تازہ ترین
چھوٹی صنعتوںکو فروغ دینے کیلئے حکومت کی نئی پالیسی،بہار کے اگلے بجٹ میں سرمایہ کاری پر ہوگی دولت کی بارش، نتیش کمار کی تشکیل کردہ کمیٹی نے سمراٹ حکومت کوسونپی رپورٹمدارس کی تعلیمی صورتحال اور ملحقہ کنونشن کیلئے میٹنگ منعقد، مدرسہ ایجوکیشن بورڈکا قیام اور ملحقہ مدارس، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ کی مرہون منتافسران سے ملی بھگت کے ذریعہ فرضی رجسٹری کراکر زمین پر قبضہ کر رہے ہیں ’زمین مافیا‘چھپرا : 6 ماہ پرانے تنازع پر ہوا خونی تصادم، چاقو زنی سے 3 افراد ہلاکیوپی میںچیف الیکشن کمشنر کے خلاف ایس پی کا احتجاج،غازی آباد،میرٹھ،رائے بریلی، باغپت اور مظفر نگرمیں سڑکوں پر اترےسماجوادی پارٹی کے کارکنان ،نکالاپیدل مارچ،ای سی آئی کا پتلا نذر آتشپارٹی کی توقعات پوری کرنے کی کروں گاکوشش ،صوبہ کا ر گزار صد منتخب ہونے کے بعد عمران مسعود کی میڈیا سے گفتگوجمعیۃ علماء کی میٹنگ میں اصلاح معاشرہ، مردم شماری اور ہندو- مسلم اتحاد کی حکمت عملی طےرام لیلا بھگوان شری رام کی اقدار کی زندہ روایت :ریکھا
بہار

عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا حضرت جلال شاہ کاعرس

(پی این این )

چھپرہ:چھپرہ ضلع کے مانجھی نگر پنچایت کے بلاک روڈ پر واقع حضرت جلال شاہ کے مزار پر سالانہ عرس کا اہتمام بڑے دھوم دھام سے کیا گیا۔اس موقع پر صبح سے ہی عقیدت مندوں کا ہجوم چادر پوشی کے لیے جمع ہوگیا جو رات گئے تک جاری رہا۔عرس کے موقع پر عقیدت مندوں نے مزار پر چادر پوشی کر امن،خوشحالی اور ترقی کی دعا کی۔
اس موقع پر انعقاد کمیٹی کے ذریعے مزار کے احاطے کو پرکشش انداز میں سجایا گیا تھا۔پورا احاطہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہا تھا اور منظر ایک میلے کا سا تھا۔تقریب کے حوالے سے علاقے میں گہما گہمی اور جوش کا ماحول تھا۔جے ڈی یو بلاک صدر کم 20 نکاتی کمیٹی صدر اختر علی نے کہا کہ یہ عرس ہر سال یکم جون کو منعقد کیا جاتا ہے۔مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندو عقیدت مندوں کی بڑی تعداد بھی یہاں پہنچ کر نیک تمنائیں پیش کرتی ہے۔عقیدت مندوں نے مزار پر حاضری پیش کر بھائی چارے کا پیغام دیا اور ملک اور معاشرے میں امن کے لیے دعا کی۔انتظامیہ نے عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔پولیس کی مناسب نفری تعینات کی گئی اور مزار پر آنے والوں کی سہولیات کا پورا خیال رکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔