Connect with us

اتر پردیش

پروفیسر رخشندہ فاضلی اے ایم یو کے شعبہ مغربی ایشیائی و شمال افریقی مطالعات کی چیئرپرسن مقرر

Published

on

(پی این این)
علی گڑھ:پروفیسر رخشندہ فاروق فاضلی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبہ مغربی ایشیائی و شمال افریقی مطالعات کا نیا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار 28 جنوری 2026 سے آئندہ تین سال ہوگی۔
تدریس و تحقیق کے میدان میں 24 برس سے زائد کا تجربہ رکھنے والی پروفیسر فاضلی نے اے ایم یو سے جغرافیہ میں ایم اے اور ایم فل اور مغربی ایشیائی مطالعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انھیں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جیو انفارمیشن سائنس اینڈ ارتھ آبزرویشن، اینسخیدے، نیدرلینڈز کی نیدرلینڈز فیلوشپ مل چکی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہرہ دون کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریموٹ سینسنگ (آئی آئی آر ایس) میں ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس کی اعلیٰ تربیت کے لیے این این آر ایم ایس فیلوشپ بھی حاصل کی ہے۔
ان کی تحقیقی دلچسپیوں میں ہجرت، ڈائسپورا، وسائل کی ترقی، اور سماجی علوم کی تحقیق میں ریموٹ سینسنگ اور جی آئی ایس کا اطلاق جیسے موضوعات شامل ہیں۔ انہوں نے انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی زیر سرپرستی بڑے تحقیقی پروگراموں اور ہندوستان–جی سی سی ہجرت اور سماجی و اقتصادی ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کی قیادت کی ہے، اور کیمبرج، آکسفورڈ اور جارج ٹاؤن جیسی ممتاز جامعات میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے ہیں۔ پروفیسر فاضلی نے علمی مقاصد کے لیے برطانیہ، فرانس، نیدرلینڈز، جرمنی اور امریکہ کا بھی دورہ کیا ہے۔
انہوں نے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں ساٹھ سے زائد تحقیقی مقالات شائع کیے ہیں۔ وہ متعدد پیشہ ورانہ اور علمی اداروں کی رکن ہیں، جن میں انڈین ایسوسی ایشن آف سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشین اسٹڈیز، انڈین سوسائٹی آف ریموٹ سینسنگ (آئی ایس آر ایس)، انٹرنیشنل جیوگرافیکل یونین (آئی جی یو)، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ہائیڈرولوجیکل سائنسز (آئی اے ایچ ایس) اور نیشنل ایسوسی ایشن آف جیوگرافرز انڈیا (این اے جی آئی) شامل ہیں۔

اتر پردیش

اے ایم یو میں حج تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

Published

on

(پی این این)
علی گڑھ :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلچرل ایجوکیشن سینٹر اور حج ویلفیئر سوسائٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام اے ایم یو کے کینیڈی ہال میں ایک روزہ حج ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔مہمانِ خصوصی اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان نے اپنے حج کے تجربات بیان کرتے ہوئے عازمین حج کو تلقین کی کہ جو افراد بزرگ حجاج کے ساتھ جا رہے ہیں وہ ان کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عازمین اپنے ملک اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لیے دعائیں کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام عازمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ورکشاپ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تعینات رہنے والے ہندوستانی کوآرڈینیٹر الحاج مونس خان نے حج کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور احتیاطی تدابیر کو پروجیکٹر کے ذریعے بڑی اسکرین پر علی گڑھ، ہاتھرس، ایٹہ اور کاس گنج کے عازمین حج کو تفصیل سے سمجھایا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے کیمپوں سے رابطہ کریں، جہاں 24 گھنٹے عملہ، خدمت کے لیے موجود رہتا ہے۔ ان کیمپوں پر ہندوستانی پرچم لگا ہوتا ہے اور عملہ بھی پرچم والی شرٹ پہنے ہوتا ہے، جس سے انہیں آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔
مونس خان نے تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے راستوں کی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 40 سے 50 لاکھ سے زائد حجاج میں اکثر لوگ سعودی قوانین سے ناواقفیت کے باعث مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں، جبکہ وہاں کے قوانین بہت سخت ہیں۔ انہوں نے منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور جمرات جیسے مقامات کو بھی بڑی اسکرین پر دکھا کر وضاحت کی۔ انہوں نے تاکید کی کہ حجاج اپنی اسمارٹ واچ ہر وقت ہاتھ میں باندھے رکھیں اور شناختی کارڈ گلے میں ضرور پہنیں۔
حج ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی توفیق احمد خان نے پروجیکٹر کے ذریعے حج کے پانچ اہم دنوں کے تمام ارکان اور دینی معلومات سے حجاج کو آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ علی گڑھ کے حج ٹرینر عبدالشاکر نے فضائی سفر اور دورانِ حج پیش آنے والی چھوٹی بڑی مشکلات کے بارے میں بتایا، نیز بیرونِ ملک سفر کے دوران پیش آنے والی دشواریوں پر بھی روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر ذوالفقار، سابق حج آفیسر نے کہا کہ عازمینِ حج کو چاہیے کہ وہ نُسُک (Nusuk) ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ کی بکنگ پہلے سے کر لیں، اور ہر حاجی کے اسمارٹ فون میں حج سہولت ایپ کا ہونا لازمی ہے۔اس موقع پر حاجی شبیر، محمد عدنان، حاجی املاک، حاجی اخلاق سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Continue Reading

اتر پردیش

بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے کررہی ہے ہندو ۔مسلم:اجے رائے

Published

on

صدام حسین فیضی
رام پور:اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رائے آج رام پور پہنچے اور کانگریس کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔رام پور پہنچنے پر ریاستی صدر اجے رائے نے سابق ایم ایل اے افروز علی خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے کانگریس قائدین اور کارکنوں سے بات چیت کی۔ سابق ضلع صدر دھرمیندر دیو گپتا نے انہیں رام پوری چاقو پیش کیا۔
ریاستی صدر اجے رائے نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انتشار کا ماحول ہے۔ امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ متاثرین کو انصاف نہیں مل رہا۔حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے میں مصروف ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ہندو مسلم مسئلہ اٹھا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ یوپی میں پیپر لیک ہونے سے نوجوانوں کی محنت برباد ہو رہی ہے۔ انہوں نے یوپی حکومت پر لاء اینڈ آرڈر اور پیپر لیک پر توجہ دے کر نوجوانوں کو برباد کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور ریاست میں کھلم کھلا کرپشن ہو رہی ہے جو حکومت کے نو سال کی تباہی کی داستان بیان کرتی ہے۔مہنگائی اور ترقی بی جے پی حکومت کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔ بی جے پی کی سرمایہ داروں سے محبت کی وجہ سے کسان ناخوش ہیں اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔
اس موقع پر شوگر کین ڈیولپمنٹ کونسل کے سابق چیئرمین بابر علی خان، بلاک چیئرمین بابو فوجی، واثق علی، شاپو انصاری، جگموہن مونا، شارق جاپانی، اکرم سلطان، مشتاق علی، للن خان، منی کپور، رحمان شاہ خان، سہیل خان، فرید احمد، فرحت حسین، محمد علی خان، محمد علی خان، محمد علی خان اور دیگر موجود تھے۔

Continue Reading

اتر پردیش

اے ایم یوکے گلستانِ سید میں پھولوں کی تاریخی نمائش کا افتتاح

Published

on

(پی این این)
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے گلستانِ سید میں دیرینہ روایت کے مطابق پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے کیا۔اے ایم یو میں پھولوں کی نمائش سال میں دو مرتبہ منعقد کی جاتی ہے، جو یونیورسٹی کی ایک منفرد پہچان ہے، کیونکہ ملک کا کوئی اور تعلیمی ادارہ پھولوں کی نمائش کی ایسی قدیم اور مسلسل روایت نہیں رکھتا۔ دہائیوں پر محیط یہ روایت باغبانی، جمالیاتی ذوق اور ماحولیاتی شعور کے فروغ کے تئیں یونیورسٹی کے عزم کی عکاس ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ اے ایم یو کے فلاور شو محض فطرت کے حسن کا جشن نہیں بلکہ یہ یونیورسٹی کی ثقافتی اور ماحولیاتی وراثت کے تحفظ کے عزم کی علامت بھی ہیں۔ یہ تقاریب ہم آہنگی، نظم و ضبط اور پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی کوشش کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات طلبہ اور معاشرے کو پائیدار طرزِ زندگی کی طرف مائل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نمائش میں مختلف زمروں کے تحت کثیر تعداد میں انٹریز موصول ہوئی ہیں جن میں باغات (یونیورسٹی، ادارہ جاتی اور نجی) کے زمرے میں 51 اندراجات اور گملوں میں موسمی پھولوں کے زمرے میں سب سے زیادہ 304 اندراجات شامل ہیں۔ کٹ فلاور کے زمرہ میں گلاب کے 57 جبکہ دیگر موسمی پھولوں کی 143 انٹریز اور آرائشی پودوں کے زمرے میں 80 انٹریز موصول ہوئی ہیں۔ خصوصی اقسام جیسے کہ سکیولنٹس، کیکٹس، یوفوربیا، پوئنسیٹیا، بوگن ویلیا اور بونسائی وغیرہ کی مجموعی طور سے 117 انٹریز آئی ہیں۔
اس نمائش میں وی سی لاج، پی وی سی لاج، رجسٹرار لاج، ایڈمنسٹریٹیو بلاک، ایس ایس ہال (جنوبی و شمالی)، سرسید ہاؤس، گلستانِ سید، گیسٹ ہاؤس نمبر 1، شعبہ حیوانیات، انجینئرنگ کالج، کینیڈی ہال، گیسٹ ہاؤس نمبر 2 اور 3، الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ، اے ایم یو گرلز اسکول، البرکات پبلک اسکول، وی جی نرسری سمیت یونیورسٹی، ادارہ جاتی اور نجی باغات شرکت کررہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں مہمانِ اعزازی کے طور پرکنشک سریواستو (اے ڈی ایم سٹی)، پروفیسر عاصم ظفر (رجسٹرار) اور پروفیسر ایم اطہر انصاری (ڈی ایس ڈبلیو)، پروفیسر محمد نوید خان (پراکٹر)، نورالسلام (فنانس آفیسر)، پروفیسر نفیس احمد خان، پروفیسر سرتاج تبسم،پروفیسر قدسیہ تحسین اور پروفیسر ملک شعیب سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network