تازہ ترین
تیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنجسوربھ داس اور رنکا کی عدالتی حراست میں توسیع’نکاح کو آسان اورفضول رسموں کا کریں خاتمہ‘، جمعیۃ علماء میرٹھ کی آسان نکاح مہم کے تحت اصلاحِ معاشرہ پروگرام
Bihar

مرحوم ٹیچر کے اہل خانہ کو ڈسٹرکٹ ٹیچر ویلفیئر ٹرسٹ نے دی 75 ہزار کی امداد

گیا۔ کونچ بلاک کے مڈل اسکول بالی کے ہیڈ ماسٹر مرحوم دیودت تیواری کے اچانک انتقال کے بعد ڈسٹرکٹ ٹیچر ویلفیئر ٹرسٹ نے ان کے اہل خانہ کو 75 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی۔
مرحوم دیودت تیواری کا گزشتہ منگل کو حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا تھا۔ وہ اپنے پیچھے اہلیہ آرادھنا تیواری، بارہویں جماعت میں زیرِ تعلیم بیٹا اور دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔ مرحوم خاندان کے واحد کمانے والے فرد تھے۔
انتقال کی اطلاع ملنے پر ٹرسٹ کی ہنگامی میٹنگ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مرحوم کی روح کے اطمینان کے لیے دعا کی گئی اور ضابطے کے تحت 75 ہزار روپے کی امداد کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹرسٹ کے صدر منوج کمار سنہا، سکریٹری اروند کمار، بانی رکن و ضلع نائب کوآرڈینیٹر اشوک کمار، خزانچی سرپرست اروند پرساد اور ضلع کوآرڈینیٹر محمد حیدر علی خان کی قیادت میں وفد پٹنہ کی شیوپوری کالونی میں مرحوم کے آبائی مکان پہنچا، جہاں اہلیہ آرادھنا تیواری کی موجودگی میں ان کی بیٹی اپراجیتا کماری کو 75 ہزار روپے کا چیک سونپا گیا۔
اس موقع پر ٹرسٹی ویرندر کمار، جتیندر کمار، ڈاکٹر نریندر دیو، منوج کمار نرالا، نیہا کماری، سریندر کمار چودھری اور میڈیا انچارج ابو فیصل سمیت متعدد اساتذہ موجود تھے۔ ٹرسٹ کے عہدیداران نے کہا کہ مشکل وقت میں کسی ساتھی استاد کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حقیقی ہمدردی ہے۔ انہوں نے ضلع کے تمام اساتذہ سے ٹرسٹ سے جڑنے کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔