تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
uttar pradesh

بی جے پی لیڈر ٹھاکر انل سنگھ نے عوامی میٹنگ کے دوران دفتر کا کیا افتتاح

دیوبند: سابق ایم پی راگھو لکھن پال شرما نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں کارکنوں کی عزت کی جاتی ہے۔ تاہم پارٹی کے کچھ رہنما انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔ کارکنوں کو ہراساں کرنے والوں کو اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
منگل کو انڈسٹریل اسٹیٹ میں بی جے پی کسان مورچہ کے سابق مغربی علاقائی جنرل سکریٹری ٹھاکر انل سنگھ کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں راگھو لکھن پال شرما نے کہا کہ اگلے 25 سال تک مسلسل جیت کا دعویٰ کرنے والے غلط ہیں۔ کارکنان اور اہل علاقہ جس کو چاہیں گے ہائی کمان اسے ٹکٹ دے گی۔ بی جے پی لیڈر اور سابق ضلع پنچایت ممبر ششی تیاگی نے کہا کہ ٹھاکر انل سنگھ ایسے لیڈر ہیں جو غریبوں، کسانوں اور مظلوموں کی رہنمائی کرتے ہیں۔
کارکنوں کی آواز کو بی جے پی ہائی کمان تک پہنچایا جائے گا اور اسمبلی انتخابات میں انل سنگھ کو ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سہارنپور میونسپل بورڈ کے سابق صدر ہریش ملک، ناگل بلاک کے سابق چیف ماسٹر وجیندر چودھری، ضلع پنچایت ممبر اروند رانا، بجرنگ دل لیڈر وکاس تیاگی، دیپک راج سنگھل، اور ایڈوکیٹ ٹھاکر سریندرپال سنگھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میٹنگ کی صدارت میلا رام پنوار نے کی اور بی جے پی کے سابق ضلع سکریٹری پنکج تیاگی نے نظامت کی۔ میٹنگ کے دوران ٹھاکر انل سنگھ کے شہر آفس کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر جدودہ جٹ گاؤں کے سابق پردھان رام ٹھاکر، گنے کی سمیتی کے سابق چیئرمین رچپال سنگھ، راگھو پنڈیر، برہمن سبھا کے صدر روہت کوشک، آچاریہ واسودیو، کنہا رانا، چودھری وجیندر سنگھ، امریش رانا، ستیہ رانا، وکاس بی گروجا اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔