تازہ ترین
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت صفائی مِتر تحفظ کیمپ منعقدڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاسخدمتِ عہد مہم 2026 کے تحت مہوا میں بلاک سطحی پینٹنگ اور تقریری مقابلہ منعقدوکست بھارت2047 کے تناظر میں ادبِ اطفال پر جے این یو میں اہم پروگرام کا انعقادماضی کے ورثے اور مستقبل کی تعمیرہےلائبریریریکھاگپتا نے مالویہ نگر علاقے میں گیتانجلی فائر اسٹیشن کا کیاافتتاحمسکان قتل کیس میں 350 صفحات کی چارج شیٹدہلی نے 18 سال میں ستمبر کی سب سے سرد رات
اتر پردیش

دیوبند: پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دیوبند: پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
 دیوبند: جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان نے تحصیل صدر مفتی عارف مظاہری اور جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی کی قیادت میں کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جمعیت کارکنان دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے عیدگاہ سے مین بازار ہاتھی گیٹ ہوتے ہوئے تحصیل پہنچے جہاں انہوں نے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم رامپور منیہاران ڈاکٹر پوروا شرما کو سونپا۔
مفتی عارف مظاہری اور مولانا شمشیر قاسمی نے کہا ہے کہ پہلگام کشمیر میں سیاحوں کا وحشیانہ قتل ایک غیر انسانی فعل ہے اس کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جا سکتا جو لوگ اسے اسلام سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں وہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے ناواقف ہیں اسلام میں ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا میمورنڈم میں کہا گیا کہ اس دہشت گردانہ حملے نے پورے ملک کو گہرا صدمہ پہنچایا اور ہندوستان کی خود مختاری کو چیلنج کیا گیا اور ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے یہ حملہ سیکورٹی کے اعتبار سے بڑی کوتاہی کو ظاہر کرتا ہے ہم اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اس حادثہ نے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے

ہندوستان بھر کے تمام مذاہب کے لوگ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حملے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ ان سنگین مسائل پر فوری اور مؤثر کارروائی کریں گی دہشت گردی کا خاتمہ ملک کے لئے ضروری ہے تمام ہندوستانیوں کو مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہئے ،اس موقع پر مولانا الطاف رشیدی، حاجی جنید.قاری شوقین، مولانا فرقان، مولانا ثوبان ،مفتی عثمان،مولانا عبد القادر ، مولانا عمیر، قاری شاداب ،قاری سالک راشد، فراز صنور،حاجی مسعود، پردھان حاجی ظریف حاجی عمران عمار، حافظ ندیم ابوذر ،ثمریاب، انتظار، صدام، گلفام، حافظ سالک ،سرور سفیان وغیرہ موجودرہے ۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔