تازہ ترین
آئی آئی ٹی ایف دہلی میں بہار پویلین میں ورثے اور ترقی کی جھلکجھوٹے پروپیگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کر دی دہلی سرکار : سوربھ بھاردواجحکام کا احتساب ضروری، اسٹیشن پر بھگدڑ پر ہائی کورٹ کا واضح بیانچھٹھ صر ف مذہبی نہیں سماجی ہم آہنگی کی علامت:ریکھاممبئی کے ریلوے اسٹیشنوں پر چھٹھ گیت بجنے کی مخالفت پرچراغ پاسوان برہمسیتامڑھی:معیاری تعلیم میں کمی کے معاملے پرڈی ایم سخت، اسکالرشپ کے زیر التوا درخواستوں کو جلد حل کرنے کی ہدایت،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور، کوئی بھی مستحق طالب علم سرکاری اسکالرشپ کے فائدے سے نہ رہےمحروم : تنئے سلطانیہرحمانی 30 میں داخلے کا سنہرا موقع، آن لائن رجسٹریشن شروع، 15 نومبر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ،29 نومبر کو ہوگاداخلہ امتحانحاجی پور:تنظیم کی توسیع، فعالیت اور جوابدہی پر بلاک کانگریس صدور کا اجلاس، ضلع کانگریس نے لئے کئی اہم فیصلے
دلی این سی آر

چھٹھ صر ف مذہبی نہیں سماجی ہم آہنگی کی علامت:ریکھا

 

 

نئی دہلی: چھٹھ کے عظیم تہوار کے آخری دن پیر کو دہلی کے مختلف گھاٹوں پر بڑی تعداد میں چھٹھ کا ورت رکھنے والی خواتین اور عقیدت مندوں نے طلوع ہوتے سورج دیوتا کو ارگھیہ پیش کرکے 4 روزہ سخت ورت کا اختتام کیا۔اس مقدس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ہاتھی گھاٹ پہنچیں اور چھٹھ کا ورت رکھنے والوں کے ساتھ پوجا ارچنا میں شریک ہوکر بھگوان بھاسکر کو ارگھیہ پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھٹھ کا عظیم تہوار صرف مذہبی عقیدت کا تہوار نہیں ہے، بلکہ ہماری مالا مال عوامی ثقافت، خاندانی اتحاد، نظم و ضبط، صفائی اور سماجی ہم آہنگی کی علامت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھٹھ کا عظیم تہوار دہلی میں رہنے والے پوروانچل کے لاکھوں بھائی بہنوں کے لیے عقیدت اور جذبات سے جڑا ایک انتہائی اہم تہوار ہے۔ آج جمنا کے گھاٹوں پر پورا سماج ایک ساتھ چھٹھی میا کی پوجا کر رہا ہے۔ پوروانچل کے لوگوں نے اپنی محنت اور تعاون سے دہلی کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ وہ دہلی خاندان کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ان کی ثقافت، روایات اور تہواروں کا احترام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھٹھ کا عظیم تہوار صرف مذہبی عقیدت کا تہوار نہیں، بلکہ ہماری مالا مال عوامی ثقافت، خاندانی اتحاد، نظم و ضبط، صفائی اور سماجی ہم آہنگی کی علامت بھی ہے۔ یہ تہوار ہمیں قدرت کے تئیں احترام اور شکرگزاری کا جذبہ سکھاتا ہے۔ طلوع ہوتے سورج کو ارگھیہ پیش کرکے ورت رکھنے والوں زندگی میں نئی توانائی، امید اور مثبت سوچ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے چھٹھی مئیا کے چرنوں میں پرارتھنا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا آشیرواد ملک اور دہلی کے تمام شہریوں پر برقرار رہے، تاکہ وکست بھارت اور وکست دہلی کا عزم پورا ہو اور ملک کے ہر خاندان کو خوشی، خوشحالی اور آسودگی حاصل ہو۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے چھٹھ کا ورت رکھنے والوں کی ہر چھوٹی بڑی سہولت کا خیال رکھا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی ورت رکھنے والے کی پوجا میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، ہر خاندان وقت پر گھاٹ پہنچے اور عقیدت مند پوری عقیدت کے ساتھ طلوع ہوتے سورج دیوتا کو ارگھیہ پیش کرسکیں۔

 

متعلقہ خبریں