Bihar
سمراٹ کابینہ نے 19اہم تجاویز کو دی منظوری
(پی این این)
پٹنہ: وزیر اعلی سمراٹ چودھری کی صدارت میں بدھ کےروز ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں کل 19 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی۔ حکومت بہارنے ریاستی ملازمین اور پنشنر کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ سمراٹ چودھری حکومت نے ملازمین کے ڈی اے میں دو فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ اب ڈی اے 58 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہو گیا ہے۔ ساتویں سینٹرل پے اسکیل کے تحت تنخواہ اور پنشن حاصل کرنے والے ریاستی سرکاری ملازمین اور پنشنرکو یکم جنوری 2026 سے 60 فیصد ڈی اے کا فائدہ ملے گا۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں ریاستی سیکریٹریٹ میں منعقدہ یہ میٹنگ کابینہ کی حالیہ توسیع کے بعد پہلی میٹنگ تھی، جس میں تمام 34 وزراء نے شرکت کی۔
بہار کابینہ نے رواں سال یکم جنوری سے مختلف تنخواہ کمیشنوں کے تحت ڈی اے میں اضافہ کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے کے تحت چھٹے تنخواہ کمیشن کے تحت ڈی اے 257 فیصد سے بڑھا کر 262 فیصد کر دیا گیا ہے۔ پانچویں تنخواہ کمیشن کے تحت ملازمین اور پنشن یافتگان کے لیے اسے 474 فیصد سے بڑھا کر 483 فیصد کیا گیا، جبکہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت ڈی اے 58 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا گیا ہے۔میٹنگ میں کابینہ نے بازار سے 64141.28 کروڑ روپے قرض لینے کے منصوبے کو بھی منظوری دی۔ اس منظوری کے بعد بازار قرض کے ساتھ مالی سال 2026-27 کے لیے کل قرض حاصل کرنے کا ہدف 72901.30 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
اس اجلاس میں حساس اضلاع میں پولیس نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مشرقی چمپارن، سمستی پور، مدھوبنی، ویشالی اور سیوان میں پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) کے پانچ عہدے قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ کے ایک اور فیصلے میں کابینہ نے ’ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز‘ کے ذریعے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (وی اے ٹی ایم آئی ایس) کے سالانہ مینٹیننس معاہدے (اے ایم سی) کی تجدید کے لیے 13180414 روپے کی لاگت کو منظوری دی۔کابینہ کے دیگر فیصلوں میں بہٹا میں ایک نجی ڈیری پلانٹ کے لیے مالی ترغیب کی منظوری دی گئی، جبکہ ریاست میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مقصد سے بہار صنعتی سرمایہ کاری ترغیبی پیکیج (بی آئی آئی پی پی) میں ترمیمات کو بھی منظور کیا گیا۔
کابینہ کی میٹنگ میں ’’سات نشچے-3‘‘ پروگرام کے تحت مغربی چمپارن اور مونگیر اضلاع میں تین نئے ڈگری کالجوں کے قیام اور ہر کالج میں 44 اساتذہ و غیر تدریسی عملے کے حساب سے 132 عہدوں کے قیام کو منظوری دی گئی۔
کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے لیے 110 کروڑ روپے کی لاگت سے وزیر اعلیٰ ماحول دوست ٹرانسپورٹ روزگار اسکیم شروع کرنے اور بہار الیکٹرک وہیکل (ترمیمی) پالیسی 2026 کو بھی منظوری دی۔
Bihar
سیتامڑھی پہنچےنتیش کمار،دیویش چندر ٹھاکر کی رہائش گاہ پرہوئی اہم میٹنگ میں ہوئے شریک
(پی این این)
سیتامڑھی:بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کارگزار صدر نتیش کمار بدھ کے روز سیتامڑھی کے دورے پر رہے۔ وہ صبح تقریباً 11 بجے سیتامڑھی پہنچے۔ سیتامڑھی میں داخل ہوتے ہی رنّی سیدپور میں مقامی رکنِ اسمبلی پنکج مشرا کی قیادت میں کارکنان اور حامیوں نے نتیش کمار کا شاندار استقبال کیا۔نتیش کمار نے کچھ دیر کارکنان سے گفتگو کی، جس کے بعد وہ ڈمرا واقع رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں ظہرانے اور جے ڈی یو رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
رنّی سیدپور میں نتیش کمار کے قافلے پر پھولوں کی بارش کی گئی۔ رکنِ اسمبلی پنکج مشرا نے نتیش کمار کو ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نتیش کمار بھی گاڑی سے اترے اور لوگوں کا خیر مقدم قبول کرتے ہوئے حاضرین کااستقبال کیا۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کی اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کا مشورہ دیا۔ نتیش کمار نے حامیوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے۔ اس دوران نتیش کمار کی حمایت میں زوردار نعرے بازی بھی کی گئی۔
جے ڈی یو صدر رنّی سیدپور سے سیدھے ڈمرا کے لیے روانہ ہوگئے۔ ڈمرا میں جے ڈی یو کے رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کی رہائش گاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جہاں نتیش کمار نے سیتامڑھی ضلع کے این ڈی اے عہدیداران اور اراکینِ اسمبلی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ بھی کی۔
ڈمرا پہنچتے ہی نتیش کمار کا رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر اور ان کے حامیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد رکنِ پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا آغاز ہوا۔ نتیش کمار نے ضلع کے جے ڈی یو رہنماؤں سے سیتامڑھی میں تنظیم کی موجودہ صورتحال، سرکاری اسکیموں کے نفاذ اور دیگر امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے عوامی نمائندوں اور کارکنان کو مسلسل زمینی سطح پر سرگرم رہنے کی ہدایت دی۔
نتیش کمار نے پارٹی رہنماؤں سے علاقے کے مختلف مسائل پر فیڈبیک بھی لیا اور اپنے دورِ حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔میٹنگ کے بعد نتیش کمار سڑک کے راستے پٹنہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر کی دعوت پر سیتامڑھی پہنچے تھے۔ دیویش چندر ٹھاکر کو جے ڈی یو صدر کے قریبی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نتیش کمار کے اس دورے سے سیتامڑھی ضلع میں جے ڈی یو کارکنان میں نیا جوش پیدا ہوا ہے اور ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
Bihar
نابالغ اغوا کیس میں فرار ملزم کے گھر اشتہار چسپاں، عدالت میں حاضر ہونے کی وارننگ
جالے :سمری تھانہ کے تحت درج نابالغ لڑکی اغوا معاملے میں پولیس نے فرار ملزم کے خلاف عدالت کے حکم پر بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے اس کے گھر پر اشتہار چسپاں کیا۔ اس دوران پولیس ٹیم ڈھول نگاڑوں اور مائیکنگ کے ساتھ ملزم کے گھر پہنچی اور عدالت کے حکم سے مقامی لوگوں کو آگاہ کیا۔
جانکاری کے مطابق سمری تھانہ مقدمہ نمبر 37/26 میں متاثرہ لڑکی کے والد نے گاؤں کے امت یادو سمیت دیگر افراد پر اپنی 14 سالہ بیٹی کو بہلا پھسلا کر اغوا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ایف آئی آر میں گھر سے نقدی، سونے کے زیورات، آدھار کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات لے جانے کی بات بھی کہی گئی ہے۔
پولیس مسلسل ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی تھی، تاہم ملزم فرار بتایا جا رہا ہے۔ عدالت سے اشتہار جاری ہونے کے بعد ضابطے کے مطابق اس کے گھر پر اشتہار چسپاں کیا گیا۔ اس موقع پر کیس کی تفتیشی افسر جیوتی کماری، دروغہ منوج کمار شرما اور دیگر پولیس اہلکار موجود تھے۔
پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر عدالت میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں ملزم کے خلاف قرقی ضبطی سمیت مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Bihar
جمیعت علماء ارریہ کے زیر اہتمام ارریہ میں ضلع کے اربابِ مکاتب و مدارس کے لئے منفرد اور تاریخی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار6 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
بہار12 months agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر9 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
