محاسبہ
اسلامیہ گروپ آف کالج میں منعقدہ کھیل مقابلے اختتام پذیر

دیوبند:اسلامیہ گروپ آف کالج میں منعقد ہونے والے کھیلوں کا آج اختتام ہوگیا، گزشتہ ایک ہفتہ سے چلنے والے کھیل مقابلوں کے ان اختتام پر اسپورٹ انچارج سمت کمار نے کہا کہ کھیلوں میں شرکت کرنے سے صحت وتندرستی برقرار رہتی ہے ، بلکہ اس میں بہتری آتی ہے اورآس پاس کے علاقوں میں بھی کھیلوں کے لئے جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر ڈسپلن، برداشت کا مادہ اور اخلاقی عادات پیدا ہوتی ہیں۔ اس ایک ہفتہ تک چلنے والے کھیلوں میں طلبہ وطالبات نے کبڈی ، والی بال، لانگ جمپ اور طالبات کے لئے کھوکھو ، ریس، بیڈ منٹن وغیرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ ان کھیل مقابلوں کے درمیان طلبہ وطالبات میں جوش و خروش بھرا رہا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ جمپ میں عمر نے پہلا مقام ، سوئیر ریس میں ارمان نے پہلا مقام اور کبڈی میں امجد چودھری کا گروپ فاتح رہا۔ کھوکھو مقابلوں میں کاجل شرما کی ٹیم نے جیت حاصل کی ، اسی طرح شوٹنگ میں سہرانہ، سوئیرریس میں آفرین نے پہلا مقام اور بیڈ منٹن میں روش نے جیت حاصل کی۔ ان کھیل مقابلوں کو کامیاب بنانے کے لئے اسلامیہ کالج دیوبند کے پرنسپل ڈاکٹر وکیل احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی ان مقابلوں میں جیت حاصل نہیں کرسکے انہیں مایوس ہو نے کی ضرورت نہیں۔آئندہ ہونے والے مقابلوں کے لئے اپنی تیاری اورجدوجہد جاری رکھیں ۔
محاسبہ
جالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ

(پی این این)
جالے:دربھنگہ ضلع کے جالے نگر پریشد کے جنرل بورڈ کی بیٹھک ایک بار پھر غیر یقینی کا شکار ہو گئی جب 25 میں سے 22 اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اجلاس کا مقصد بجٹ کی منظوری، صفائی کے انتظامات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بحث کرنا تھا، لیکن اراکین کی عدم موجودگی کے سبب کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔بائیکاٹ کرنے والے اراکین نے الزام لگایا کہ نگر پریشد کے ایگز کیوٹیو افسر اجئے کمار، میئر پنٹو کمار مہتھا،نائب میئر شمشاد خان اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کی منمانی اور ملی بھگت سے کام کئے جارہے ہیں۔دیگر اراکین سے کوئی مشورے نہیں لئے جاتے اور ان کے کاموں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ گزشتہ 15 مہینوں سے نگر پریشد میں کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیا جا رہا ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالت، صفائی کے ناقص انتظامات اور عوامی فلاح کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔
بائیکاٹ کرنے والوں میں ویبھا دیوی، چندا کماری، سیما دیوی، رحیمہ خاتون، راہل کمار داس، کلیا دیوی، گننی خاتون، محمد افتخار، اروند پرساد ورما، قمر علی، محمد ممتاز حسین، سلطانہ خاتون، محمد جمیل اختر، چندن کمار،مرزا آرزو بیگ، جمیس قریشی، کہکشاں پروین، سبودھ منڈل، چنچل کماری، ایمامن خاتون،راگنی کماری، لاڈلی خاتون وغیرہ شامل ہیں۔ان اراکین نے نگر پنچایت کے صفائی کمیٹی کی کارکردگی پر بھی سخت سوال اٹھائے گئے۔ مقامی ایجنسی کے ذریعے صفائی کا کام پچھلے دو مہینوں سے بند ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں گندگی کا انبار لگ گیا ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود کوئی حل پیش نہیں کیا جا سکا۔اجلاس کے بعد نگر پریشد کے میئر پنٹو کمار مہتھا اور نائب میئر شمشاد خان نے کہا کہ اراکین کے بائیکاٹ پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صفائی کے نظام کو فوری طور پر درست کیا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ کی منظوری کے سلسلے میں جلد نیا اجلاس بلایا جائے گا۔
غور طلب ہو کہ جالے نگر پریشد میں مسلسل تعطل اور غیر حاضری سے عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ مقامی شہریوں نے اراکین اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہو جائیں۔پوچھے جانے پر ایگز کیوٹیو افسر اجئے کمار نے بتایا کہ وہ میٹنگ میں لئے جانے والے تجویز کے مطابق نگر پریشد حلقے کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں۔ان پر منحرف گروپ کے ذریعہ لگایا جارہا الزام بے بنیاد ہے۔
محاسبہ
بیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ

سیوہارہ بجنور : بزم سخن سیوہارہ الہند بیاد گار ) ہلال و دل سیوہاروی( کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ سر زمین سیوہارہ کے محلہ ملکیان میں بڑی سنجیدگی اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا پروگرام سے نو جوانوں کو اردو کے لیے ایک سنگِ ملا پروگرام کی صدارت کی ڈاکٹر یاسین ذکی سرکڑہ نے سر پرستی رہی مفتی امتیاز احمد قاسمی جامع مسجد سیوہارہ کی اور نظامت کے فرائض مفتی کفیل اطہر سیوہاروی)نواسۂ محترم، دل سیوہاروی(نے انجام دیئے۔
مہمان شعرائ میں ہیومن آزاد رام پور سے تشریف لائے افضال نجیب آبادی چاند پور سے قاری راشد حمیدی ،قاری نوشاد عالم شاد علیگ ، ڈاکٹر نزاکت حسین ثاقب اور قاری عبد القادر حسرت حبیب والا دھام پور سے تشریف لائے حکیم اسرار الحق نور پور سے مفتی فیضان عادل اور ڈاکٹر تہذیب ابرار میوہ نوادہ سے تشریف لائے تھے مقامی شعرائ میں ماہر سیوہاروی، نثار منظر سیوہاروی زادۂ عاصی سیوہاروی گوہر ہلال سیوہاروی زادہ شاعرِ آفاق ہلال سیوہاروی ، یونس نوید ، مولانا محمد رضوان قاسمی، شمیم احمد صوفی ، اور ریحان سیوہاروی نے اپنے کلام سے نوازا جبکہ سامعین میں مولانا محمد سالم سیوہاروی، حافظ عثمان، حاجی نسیم، حاجی شکیل، حافظ محمد احمد، رنکو بھائی، محبوب عالم اور ان کے علاوہ کافی تعداد میں شہر سیوہارہ کے با ذوق حضرات موجود رہیں شعرائ نے بہت بہت اچھے کلام پیش کئے اور سامعین بے حد محظوظ ہوئے اور تہذیب کو باقی رکھنے کے لیے اردو کے تحفظ کی ذمہ داری لیکر اٹھے بزم سخن سیوہارہ الہند کے تحت انتالیس مشاعرے ہو چکے ہیں اور چالیسواں مشاعرہ ان شائ اللہ 26/ دسمبر 2024ئ کو منعقد ہوگا۔
محاسبہ
ایک درجن سے زائد ٹیوب ویلوں سے موٹر چوری

دیوبند:دیوبند میں نامعلوم چوروں نے بے خوف ہوکر ایک درجن سے زائد کسانوں کے ٹیوب ویلوں سے موٹر اور دوسرا قیمتی سامان چوری کرلیا۔ متأثرہ کسانوں نے کوتوالی پہنچ کر چوری کی وارداتوں پر قدغن لگانے ، چوروں کو گرفتار کرنے اور چوری ہوئے سامان کو برآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیل کے مطابق نامعلوم چوروں نے گزشتہ دنوں 16سے زائد ٹیوب ویلوں کو اپنا نشانہ بنایا اور وہاں سے بجلی کے موٹر اور دوسرے قیمتی سامان چوری کرلئے۔ موٹر چوری ہونے سے جہاں کسانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے وہیں کھیتوں میں پانی دینے کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ایک تو انہیں فصلوں کی منافع بخش قیمتیں نہیں مل رہی ہیں، دوسرے ٹیوب ویلوں کی موٹر چوری ہوجانے سے ان کے لئے نئے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ ایک موٹر کی قیمت کم از کم بیس ہزار روپے کے آس پاس ہے اس لئے نئی موٹر خریدنا ان کے لئے مشکل ہورہا ہے ۔ رام پور منہیاران کے تحت آنے والے گائوں بھگوان پور کے باشندے رام کمار ، کلیان سنگھ، شام سنگھ، دھرم ویر، سنجے پال، وجے پال اور دیگر کسانوں نے دیوبند کوتوالی پہنچ کر کوتوالی انچارج سنیل ناگر سے ملاقات کی اور ان کے علاقوں میں ہونے والی چوری کی واردات اور موٹر چوری ہونے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتائی اور مطالبہ کیا کہ پولیس جلد از جلد نامعلوم چوروں کو گرفتار کرے۔
اور ان کے چوری ہونے والے موٹر اور سامان کو برآمد کرائے۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شر وع کردی ہے۔ کوتوالی انچارج نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد چوروں کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرالیا جائے گا۔
-
دلی این سی آر1 مہینہ ago
جامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
Uncategorized3 مہینے ago
’ایک شام دیوبندکے نام‘پر محفل مشاعرہ کاانعقاد ،شعرائ نے پیش کیا خوبصورت کلام
-
دلی این سی آر1 مہینہ ago
اقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر2 مہینے ago
دہلی-این سی آر میں بارش، دھند اور سردی کا ٹرپل حملہ
-
محاسبہ3 مہینے ago
نواز گرلس پبلک اسکول میں شاندار ایگزی بیشن کااہتمام
-
بہار3 مہینے ago
اردو ڈائریکٹوریٹ کی سبھی ضلع مجسٹریٹ کو اردو زبان کے استعمال کی ہدایت
-
دلی این سی آر1 مہینہ ago
اشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
دلی این سی آر1 مہینہ ago
کانگریس کا منشورجاری، ذات پات کی مردم شماری کرانے کا اعلان