تازہ ترین
اے ایم یو کے ویمنس کالج میں سوچھتا پکھواڑہ کے تحت شجرکاری مہمجامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند میں سالانہ انعامی اجلاستیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنج
بہار

حج 2026:چھپرہ میں عازمین حج کو لگائے گئے ٹیکے

(پی این این)
چھپرہ :بہار حج کمیٹی اور اقلیتی کمیشن کی ہدایت کے مطابق پیر کو صدر اسپتال میں عازمین حج کو ٹیکہ لگایا گیا۔ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی جانچ کی اور سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔سول سرجن اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راجکمار چودھری کی قیادت میں لگائے گئے کیمپ میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فیروز قمر اور دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم نے عازمین کو ٹیکے لگائے اور ان کا معائنہ کیا۔
ضلع حج ٹرینر اور مدرسہ مدینہ العلوم کے ناظم اعلیٰ جاوید عالم،حاجی توقیر عثمان انصاری،حاجی مو اشرف اور مولانا اشفاق نے رضاکارانہ طور پر حجاج کرام کی خدمت کی۔انہوں نے حج کے فرائض،سنتوں،واجبات اور تمام مناسک کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔عالم نے عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے پر بہار کے سول سرجن اور حج کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور عازمین حج کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔