Khabar Mantra
اترپردیش

اخلاص و للہیت کے ساتھ علم دین اور انسانیت کی کریں خدمت

دارالعلوم عثمانہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر منعقد اجلاس میں مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی کا خطاب

دیوبند:دارالعلوم وقف دیوبند سے متصل ثاقب کالونی میں واقع دینی ادارہ دارالعلوم عثمانیہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر سالانہ اجلاس عام کاانعقاد کیاگیا،جس میں سرکردہ علمائ کرام نے شرکت کرکے فضلائ کو اپنے قیمتی پندو نصائح سے نوازا۔اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم مفتی حبیب الرحمن خیر آبادی نے بخاری شریف کا آخری درس دیا اورفارغ ہونے والے طلبہ کو دستار فضیلت سے نوازتے ہوئے انہیںسنت نبویؐ کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ بخاری شریف کا آخری درس دیتے ہوئے مفتی حبیب الرحمن خیرآبادی نے حضرت امام بخاریؒ کے خدمات ِحدیث پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ حدیث کا واضح پیغام ہے کہ تمام اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے ،اسلئے تمام فضلا اپنی نیتوں کو درست کریں اور اخلاص و للہیت کے ساتھ علم دین اور انسانیت کی خدمت انجام دیں۔انہوںنے کہاکہ مدارس کے فضلائ کی بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہےں اور اب یہ ذمہ داریاں آپ کے سر آگئی ہیں،جن کو آپ نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرنا ہے اور علم دین کی خدمت کا فریضہ انجام دیناہے،انہوں حاضرین جلسہ کو بھی قرآن و حدیث پر عمل کرنے کی نصیحت کی۔جمعیۃ علمائ اترپردیش کے نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ سماج کے اندر تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے اسلئے مسلم قوم کو تعلیم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لینا چاہئے، انہوں نے کہاکہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کا حصول نہایت ضروری ہے، ہمیں اپنی بچیوں کو بھی شرعی دائرہ میں رہ کر حصول کے علم کے مساوی مواقع فراہم کرنے چاہئے۔ دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مفتی غفران اور جمعیۃ علمائ ہند کے ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد نے اپنے خطاب کے دوران سماج میں پھیلی برائیوں پر روشنی ڈالی اور فارغ ہونے والے طلبہ کو اس سمت میں عملی کام کرنے کی نصیحت کی اور کہاکہ جب تک سماج کے اندر دین اور تعلیم کے تئیں بیداری پیدا نہیں کی جائے گی اس وقت تک سماج سے برائیاں ختم نہیںہونگی، اسلئے ہمیں جہاں سماج میں تعلیمی بیداری پیدا کرنی ہے وہیں سماجی خرافات کے سدباب کے لئے بھی اقدامات کرنے ہونگے۔ دورانِ نظامت ادارہ کے مہتمم مولانا محمد آفتاب قاسمی نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے مدرسہ کی جملہ کارگزاری حاضرین کے سامنے رکھی اور تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ صدارت دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث مفتی سمیع الدین قاسمی نے ۔ دارالعلوم وقف کے استاذ قاری علاؤالدین کی دعائ پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر دلشاد گوڈ، شیخ الحدیث مفتی محمد عادل، مفتی حسن، شاہنواز ملک وغیرہ سمیت علمائ طلبہ اور شہر کے سرکردہ افراد موجودرہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close