تازہ ترین
تیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنجسوربھ داس اور رنکا کی عدالتی حراست میں توسیع’نکاح کو آسان اورفضول رسموں کا کریں خاتمہ‘، جمعیۃ علماء میرٹھ کی آسان نکاح مہم کے تحت اصلاحِ معاشرہ پروگرام
بہار

ایک ہزار ووٹ ڈال کر ای وی ایم کا کیا گیا ماک پول ٹیسٹ

(پی این این)
چھپرہ :اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے مرحلے کے طور پر ای وی ایم۔وی وی پیٹ کے فرسٹ لیول چیک (FLC) عمل کے تحت ماک پول کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر نے پورے عمل کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں دستیاب 6210 بی یو، 4993 سی یو اور 6134 وی وی پیٹ کی ایف ایل سی پیر کو مکمل ہوگئی تھی۔جس میں 111 بی یو،45 سی یو اور 57 وی وی پیٹ کو مسترد کیا گیا۔بقیہ 6099،بی یو 4948 سی یو اور 6077 وی وی پیٹ انتخابات میں استعمال کے لیے درست پائے گئے۔ڈی ایم نے بتایا کہ ایف ایل سی اوکے اور ریجیکٹ کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔یہ فہرست سیاسی جماعتوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہے۔
اس موقع پر موجود ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال نے بتایا کہ لوڈ ٹیسٹنگ کے لیے 240 BU کو چار کی تعداد میں سیریز کر CU اور VVPAT کے ساتھ کل 60 سیٹ بنائے گئے تھے۔وی وی پیٹ میں 64 ڈمی سمبال اپلوڈ کی گئیں جبکہ BU میں 64 سمبال کے لیے ڈمی بیلٹ پیپرز ڈالے گئے۔اس ٹیسٹنگ کا مقصد 16 سے زیادہ امیدواروں کی صورت میں مشین کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔لوڈ ٹیسٹنگ میں کوئی مسئلہ یا خرابی سامنے نہیں آئی۔تمام عمل ECIL انجینئرز نے سیاسی جماعت کے نمائندوں کی موجودگی میں مکمل کیا۔ای وی ایم سیل کے سینئر انچارج آفیسر کم میونسپل کمشنر سنیل کمار پانڈے نے کہا کہ لوڈ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے تصادفی طور پر کل FLC OK میں سے 100 مشینوں کا انتخاب کیا۔جس پر ایک ہزار ماک پولنگ شروع کر دی گئی۔اس کام کے لیے 90 ماسٹر ٹرینرز کو الگ سے تعینات کیا گیا ہے۔
آخر تک کسی مشین میں کوئی خرابی نہیں ملی۔نوڈل آفیسر کم ڈی ایم ڈبلو او روی پرکاش نے کہا کہ ای وی ایم کے مینوئل کے پروویژن کے مطابق کل ایف ایل سی او کے سی یو کے پانچ فیصد پر ماک پول کیا جانا ہے۔جس میں آج 100 مشینوں پر ماک پول کیا گیا۔ساتھ ہی 50 مشینوں پر 1200 ووٹ اور 100 مشینوں پر ایک ہزار ووٹ ڈالے جائیں گے اور تصدیق کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد سی یو کا نتیجہ وی وی پیٹ کی پرچی سے ملایا جاتا ہے۔تمام مشینوں کی فہرست الیکشن کمیشن کی سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی۔اس موقع پر بی جے پی کے ستیانند سنگھ،بی ایس پی کے منوج رام،آر جے ڈی کے اپیندر کمار،جے ڈی یو کے پربھاش شنکر،سی پی آئی ایم ایل کے ہمانشو کمار،ایل جے پی کے دیپک کمار سنگھ اور آر ایل ایس پی کے ڈاکٹر اشوک کشواہا موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔