرزمین پر 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلنی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو سفر کرنے اور نیوزی لینڈ کے موسمی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے صرف 4 دن کا وقت ملے گا۔
ہندوستان کے دورۂ نیوزی لینڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی-20 میچ سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ دوسرا ٹی-20 میچ بھی 24 اکتوبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم کو سفر میں لگنے والے وقت کی بچت ہوگی۔تاہم 27 اکتوبر کو ہونے والے تیسرے ٹی-20 میچ کے لیے ٹیم انڈیا کو ویلنگٹن کا سفر کرنا پڑے گا۔ سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی-20 میچ بالترتیب 30 اکتوبر کو آکلینڈ اور یکم نومبر کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔