Bihar

کوسک ریور فرنٹ بہار شریف کے باشندوں کے لیے ثابت ہوگابڑا تحفہ: وزیر شراون کمار

Published

on

(پی این این)
بہار شریف:بہار شریف نگر نگم علاقے کے وارڈ نمبر 49 میں زیر تعمیر کوسک ریور فرنٹ کا موقع پر جائزہ علاقائی رکن اسمبلی و بہار حکومت کے دیہی ترقی و اطلاعات و عامہ تعلقات کے وزیر شرون کمار اور رکن پارلیمان کوشلیندر کمار کے ذریعے کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر شرون کمار نے کہا کہ کوسک ریور فرنٹ سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ڈریم پروجیکٹ رہا ہے۔ اپنی ثقافتی وراثت کو سنبھالتے ہوئے بہار آج ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچہ اور خواتین کو بااختیار بنانے سمیت ہر شعبے میں ان کی قیادت میں بے مثال کام ہوئے ہیں۔ وہ حقیقی معنوں میں جدید بہار کے معمار ہیں۔ ریور فرنٹ صرف خوبصورتی کا منصوبہ نہیں ہے، بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی ترقی کا اہم قدم ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ وزیر نے کہا کہ ندی کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہاں گھاٹ، واک-وے، لائٹنگ اور ہریالی کا کام ایسا ہو کہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی متوجہ کرے۔
وزیر نے یہ بھی کہا کہ ریور فرنٹ بننے سے آس پاس کے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کو صبح-شام ٹہلنے کے لیے ایک خوبصورت مقام ملے گا۔رکن پارلیمان کوشلیندر کمار نے کہا کہ یہ ریور فرنٹ بہار شریف باشندوں سمیت ضلع باشندوں کے لیے ورادن ثابت ہوگا۔ آس پاس کے شہریوں کو آنے والے وقت میں کافی فائدہ ملے گا اور آس پاس کے کسانوں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔
اس موقع پر گلریز انصاری، ترجمان ڈاکٹر دھنجے کمار دیو، بلاک صدر سنجے کشواہا، ارون ورما، منا کمار، سچن پٹیل، سنجے پرسادکشواہا، بھولا پرساد ،منا مانجھی، امیت کمار ، روندر کشواہا، سکلدیپ پرساد، منا مانجھی، ورن کیوٹ، ڈیزی دیوی، اندر دیوی، بٹّو کشواہا، جینت شرما، رام ورکش پرساد، منا پاسوان، گلشن کشواہا، امریش کمار سمیت کئی کارکن موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network