تازہ ترین
اے ایم یو گرلز اسکول میں منایا گیا بِرکس پائیدار طرزِ زندگی ہفتہپولیس نے گئو کشی کی کوشش کے الزام میں چار افراد کو کیا گرفتارگیاجی میںکباڑ گودام میں آتشزدگی سے علاقے میں خوف و ہراس، گیس سلنڈر اور 25 لاکھ کی مشین نکالی گئی باہر ،6 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹے میں آگ پر پایا قابو، گنجان آبادی میں گودام کے قیام پر اٹھے سوالاتدربھنگہ میں بڑی لوٹ کا انکشاف، 5 جرائم پیشہ گرفتار، 62 کلو 40 گرام چاندی، 5.94 لاکھ روپے نقد، 2 کاریں اور 5 موبائل فون برآمدمدارس اسلامیہ کے تحفظ کیلئے باپو سبھا گار آڈیٹوریم میں تاریخی کنونشن کا انعقادآج، چاروں ریاستوں کے نمائندگان مدارس اور ارباب فکر ودانش کی باوقار موجودگیسیتامڑھی:نئے ڈی ای او کا ایم ڈی او کی جانب سے پرتپاک استقبال، مدارس کے تعلیمی و انتظامی مسائل کے حل کی امیدیں وابستہ، تعلیمی ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزمآستانۂ حضرت بی بی کمالؒ پر تاریخی کتبے کی تنصیب، کاکو شریف کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہتقسیم کے سخت مخالف تھے مولانا ابوالکلام آزاد: کاٹجو
دلی این سی آر

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ و کیریئر گائیڈنس پروگرام کا شاندار انعقاد

(پی این این)
نئی دہلی:قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کی جانب سے غالب اکیڈمی نئی دہلی میں لائف ٹائم اچیومنٹ نیشنل ایوارڈ و مختلف امتحانات میں بہترین کارکردگی کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے کیریئر گائنڈنس و تہنیتی پروگرام کا شاندار انعقاد پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رشید کی سرپرستی اور قومی صدر چودھری واصل علی گرجر کی صدارت میں عمل میں آیا۔
اس موقع سے مختلف میدانوں کے دانشوران خصوصا ڈاکٹر محمد جاوید نے بطور مہمان خصوصی سہ نشین کو رونق بخشی۔ نظامت کے فرائض ریاستی صدر قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر عابد خان حمید خان نے انجام دئے۔ جن کا بہترین ساتھ ریاستی صدر-بہار بیت اللہ انصاری نے دیا۔ ریاستی صدر اترپردیش تنویر احمد ، مہاراشٹر کے ریاستی سیکریٹری محمد سلیم آلند کی موجودگی بھی فرحت بخش رہی۔
مہاراشٹر سے ڈاکٹر مسرت فردوس ڈاکٹر محمد سالک-اورنگ آباد، نسرین ناز نواب الدین قاضی-لاتور،سید سعادت ممتاز علی-عثمان آباد، سید محفوظ الدین سرفراز الدین-لاتور، محمد عبدالفاروق عبدالقیوم-دریاپور امراوتی،قاری محمد عبدالظاہر امجد محمد یعقوب -ناندیڑ، باشا صاحب گھڈو بھائی کوربو-شولاپور، جہاں آراء رفیق-شولاپور، غلام محمد طاہر-آکولہ کو ان کی تدریسی خدمات، اسکول کا بہترین نظم قائم رکھنے کے لئے “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ پروگرام کے انتظامات میں حافظ حیدر علی اور رضوان علی کے علاوہ دیگر کارکنان نے زبردست محنت کی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔