تازہ ترین
اے ایم یو گرلز اسکول میں منایا گیا بِرکس پائیدار طرزِ زندگی ہفتہپولیس نے گئو کشی کی کوشش کے الزام میں چار افراد کو کیا گرفتارگیاجی میںکباڑ گودام میں آتشزدگی سے علاقے میں خوف و ہراس، گیس سلنڈر اور 25 لاکھ کی مشین نکالی گئی باہر ،6 فائر بریگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹے میں آگ پر پایا قابو، گنجان آبادی میں گودام کے قیام پر اٹھے سوالاتدربھنگہ میں بڑی لوٹ کا انکشاف، 5 جرائم پیشہ گرفتار، 62 کلو 40 گرام چاندی، 5.94 لاکھ روپے نقد، 2 کاریں اور 5 موبائل فون برآمدمدارس اسلامیہ کے تحفظ کیلئے باپو سبھا گار آڈیٹوریم میں تاریخی کنونشن کا انعقادآج، چاروں ریاستوں کے نمائندگان مدارس اور ارباب فکر ودانش کی باوقار موجودگیسیتامڑھی:نئے ڈی ای او کا ایم ڈی او کی جانب سے پرتپاک استقبال، مدارس کے تعلیمی و انتظامی مسائل کے حل کی امیدیں وابستہ، تعلیمی ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزمآستانۂ حضرت بی بی کمالؒ پر تاریخی کتبے کی تنصیب، کاکو شریف کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہتقسیم کے سخت مخالف تھے مولانا ابوالکلام آزاد: کاٹجو
uttar pradesh

سہارنپور میں فوڈ سیفٹی محکمہ کی کارروائی

دیوبند:ریاستی حکومت کی ہدایات اور ضلع مجسٹریٹ کے احکامات کے مطابق ضلع میں غذائی اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے اور ملاوٹ پر مؤثر روک لگانے کے لیے فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن محکمہ کی خصوصی مہم مسلسل جاری ہے۔
اسی سلسلے میں چیف فوڈ سیفٹی آفیسر پنکج کمار گپتا کی قیادت میں چھجوپورہ انڈسٹریل ایریا میں واقع شیو لوک فوڈ پروڈکٹ پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
معائنہ کے دوران ادارے میں اچار، ٹماٹو ساس، ریڈ چلی ساس، سویا ساس اور مصنوعی سرکہ فروخت کے لیے تیار حالت میں پائے گئے، جبکہ موقع پر اچار کی پیکنگ کا کام بھی جاری تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے شبہ کی بنیاد پر فروخت کے لیے تیار رکھے گئے ٹماٹو ساس اور ریڈ چلی ساس کے دو نمونے حاصل کر کے فوڈ اینالیسس لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔ محکمہ کے مطابق جانچ رپورٹ موصول ہونے کے بعد فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ معائنہ کے دوران ادارے میں پائی جانے والی بعض خامیوں کی بنیاد پر انتظامیہ کو امپروومنٹ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے اور مقررہ مدت کے اندر ضروری اصلاحات مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس کارروائی میں فوڈ سیفٹی آفیسران جگدمبا پرساد، جواہر لال، ونود کمار، کلدیپ تیواری اور امت گوتم بھی شریک رہے۔ چیف فوڈ سیفٹی آفیسر پنکج کمار گپتا نے کہا کہ ضلع میں عوام کو معیاری اور خالص غذائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں اور سیمپلنگ کی مہم آئندہ بھی مسلسل جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔