دیش
ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف گامزن:پی ایم مودی
(پی این این)
راجکوٹ :وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز راجکوٹ میں وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے معاشی عروج اور سیاسی استحکام کی ستائش کی اور ریاست کی زیر قیادت سربراہی اجلاس کو 21ویں صدی میں ملک کے پراعتماد سفر کی علامت قرار دیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “وائبرنٹ گجرات علاقائی کانفرنس میں، وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں، “… ہندوستان تیزی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے، اور آنے والے اعداد و شمار سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان سے عالمی توقعات بڑھ رہی ہیں۔ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ مہنگائی کنٹرول میں ہے۔ زرعی پیداوار نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ یہ دودھ کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے۔”2026 میں گجرات کے اپنے پہلے دورے کی نشاندہی کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ سوراشٹرا میں ترقی کے اہم پروگرام میں شرکت کرنے سے پہلے، سومناتھ مندر میں دعا کے ساتھ سال کا آغاز ان کے لیے روحانی طور پر ہوا۔
انہوں نے وراثت اور ترقی کے امتزاج پر روشنی ڈالی جس کی گجرات نمائندگی کرتا ہے، اسے ملک کی ترقی کے بیانیے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر بیان کیا۔”جب بھی وائبرینٹ گجرات سمٹ کا پلیٹ فارم قائم ہوتا ہے، میں صرف ایک سمٹ نہیں دیکھتا، میں 21ویں صدی میں جدید ہندوستان کا سفر دیکھتا ہوں، ایک ایسا سفر جو ایک خواب سے شروع ہوا تھا اور اب غیر متزلزل اعتماد کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ دو دہائیوں میں، وائبرینٹ گجرات کا سفر ایک عالمی معیار بن گیا ہے۔ اب تک دس ایڈیشنز منعقد ہو چکے ہیں، اور ہر ایڈیشن میں اس سمٹ کے کردار میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نے ہندوستان کے موجودہ سیاسی ماحول کی بھی تعریف کی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ استحکام نے اقتصادی رفتار کو برقرار رکھنے اور عالمی توجہ مبذول کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائبرینٹ گجرات جیسے پلیٹ فارم نے ہندوستان کو سرمایہ کاری، اختراعات اور طویل مدتی شراکت داری کے لیے ایک قابل اعتماد منزل کے طور پر ظاہر کرنے میں مدد کی ہے۔”یہ عام ادویات کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین تیار کرنے والا ملک ہندوستان ہے۔ گذشتہ 11 سالوں میں، ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا موبائل ڈیٹا کنزیومر بن گیا ہے۔ ہمارا UPI دنیا کا نمبر 1 ریئل ٹائم ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ آج، ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا، موبائل بنانے والا تیسرا سب سے بڑا دنیا کا سب سے بڑا موبائل تیار کرنے والا ملک ہے۔ ماحولیاتی نظام، ہم میٹرو نیٹ ورکس کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی ایوی ایشن مارکیٹ ہیں۔
دیش
کاکروچ جنتا پارٹی نے بی جے پی کو پچھاڑا،5 دنوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد فالوورس
(پی این این)
نئی دہلی۔’کاکروچ جنتا پارٹی‘نام کا ایک انسٹا گرام کا اکائونٹ جو 16 مئی سے وائرل ہے۔ اس کے محض 5 دنوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد فالوورس ہوگئے ہیں۔ اس معاملے میں وہ بی جے پی سے بھی آگے ہوگیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کو لیکر نوجوانوں میں ایک جوش ہے۔ اور غم وغصہ بھی ہے۔ غورطلب ہے کہ پچھلے دنوں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ سے تعبیر کیا تھا۔ جس کا ملک پر بہت گہرا اثرا ہوا۔
اسی دوران اب یہ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ کہ محض پانچ دنوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد فالوورس ہوگئے ہیں اور یہ تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ہندوستان کے زین جی طبقے کے ری ایکشن کا نتیجہ ہے۔ جو ایک دن انقلاب کا باعث بن سکتا ہے۔
دیش
ایبولا کا خطرہ،ہند۔افریقہ فورم کا اعلیٰ سطحی اجلاس منسوخ
(پی این این)
نئی دہلی۔افریقہ میں ایبولا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آج وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حالات پر غورکرنے کے بعد یہ طے کیا گیا ہے۔ کہ ہند۔افریقہ فورم اعلیٰ سطحی اجلاس فی الحال ملتوی کردیا جائے۔ اس اجلاس کو بعد میں منعقد کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک میٹنگ کے بعد نئی تاریخ طے کی جائے گی۔
غورطلب ہے کہ ہندافریقہ یونین کمیشن کے تعاون سے 28-31 مئی 2026 کو نئی دہلی میں چوتھے افریقہ فورم اعلیٰ سطحی اجلاس(آئی اے ایف ایس-4 ) کی میزبانی کرنی تھی جس میں افریقہ کے کئی لیڈرآنے والے تھے۔ اس اجلاس کا مقصد ہند افریقہ ساجھیداری کو مضبوط کرنا اور مختلف سیکٹر میں آپسی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنا ہے۔ یہ اجلاس دس سال کے بعد منعقد ہونے والا تھا۔
دیش
بنگال کے تمام مدارس میں وندے ماترم گانا لازمی،سی اے اے بھی ہوگا نافذ العمل،سوبھیندو سرکار کا بھگوا فرمان جاری
(پی این این)
کولکاتہ۔ٹی ایم سی کے زوال کے بعد بنگال میں بھگوا سیاست کا بول بالا ہے۔ سوبھیندو سرکار نے محض 24 گھنٹے کے اندر کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ اب بنگال کے تمام مدرسوں میں وندے ماترم گانا لازمی قرار دیا گیا ہے تو سی اے اے کے بھی نافذ کئے جانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
غورطلب ہے کہ مغربی بنگال کی سویندو حکومت نے ذمہ داری سنبھالتے ہی بڑے اعلانات کے ساتھ متنازع فیصلے بھی جاری کرنے شروع کر دیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کی بی جے پی حکومت نے 2 انتہائی متنازع فیصلے لیے ہیں، جس پر آنے والے دنوں میں ہنگامہ کے قوی امکانات ہیں۔ پہلا فیصلہ تو یہ ہے کہ اسکولوں کے بعد اب ریاست کے سبھی مدارس میں میں بھی دعائیہ جلسہ کے وقت ’وندے ماترم‘ لازم قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سے امداد حاصل کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری سبھی مدارس میں اب ’وندے ماترم‘ لازمی طور پر پڑھنا ہوگا۔دوسرا متنازع فیصلہ سرکاری ملازمین سے جڑا ہوا ہے، جس پر ہنگامہ ہونا یقینی ہے۔
دراصل حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ سرکاری ملازمین بغیر اجازت میڈیا میں بول نہیں سکتے۔ سرکاری ملازمین اخبارات یا ٹی وی چینلوں کو انٹرویو بھی نہیں دے سکتے، حتیٰ کہ بغیر اجازت لکھنے پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔
یہ حکم براہ راست سرکاری ملازمین کے بولنے اور لکھنے کی آزادی کو محدود کرتا ہے۔جاری حکم کے مطابق ملازمین مرکزی یا ریاستی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت نہیں کر سکتے۔ ان ملازمین میں سرکاری اسکولوں و کالجوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین بھی شامل ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ حکم ملازمین کے لیے آواز دبانے والے قانون جیسا ہے۔ اس فیصلہ سے سنسرشپ بڑھنے کا خوف ہے اور یہ احتجاج کی آواز دبانے کی کوشش بھی ہے۔قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں پہلی بار بی جے پی کی حکومت بنی ہے۔ وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے بعد سے ہی سویندو ادھیکاری ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں انھوں نے کئی بڑے اور سخت فیصلے لیے ہیں۔ ان فیصلوں میں افسران کا تبادلہ، نظامِ قانون سے متعلق اہم اقدام، ٹی ایم سی لیڈران پر لگی مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کی جانچ، انّاپورنا یوجنا کو منظوری وغیرہ شامل ہیں۔
سویندو حکومت نے او بی سی ریزرویشن کو بھی 17 فیصد سے گھٹا کر 7 فیصد کر دیا ہے۔ اب ریاست میں صرف 66 ذاتیں اور طبقات ہی او بی سی ریزرویشن کے دائرے میں رہیں گے۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار6 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار12 months agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
دلی این سی آر9 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
