Khabar Mantra
اپنا دیشاترپردیشتازہ ترین خبریں

میونسپل بورڈ چیئرمین اورممبران کےلئے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع

دیوبند:بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہوتے ہی ضلع کے سب سے بڑ ی نگر پالیکا دیوبند کے انتخابات کے لیے تحصیل احاطہ میں کاغذات نامزدگی کی خرید کا عمل شروع ہوگیاہے۔تحصیل کے عہدے کے لیے نامزدگی تحصیلدار کورٹ میں کی جائے گی، وہیںوارڈممبران کے لئے نائب تحصیلدار کورٹ سے لے کر مختلف چیمبرز میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

منگل کو دیوبند تحصیل کمپلیکس میں کافی گہما گہمی رہی۔ جبکہ تحصیل احاطہ میں سیکورٹی کے لیے کافی پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، ایس ڈی ایم سنجیو کمارچیئرمین عہدے کے لیے نامزدگی حاصل کرنے دوران موجود تھے۔ اور دیگر کمروں میں دیگر آر اوز وارڈ ممبران کے امیدواروں کی نامزدگی کا انتظار کرتے رہے۔

 اگرچہ پہلے روز وارڈ نمبر 1 سے 20 تک ممبر کے عہدوں کے لیے 26 کاغذات نامزدگی خریدے گئے تاہم چیرمین کے عہدے کے لیے صرف دو کاغذات نامزدگی فروخت ہوئے۔

 ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایا کہ 17 اپریل تک کاغذات نامزدگی فروخت ہوں گے اور نامزدگی کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ صدر کے عہدے کے لیے دو کاغذات نامزدگی فروخت ہوئے ہیں ہیں۔ جبکہ وارڈ نمبر 1-5 کے لیے چھ کاغذات نامزدگی، 6-10 کے لیے آٹھ، 11-15 کے لیے چھ، 16-20 کے لیے چار کاغذات فروخت ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دن وارڈ نمبر 21 سے 25 کے لیے کسی رکن نے کاغذات نامزدگی نہیں خریدے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close