#دلی این سی آر

انصاف کے ترازو میں سب برابر:امانت

نئی دہلی :کوئی اک شخص میرے ایم ایل اے یا دلی وقف بورڈ کا چیرمین رہتے ہوئے یہ الزام لگادے کہ دھرم اور ذات کی بنیاد پر میرے قلم یا زبان سے نا انصافی ہوئی ہو تو میں اوکھلا والوں آپ کو کبھی اپنی شکل نہیں دکھاوں گا سیاست سے کنارہ کش ہوجاوں گا یہ بات امانت اللہ خاں نے اوکھلا کی جے جے کالونی میں منعقد جلسہ عام سے کہی انھوں نے کہا کہ انصاف کے ترازو میں گورا کالا چھوٹا بڑا عورت مرد ہندو مسلم سب برابر ہیں اور جو ایسا نہیں کرتے انھیں سیاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے امانت اللہ خاں نے کہا کہ میرا مقصد صرف الیکشن لڑنا ایم ایل اے بن جانا نہ کل تھا نہ اج ہے میرا مقصد انصاف سے محروم افراد کو ان کا حق دلانا ہے امانت اللہ خاں نے کہا کہ مجھے بدنام کرنے میرے اوپر الزامات لگانے والوں کو یا د رکھنا چاہیے کہ عزت ذلت کے فیصلے اسمانوں پر ہوتے ہیں

انھوں نے کہا میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کی ایماندارانہ کوشش کی ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں اوکھلا کو سماجی تعلیمی اورمعاشی طورپر مستحکم بنانا ہے جس کے لئے مجھے اپ کا ساتھ چاہئے ۔دوسری جانب اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام ادمی پارٹی سے تیسری مرتبہ امیدوار بنائے جانے پر پارٹی کاکنان نے جشن منایا اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اس موقع پر امانت اللہ خاں نے پارٹی قیادت بالخصوص اروند کیجروال کے اعتماد کا اظہار کر نے پر شکریہ اداکیا انھوں نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں سب کا استقبال ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے