تازہ ترین
بہار میں 15 لاکھ سے زائد سم کارڈ بند، کوئی اور کر رہا تھا استعمالگیاجی: ورک تنظیم نے لگایا مفت طبی کیمپ، 300 افراد کا علاجخانقاہ رحمانی میں مدارسِ اسلامیہ کنونشن کی تیاری کے لیے مشاورتی نشستارریہ پولیس کی2 بڑی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ اور 1734 گرام اسْمیک برآمد، 4افراد گرفتارشادی کے 10 ماہ بعد شوہر نے بیوی کوجلادیا زندہ2دنوں میں 5.59 لاکھ افرادنے جمع کئے فارم-6 , یوپی میں ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے کے لیے چلائی گئی خصوصی مہم،چیف الیکشن آفیسرنے کی عوام کی ستائشکرکٹ میچ کے دوران مارپیٹ اور پتھر بازی،15 افراد گرفتار ، پولیس نے دونوں فریقوں کے زیرحراست افرادکو عدالت میں پیش کرنے کےبعدبھیجا جیلنظام تعلیم وتربیت کو بہتر بنائیں اربابِ مدارس ، اتحاد ویک جہتی کے ساتھ رہیںذمہ دارانِ مدارس ، برادرانِ وطن سے رکھیںخوش گوار اور برادرانہ تعلقات
بہار

آن لائن اپلائی میں اردو کو نظرانداز کرنے کے بعد بہارحکومت کا یوٹرن، ماڈل اسکولوں میں اردو بھی شامل

(پی این این)
پٹنہ :ریاست بھر کے 534 ماڈل اسکولوں میں مختلف مضامین کے لیے جاری آن لائن درخواست کے عمل میں اردو مضمون کو شامل کیے جانے پر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن (بسوٹا) کے ریاستی صدر قمر مصباحی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بہار، وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اردو زبان کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق، جب ماڈل اسکولوں کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئیں تو اس میں اردو مضمون کا آپشن شامل نہیں تھا، جس پر اردو اساتذہ میں شدید ناراضگی پائی گئی۔ بسوٹا نے اس معاملے پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو نشانۂ تنقید بنایا اور اسے یا تو تکنیکی خامی فوری درست کرنے یا پھر سازش مانتے ہوئے تحریک چلانے کی وارننگ دی تھی۔قمر مصباحی نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ اردو کو ریاست میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے، اس کے باوجود اردو کے ساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے، خاص طور پر جب معاملہ اساتذہ کی تقرری اور تبادلہ سے متعلق ہو۔
بالآخر حکومت نے 6 مارچ 2026 کو اردو مضمون کو ماڈل اسکولوں کے لیے شامل کر کے اس غلطی کی اصلاح کر دی، جس کے بعد اردو اساتذہ میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس فیصلے کو اردو طبقے کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔آخر میں قمر مصباحی نے ریاست بھر کے ان اردو اساتذہ سے اپیل کی ہے جو ماڈل اسکولوں میں تبادلہ کے خواہشمند ہیں کہ وہ ای-شکشا پورٹل پر جلد از جلد آن لائن فارم پُر کر کے اپنی امیدواری یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔