Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گیان واپی معاملے میں مسلمانوں کو سپریم کورٹ کا جھٹکا

(پی این این)
نئی دہلی:گیان واپی معاملے میں مسلمانوں کو عدالت عظمیٰ کا جھٹکا لگا ہے ۔وارانسی کی کورٹ میں زیر سماعت گیان واپی معاملے کو غیر قانون بتانے والی عرضی کو سپریم کورٹ نے سننے سے انکار کردیا ہے ۔
عرضی میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ 90 کی دہائی میں سپریم کورٹ نے گیان واپی معاملے میں مندر و مسجد کو جوںکا توں برقرار رکھنے کو کہا تھا ۔چنانچہ وارانسی میں ہورہی ہے سماعت سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے لیکن سپریم کورٹ نے اسے تسلیم نہیں کیا ۔البتہ اس نے کہا کہ عرضی دہندہ اس معاملے میں ہائیکورٹ میں اپنی بات رکھ سکتا ہے ۔
غورطلب ہے کہ مسلم فریق کے وکیل نے عرضی میں کہا تھا کہ 1993 ،1995اور 1997 میں سپریم کورٹ نے کاشی اور متھرا پر تین احکامات دیئے تھے جن میں دونوں جگہوں پر موجود مندر اور مسجد کے اسٹیٹس کو (جوں کا توں )برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا ۔وکیل نے اسی بنیاد پر وارانسی کی ضلع جج کی کورٹ میں چل رہی گیا ن واپی معاملے کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔
ایودھیا تنازعہ سے منسلک کئی مقدمے سپریم کورٹ میں لے جانے والے اسلم بھورے کے وکیل ایم ایم کشیپ کا دعویٰ تھا کہ 90کی دہائی میں کاشی متھرا پر تینوں فیصلے اسلم بھورے کی عرضیوں پر دیئے گئے تھے لیکن آج سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے کہاکہ اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوگی ۔عرضی دہندہ ہائیکورٹ جاسکتا ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close