Connect with us

دیش

عالمی یوم آبادی پر اے ایم یو میں لیکچر کا اہتمام، نوجوانوں کے تفویض اختیارات اور آبادیاتی چیلنجوں پر گفتگو

Published

on

(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مرکز برائے تعلیم بالغاں (سی سی اے ای ای) نے عالمی یوم آبادی 2025 کے موقع پر پروفیسر نسیم احمد خاں، سابق چیئرمین، شعبہ سوشل ورک کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا۔پروفیسر نسیم احمد خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم آبادی ہر سال 11 جولائی کو آبادی میں اضافے اور اس کے سماج و ماحولیات پر اثرات کی طرف توجہ دلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دن پہلی بار 1989 میں منایا گیا تھا اور یہ اہم آبادیاتی مسائل و رجحانات کو اجاگر کرنے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
پروفیسر خان نے کہا کہ اس وقت دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، اور اگر اس میں بغیر کسی روک ٹوک کے اضافہ ہوتا رہا تو اس کے ماحولیاتی پائیداری، وسائل تک رسائی اور معیارِ زندگی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ اگرچہ آبادی میں اضافے سے ماحولیات اور قدرتی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے، لیکن دنیا بھر کی حکومتوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف حکمت عملیاں اختیار کی ہیں۔ اس کے باوجود، آبادی میں مسلسل اضافہ صحت، رہائش، تعلیم اور روزگار جیسے شعبوں میں چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔
انہوں نے اس سال کے عالمی یوم آبادی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو باخبر تولیدی فیصلے کرنے کے لیے حقوق اور وسائل مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آخر میں سنٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمیم اخترنے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دیش

خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی میں ’ٹریننگ فار ٹرینرز‘ ورکشاپ کا انعقاد

Published

on

(پی این این)
لکھنؤ:خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے شعبۂ صحافت و ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام آج ایک اہم ورکشاپ ” ٹریننگ فار ٹرینرز” انعقاد شعبۂ صحافت و ابلاغ عامہ کے کانفرنس ہال میں وائس چانسلر پروفیسر اجے تنیجا کے زیر نگرانی عمل میں آیا۔ورکشاپ کا آغاز شعبۂ صحافت و ابلاغ عامہ کے سینئر استاذ ڈاکٹر شچیندر شیکھر کے تعارفی کلمات سے ہوا۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے تمام تعلیمی شعبوں کو چاہیے کہ وہ میڈیا ٹیم کے ساتھ براہ راست اور مربوط روابط قائم رکھتے ہوئے اپنی علمی و ادبی سرگرمیوں کی مستند اور بروقت رپورٹنگ کو ممکن بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مؤثر اور معلوماتی خبر صرف تبھی ممکن ہے جب شعبے وقت پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق ضروری معلومات میڈیا سیل کو فراہم کریں۔
ورکشاپ کے دوسرے مقرر ڈاکٹر کاظم رضوی نے پریس ریلیز کی تیاری میں درکار بنیادی اصولوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی رپورٹ یا خبر کے ساتھ شامل کی جانے والی تصویریں اور ویڈیوز اس کی افادیت کو کئی گنا بڑھا دیتی ہیںبشرطیکہ ان کا معیار بہتر ہو۔ انہوں نے فوٹو اینگل، روشنی کے استعمال، اسٹیج کی ترتیب اور ویژوئل پریزنٹیشن کے دیگر اہم نکات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
ورکشاپ کے اختتام پر شکریے کے کلمات ڈاکٹر نصیب نے پیش کیے۔ انہوں نے تمام شرکاء، مہمان مقررین اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس نوعیت کے مزید تربیتی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یونیورسٹی کی خبروں کی کوریج مزید پیشہ ورانہ اور معیاری بن سکے۔اس ورکشاپ میں شعبۂ صحافت و ابلاغ عامہ کے اساتذہ کے علاوہ ڈاکٹر ہارون رشید، ڈاکٹر ابھیشیک اوستھی، ڈاکٹر اننی کرشنن اور دیگر شعبوں کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ کا ماحول نہایت تعمیری، فکری اور سیکھنے کے جذبے سے لبریز رہاجس نے اساتذہ و شرکاء کو میڈیا کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کیا۔

Continue Reading

دیش

وزیر خارجہ جے شنکر کی چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے ملاقات

Published

on

دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال
(ایجنسیاں)
بیجنگ: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بیجنگ میں چین کے نائب صدر ہان ژینگ کے ساتھ ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کو نوٹ کیا۔ جے شنکر نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت اس مثبت رفتار کو برقرار رکھے گی۔ ہان زینگ کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، جے شنکر نے چین کی شنگھائی تعاون تنظیمکی صدارت کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، جے شنکر نے کہا، "آج بیجنگ پہنچنے کے فوراً بعد نائب صدر ہان ژینگ سے مل کر خوشی ہوئی۔ چین کی ایس سی او صدارت کے لیے ہندوستان کی حمایت سے آگاہ کیا۔ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کو نوٹ کیا۔ اور یقین ظاہر کیا کہ میرے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت اس مثبت رفتار کو برقرار رکھے گی۔” ہان کے ساتھ میٹنگ میں اپنے ابتدائی کلمات میں، جے شنکر نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے دورے کے دوران ہونے والی بات چیت اس مثبت رفتار کو برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کازان میں وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا، "ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم میں ایک کامیاب چینی صدارت کی حمایت کرتا ہے۔ عالی جناب، جیسا کہ آپ نے بتایا ہے، گزشتہ اکتوبر میں وزیر اعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کے درمیان کازان میں ہونے والی ملاقات کے بعد سے ہمارے باہمی تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس دورے میں میری بات چیت اس مثبت رفتار کو برقرار رکھے گی۔” جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور چین نے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ کیلاش مانسروور یاترا کے دوبارہ شروع ہونے کو ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی ہے۔ کیلاش مانسروور یاترا کی بحالی کو بھی ہندوستان میں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ ہمارے تعلقات کو معمول پر لانے سے باہمی طور پر فائدہ مند نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

Continue Reading

دیش

پبلک گرلزانٹر کالج دیوبند میں شاندار آرٹ مقابلوں کا انعقاد

Published

on

(پی این این)
دیوبند: عیدگاہ روڑ پر واقع مشہور عصری تعلیم کے ادارہ پبلک گرلز انٹر کالج دیوبند میں ایک آرٹ مقابلہ منعقد کیا گیا ۔اس مقابلہ میں درجہ ایک سے درجہ 12تک کی طالبات نے شرکت کی ۔آرٹ مقابلہ کا مقصد طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کواجاگرکرنا اوران میں اعتماد پیدا کرنا تھا ۔اس مقابلہ میں الگ الگ درجات کے لئے مختلف عنوانات سے ڈرائنگ وپینٹنگ بنوائی گئیں ۔درجہ ایک سے درجہ 5؍تک کی طالبات نے فروٹ باسکٹ ،دوطوطے اور ٹیڈی بیئرجیسے دلچسپ عنوانات سے پینٹنگ بنوائیں گئیں اسی طرح درجہ 6؍ سے درجہ 8؍ تک کی طالبات نے لینڈاسکیپ ،پورٹریٹ اورگائوں کے نظاروں پر مبنی آرٹ بنوائی گئیں ۔جبکہ درجہ 9؍سے درجہ 12تک کی طالبات نے ڈورتا ہوگا گھوڑا ،کنوئیں سے پانی بھرتی عورت اور پتوں سمیت پھول جیسی مشکل تخلیقی عنوانات پراپنی آرٹ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ۔اس موقع پر ادارہ کی ٹیچرز روبینہ ،زیبا ،فوزیہ ،عذرا ،شاہین ،عرشی اور کومل نے اس آرٹ مقابلہ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا اور طالبات کی رہنمائی کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
پبلک گرلز انٹر کالج کی پرنسپل صبا حسیب صدیقی نے اس مقابلہ میں شریک طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں میں شرکت کرکے طالبات میں خوداعتمادی پیداہوتی ہے ۔اورزندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔تخلیقی سرگرمیوں سے اچھی سوچ اور نئی صلاحیتیں جنم لیتی ہیں ایسے طالب علم بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ۔پروگرام کے اختتام پر اس شاندار آرٹ مقابلہ میں شرکت کرنے والی طالبات ،پرنسپل اور ٹیچرز کی جانب سے انعامات اور تحائف دیئے گئے ۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network