اتر پردیش
دس سالہ حافظ محمد بلال ثاقب کے تکمیل حفظ پر دعائیہ مجلس کا انعقاد
(پی این این)
دیوبند:مکتبہ ملت کے مالک مولوی انعام الٰہی کے پوتے اور عمیر ثاقب کے بیٹے محمدبلال ثاقب نے 10سال کی عمر میں کلام اللہ حفظ مکمل کیا ہے۔ اس موقع پر مدرسہ اشرف المدارس میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ادارہ کے منتظم قاری وامق نے حفظ قرآن اور اسکی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو انسانوںکی ہدایت کیلئے نازل کی گئی۔
انہوںنے کہا کہ یہ وہ مقدس کتاب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے قیامت تک محفوظ رکھنے کا وعدہ کیاہے۔ قاری وامق نے کہا کہ قرآن کی حفاظت کا ایک عظیم ذریعہ حفظ قرآن ہے۔ حفظ قرآن کا مطلب قرآن پاک کو مکمل طور پر زبانی یادکرنا یہ ایک نہایت عظیم سعادت اورباعث فضیلت عمل ہے۔ انہوںنے کہا کہ اسلام میںحافظ قرآن کوبہت بلند مقام حاصل ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حافظ قرآن کی بڑی فضیلت بیان فرمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن حافظ قرآن کو عزت واحترام دیا جائے گا اور اس کے والدین کو بھی نور کا تاج پہنایا جائے گا۔ حافظ قرآن نہ صرف خود دین کی روشنی حاصل کرتاہے بلکہ دوسروںکے لئے بھی ہدایت کا ذریعہ بنتا ہے۔ مولوی انعام الٰہی نے کہا کہ حفظ قرآن انسان کے اخلاق و کردار پر بھی مثبت اثر ڈالتا ہے۔
قرآن کویاد کرنے والا شخص عموماً نظم وضبط ، صبر و محنت اور تقویٰ جیسی صفات اپناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت دل کوسکون بخشتی ہے اور انسانوں کوبرائیوں سے دور رکھتی ہے۔ انعام الٰہی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مسلمان اپنے بچوںکو کم عمری سے ہی حفظ قرآن کی طرف راغب کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حفظ قرآن کی اہمیت یہ بھی ہے کہ اسکے ذریعہ قرآن پاک کی اصل صورت محفوظ رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ لاکھوںحفاظ نے ہردور میں قرآن کو اپنے سینوںمیں محفوظ رکھا جس کی وجہ سے آج بھی قرآن پاک اسی شکل میں موجود ہے جس طرح نازل ہوا تھا ، یہ اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت اور معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفظ قرآن دنیا وآخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے ۔ ایک حافظ قرآن نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے خاندان اور معاشرہ کے لئے بھی باعث رحمت ہوتا ہے۔ ہمیں قرآن کو پڑھنے ، سمجھنے اور اس پرعمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکے حفظ کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔ مبارک باد دینے والوں میںکاشف الٰہی، سابق رکن پالیکا اقبال انصاری، حافظ طلحہ، چودھری یونس، افضال انصاری، ماسٹر خورشیدصدیقی، منور سلیم، مولانا کمال اصغر، عارف صدیقی، تاج عثمانی وغیرہ شامل تھے۔
uttar pradesh
جمعیۃ علماءضلع مظفرنگر کی خصوصی میٹنگ منعقد۔
اتر پردیش
اے ایم یو کے ویمنس کالج میں شجر کاری مہم کا انعقاد
اتر پردیش
پورے علاقہ میں امن و سکون برقرار رکھناہماری پہلی ترجیح : کوتوالی انچارج کپل دیو
(پی این این)
دیوبند:پریس کلب دیوبند کے صدر ممتاز ملک کی قیادت میں شہر کے صحافیوں نے کوتوالی دیوبندمیں تبادلہ ہوکر آنے والے نئے کوتوالی انچارج کپل دیو سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ گفتگو کے دوران صحافیوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نئے کوتوالی انچارج کپل دیو دیوبند اور آس پاس کے علاقوںکا نظم و نسق مزید بہتر طریقے سے قائم رکھیں گے تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔
صحافیوں نے کہا کہ دیوبندقدیم بستی ہونے کے ساتھ حساس مقامات میں شمار ہوتا ہے اس لئے یہاں پولیس کی فعالیت اور سرگرمی بے حد اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو آمد انسپکٹر کپل دیو غیرجانب دارانہ اور سخت اقدامات کے ذریعہ سے اس پورے علاقہ کو جرائم سے پاک رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ کوتوالی انچارج کپل دیو نے سبھی مہمانوںاور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ شہر کے عوام اور صحافیوں کے تعاون سے اس پورے علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جرائم اور شرپسندعناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر سنا جائے گا۔ اس ملاقات کے دوران شاہ الرٹ کے ضلع بیورو چیف سکندر علی ، راج کمارجاٹو، اوم ویر سنگھ، حسنین گوڑ، ڈاکٹر مہتاب آزاد سمیت دیگر صحافی موجود رہے۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار6 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار12 months agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
دلی این سی آر9 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
