بہار
وقف جائیدادیں ہمارا قیمتی اثاثہ :مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

(پی این این)
شیوہر : آل انڈیا مسلم پرسنل لاء و دیگر مسلم تنظیموں کی تجویز پر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام اور مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی صدارت میں "وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس” گاندھی میدان پٹنہ منعقدہ 29 جون 2025 کو کامیاب بنانے کے لیے زیر صدارت حاجی محمد عبدالرحمن ، مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی۔ جناب قاری وکیل احمد کی تلاوت اور حافظ جلال الدین کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے مجلس کا آغاز ہوا ۔جس میں مختلف سماجی، تعلیمی، ملی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں، دانشوروں، کارکنان اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد، وقت و مقام، تشہیری مہم، شرکاء کی رہنمائی، نظم و نسق، اور میڈیا کوریج جیسے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ وقف املاک کے تحفظ اور دستور کی روح کو برقرار رکھنے کے لیے عوامی بیداری نہایت ضروری ہے۔میٹنگ میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے شہرہ آفاق عالم دین نامور ادیب مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے کہا کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں نہ صرف قانونی بلکہ مذہبی لحاظ سے بھی محفوظ رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومتوں کی بے اعتنائی اور بعض اداروں کی جانبدارانہ کارروائیوں کے سبب وقف ادارے خطرے سے دوچار ہو چکے ہیں۔ ایسے میں ایک منظم عوامی تحریک ہی ان کے تحفظ کی ضامن بن سکتی ہے۔ معروف علمی شخصیت الحاج ڈاکٹر محمد شمس الحسن سکریٹری مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری ضلع شیوہر نے کہا کہ دستورِ ہند تمام شہریوں کو مذہبی، تعلیمی اور سماجی آزادی کا حق دیتا ہے، لیکن آج دستور کی روح کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ "وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرنس” کا مقصد نہ صرف ان مسائل کو اجاگر کرنا ہے، بلکہ عوامی بیداری کے ذریعے ان کے حل کی راہ ہموار کرنا بھی ہے۔ جناب محمد فخر الحسن صدر تنظیم امارت شرعیہ ضلع شیوہر نے کہا کہ وقف اسلام کا اہم ترین حصہ ہے ، اسکی حفاظت کی ذمہ داری ہمارا دینی فریضہ ہے ۔
معروف عالم دین مفتی محمد فخر الدّین قاسمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ ڈومری شیوہر نے کہا کہ وقف جائیدادوں پر حملے اور دستور مخالف اقدامات تشویشناک ہیں ۔ ایسے حالات میں وقف بچاؤ دستور بچاؤ جیسی تحاریک کا منظم اور متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
میٹنگ میں شیوہر ضلع کی سبھی بلاک کی کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی اعلان کیا گیا ۔ان کمیٹیوں کے ارکان کو ان کی ذمہ داریاں سونپی گئیں تاکہ وقف بچاؤدستوربچاؤکانفرنس کے ہر پہلو کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔میٹنگ کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں تمام ملی و سماجی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ کانفرنس کی بھرپور حمایت کریں اور عوام الناس کو اس میں شمولیت کے لیے متحرک کریں۔ شرکاء میں ،حاجی محمد عمر ، حاجی محمد عتیق الرحمن ، حافظ محمد نصر اللہ ، مولانا جمال الدین ،مولانا محمد شاہ عالم ، مولانا محمد شبیر الحسن ، ماسٹر محمد رضاء اللہ ، قاری محمد شمشاد عالم ، محمد کلیم اللہ ،مولانا محمد نوشاد ، محمد مختارعالم ،محمد انعام الحق ،محمد شمس عالم ،حافظ محمد فیض اللہ حافظ نظام الدین ، حمد اللہ ، پرویز عالم محمد سہیل ، شجاع اللہ ،محمد اسرافیل، وغیرہ بطور خاص شامل رہے۔
میٹنگ میں شریک افراد نے عہد کیا کہ وہ اس مہم کو صرف کانفرنس تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ اس پیغام کو بستی بستی اور گاؤں گاؤں تک پہنچائیں گے، تاکہ دستور اور وقف املاک کے تحفظ کی یہ آواز ایک ملک گیر تحریک بن جائے۔
بہار
ریلوے کے سی ای او نے جی ایم کے ہمراہ کیا چھپرہ جنکشن کا معائنہ

(پی این این)
چھپرہ :ریلوے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیش کمار نے شمال مشرقی ریلوے کی جی ایم سومیا ٹھاکر اور منیجر ونیت کمار سریواستو کے ساتھ چھپرہ جنکشن کا معائنہ کیا۔یہ معائنہ وزیر ریلوے کے ممکنہ دورے کے پیش نظر کیا گیا۔معائنہ کے دوران جنکشن پر سیکورٹی،صفائی ستھرائی اور مسافروں کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
سی ای او ستیش کمار جیسے ہی پلیٹ فارم پر پہنچے ریلوے کے سینئر افسران اور ملازمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر این ای ریلوے مزدور یونین کے اراکین نے انہیں مومنٹو پیش کیا اور ملازمین کے مختلف مطالبات سے آگاہ کیا۔یونین نے خاص طور پر ڈیوٹی پر موجود ریلوے ملازمین کی سہولیات اور کام کے حالات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔معائنہ کے دوران سی ای او نے کریو لابی،ڈارمیٹری،سرکولیٹنگ ایریا سمیت مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے وہاں صفائی ستھرائی،ملازمین کے کام کی حالت اور تکنیکی انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔یہ مختصر معائنہ تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔جس کے بعد وہ اپنے خصوصی ریل سیلون سے پٹیڈھی کے لیے روانہ ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی تعداد اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ٹرینیں مسلسل چلائی جا رہی ہیں اور سہولیات میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔اس موقع پر آر پی ایف کمانڈنٹ ایس رام کرشنن،سینئر ڈی سی ایم شیخ رحمان اور تمام بڑے محکموں کے افسران موجود تھے۔ریلوے کے اس اعلیٰ سطحی معائنے کی وجہ سے جنکشن احاطے میں کافی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں اور صفائی سے لے کر سیکورٹی کے انتظامات سخت تھے۔
بہار
جوش و خروش سے منائی گئی راہل گاندھی کی سالگرہ

(پی این این)
چھپرہ :کانگریس کے سابق قومی صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی سالگرہ کا انعقاد کانگریس لیڈران نے تزک و اہتشام کے ساتھ کیا۔چھپرہ سٹی کانگریس کے صدر فیروز اقبال نے شہر کے پرانی گڑ ہٹی واقع دلت بستی میں جشن سالگرہ کا انعقاد کیا۔انہوں نے بچوں کے درمیان چاکلیٹ،کتاب اور کاپیاں تقسیم کیں۔موقع پر انہوں نے راہل گاندھی کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کا عزم دہرایا۔
اس موقع پر فیصل انور،سنیل کمار،بابر علی سمیت کانگریس کے دیگر اراکین کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔دوسری جانب کانگریس او بی سی ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام کیک کاٹ کر یوم پیدائش منایا گیا۔وہاں موجود لوگوں نے متفقہ طور پر راہل گاندھی کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کی خواہش کی۔
اس موقع پر ضلع نائب صدر دھرمیندر کمار دھرم نے کہا کہ راہل گاندھی موجودہ دور میں ملک کے سب سے سنجیدہ لیڈر ہیں۔راہل جیسا کوئی دوسرا لیڈر سماج کے تمام طبقات،اداروں اور آئین کے تئیں حساس نہیں ہے۔اس دوران رام سوروپ رائے،گورو یادو،ملائم سنگھ یادو،پرنس یادو،آرین اپادھیائے،ریتک رجک،سنی رام،صلاح الدین خان،ابھیراج کمار،آیوش کمار،انوج سنگھ،پنکی دیوی،نیلم دیوی،راگنی کماری،نشا کماری وغیرہ موجود تھے۔
بہار
ودھان پریشد کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر راجندر گپتا نے پی ایم مودی کی ریلی کی تیاریوں کالیاجائزہ

(پی این این)
ریول گنج:بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر راجندر گپتا نے پی ایم مودی کی سیوان ریلی کے سلسلے میں علاقہ کا دورہ کیا۔اس دوران منڈل صدر کم 20 نکاتی چیرمین دھرمیندر سنگھ چوہان کی صدارت میں بیجوٹولا میں یوگیندر سنگھ کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجندر نے کہا کہ پی ایم کی یہ ریلی سارن کے لیے تاریخی ہونے والی ہے۔جس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت این ڈی اے اتحاد کی تمام جماعتوں کے رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے تمام بوتھوں سے کارکن اور حامی بڑی تعداد میں موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب بھی بہار آتے ہیں تو تحفے دیتے ہیں۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سارن ڈویژن کیلئے اس بار بھی تحائف لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سارن آکر اندازہ ہوا کہ وزیراعظم کے پروگرام کی تیاریاں اچھی ہیں۔اس موقع پر موجود ایم ایل اے ڈاکٹر سی این گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔منڈل صدر مسٹر چوہان نے کہا کہ ریلی کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔تمام پنچایتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں جائے گی۔
سابق ضلع صدر رمیش پرساد نے کہا کہ ریلی میں سارن سے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔عام لوگ وزیر اعظم کو سننے اور دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔نائب صدر شیام سندر پرساد نے کہا کہ کارکنان ریلی کی کامیابی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
دوسری میٹنگ سابق چیئرمین اندو دیوی کی رہائش گاہ پر شہری صدر ستیندر شرما کی صدارت میں منعقد ہوئی۔موقع پر کیپٹن شیام دیو ساہ،یوگیندر سنگھ،گاما سنگھ،انورنجن پرساد،شتروگھن پرساد،ددن سنگھ،منوج ترپاٹھی،دھرمیندر سنگھ،سنجیو سنگھ،جیتیش،راجیندر سنگھ کمار،پریا کانت کشواہا،راج کشور سنگھ،گنجن اوستھی،رمندر کمار،منوج سنگھ،سود کمار،سودھو،سودھو وغیرہ موجود تھے۔
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
جامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
اقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
کجریوال کاپجاری اور گرنتھی سمان اسکیم کا اعلان
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
اشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
محاسبہ6 مہینے ago
جالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
دہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
محاسبہ6 مہینے ago
بیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
بہار6 مہینے ago
اردو ڈائریکٹوریٹ کی سبھی ضلع مجسٹریٹ کو اردو زبان کے استعمال کی ہدایت