تازہ ترین
گھریلو تنازع میں بیوی کا گلا ریت کر قتل ،شوہر گرفتارمدرسہ کنزالعلوم ٹڈولی میں عظیم الشان فکری کانفرنسپرگتی شیل لیکھک سنگھ کے اجلاس میں نئی ضلعی کمیٹی تشکیل، سیمینار کا انعقادبی جے پی ایم ایل اے ونے بہاری نے کھولا محاذ، وزیر اعلیٰ کے آنے تک جاری رکھیں گے احتجاججامعہ میں آسام چائے کے ہنر کے سلسلے میں مشاورتی اجلاسمساجد کونشانہ بنائے جانے کے خلاف جنتر منتر پراحتجاجپی یو سی کے بغیردستیاب نہیں ہوگا پٹرول اور ڈیزلپرویش ورما کے خلاف کیا گیا این سی آر درج
دیش

AIسے منسلک ڈیجیٹل ایکسرے بتاۓگامریض کی مکمل حالت

Doctors analysing radiological chest x-ray film during CODIV-19 pandemic

(پی این این)
رام پور: ٹی بی کے مریضوں کے ٹیسٹ اب AI (مصنوعی ذہانت) کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس کے لیے پچھلے کچھ دنوں سے کوششیں جاری تھیں۔مشین اور کمپیوٹر سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اسے شروع کر دیا گیا ہے۔ کیمپوں کے ذریعے اب تک 1000 سے زائد ایکسرے لیے جا چکے ہیں۔
آج اولڈ ایج ہوم میں کیمپ لگایاگیا اور لوگوں کے ٹیسٹ کیے گۓ۔اب تک ٹی بی کے مریضوں کا ایکسرے کروانے کے بعد ڈاکٹر کو دکھایا جاتا تھا اور ڈاکٹر تصدیق کرتا تھا کہ ٹی بی ہے یا نہیں لیکن اب اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیجیٹل ایکسرے میں مثبت اور منفی خود بخود لکھے جائیں گے۔اس عمل کے لیے ڈسٹرکٹ تپ دق کنٹرول سینٹر کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ یہاں نصب ایکسرے مشین کو اے آئی سے منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ کمپیوٹر سسٹم کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی آئی ہینڈل مشین کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس مشین کے ذریعے ایکسرے لیے جا رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر جا کر ٹی بی کے مریضوں کو تلاش کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ جیل میں ٹی بی کے 5مریض ملنے کے بعد پٹوائی اورشاہ باد میں تفتیش کی گئی جس میں ایکسرے میں علامات ظاہر ہونے پر نمونے لیے گئے۔ آج یہ ٹیم اولڈ ایج ہوم پہنچ کر یہاں کے لوگوں کا ایکسرے کرکے نمونے جمع کرے گی اور انہیں لیبارٹری بھیجے گی۔اگر ضلع تپ دق کنٹرول سنٹر کی بات کی جائے تو اب تک ایک ہزار سے زائد ڈیجیٹل ایکسرے لیے جا چکے ہیں، جن میں اگر مریض مثبت ہے تو اسے مثبت لکھا جاتا ہے اور اگر منفی ہو تو منفی لکھا جاتا ہے۔ جیسے ہی علامات پائے جاتے ہیں، نمونے لے کر لیبارٹری کو بھیجے جاتے ہیں۔ اس عمل کے ذریعے مریضوں کو فوری معلومات مل رہی ہیں کہ آیا ان میں ٹی بی کی علامات ہیں یا نہیں۔ڈی ٹی او ستیہ پرکاش نے کہا کہ ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے اور کیمپ لگا کر ٹی بی کے مریضوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔