uttar pradesh
خواتین کی فلاح و بہبود گی کے لیے بہتر اور سنجیدگی سے انجام دیں خدمات:پروفیسر اسلم جمشید پوری
(پی این این)
میرٹھ:بلا شبہ کسی بھی ادارے کا قیام کوئی معمولی عمل نہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑا کام ہوتاہے اور اس سے بھی بڑا کام ہوتا ہے کسی بھی ادارے یا تنظیم کو کا میابی کے ساتھ چلا نے کا۔یہ الفاظ تھے معروف ادیب و ناقد اور صدر شعبہئ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری کے جو آج یہاں شعبہئ اردو میں مجلس النساء کے پہلے سر وے ٹیم کوروانہ کرتے وقت ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کو مبار باد دیتا ہوں اور آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں مجھے امید ہے کہ آپ خوا تین کی فلاح و بہبود گی کے لیے بہترین کام انجام دیں گی اور سنجیدگی کے ساتھ اس تنظیم کی ممبر شپ کو وسعت دیں گی۔
واضح ہو کہ شعبہئ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی میں پچھلے دنوں ”مجلس النساء“ کا قیام عمل میں آ یا تھا۔جس کا مقصد خواتین میں تعلیمی بیداری، فلاحی کاموں میں حصہ داری،نئی نسل میں اچھے اخلاق، صبر و تحمل،غریبوں کی کفالت،نیز بچیوں میں تعلیم و ہنر مندی کا ذوق و شوق پیدا کرنا، خواتین کے درمیان محبت، یکجہتی اور تعاون کے جذبہ کو فروغ دینا نیز انہیں سلائی، کڑھائی،بنائی یادیگر فنون سکھا کر خود کفیل بناناہے۔
مجلس النساء کی ٹیم نے آج میرٹھ کے شیام نگر اور ا س کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کیا اور گھر گھر جاکر خواتین کے مسائل سنے جس سے ان کی تعلیمی حالات، مالی مشکلات،خود کفالت کے لیے مدد کی درخواست اور بہت سے مسائل سر وے ٹیم کے سامنے آئے۔سروے ٹیم میں صدر ڈاکٹر شاداب علیم، نائب صدر عفت ذکیہ، جنرل سیکریٹری سیدہ مریم الٰہی، سیکریٹری فرحت اختر اور پریس سیکریٹری طاہرہ پروین نے شر کت کی اور کم از کم بیس گھروں میں جا کر وہاں کے تعلیمی مسائل، مالی مشکلات اور گھریلوں مسائل کے حالات سنیں۔ حالات سننے کے بعد سر وے ٹیم نے ان کے مسائل کا حل اور ہر طرح سے ان کی مدد کا وعدہ کیا۔اس مو قع پر رضوان احمد، شبنم، کوثر، شاہانہ، معراج بانو،ثمینہ، اسما، غزالہ، عائشہ، پروین، شاہینہ وغیرہ سمیت دیگر خواتین موجود رہیں۔