بہار
مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی امارت شرعیہ بہار ، اڈیشہ وجھارکھنڈ کے ناظم مقرر
ذاکر بلیغ ایڈوکیٹ امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ،مولانا محمد انظار عالم قاسمی جنرل سکریٹری قاضی شریعت اور قسیم رضا خزانچی مقرر
(پی این این)
پٹنہ:امیر شریعت بہار ،اڈیشہ وجھارکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے آج مورخہ 3 اگست 2025 کو مفتی محمد سعید الرحمان قاسمی کو امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کا مستقل ناظم مقرر کردیا ہے۔اسی طرح امیر شریعت جو کہ امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرست بھی ہیں انہوں نے ذاکر بلیغ ایڈوکیٹ بتیا کو امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا چیئرمین ، قاضی محمد انظار عالم قاسمی چیف قاضی شریعت امارت شرعیہ کو جنرل سکریٹری اور قسیم رضاچارٹر اکاؤنٹنٹ علی نگر انیس آباد پٹنہ کو امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کا ٹریزر یعنی خزانچی مقرر کردیا ہے ۔
مفتی محمد سعید الرحمان قاسمی طویل عرصے سے امارت شرعیہ میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔ 3 مارچ 2025 کو انہیں قائم مقام ناظم بھی بنایا گیا تھا، اور اس مختصر مدت میں انہوں نے قائم مقام ناظم کی حیثیت سے اپنی غیر معمولی انتظامی صلاحیت، مضبوط قیادت اور جرأت مندانہ فیصلوں سے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی قیادت میں امارت کے کاموں کو بحسن و خوبی انجام دیا۔
ان کے دورِ قائم مقامی میں کئی اہم اقدامات کیے گئے، جن میں خاص طور پر وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف مضبوط تحریک کی قیادت ، تحفظ اوقاف کیلئے گردنی باغ پٹنہ میں تاریخی احتجاجی اجلاس کا انعقاد، وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف، وقف بچاؤ ، دستور بچاؤ کانفرنس کےعنوان سے گاندھی میدان، پٹنہ میں دس لاکھ سے زائد عوام کا غیر معمولی اجتماع منعقد کرکے وقف ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں تاریخ ساز احتجاج اور امارت شرعیہ کے دفاع میں مضبوط حکمت عملی اور امارت شرعیہ پر حملہ کرنے والوں کا منظم مقابلہ بہت نمایاں ہیں ۔
امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے اس موقع پر فرمایا کہ “مفتی محمد سعید الرحمان صاحب قاسمی نے قلیل عرصے میں اپنی قائدانہ صلاحیت، تنظیمی نظم و ضبط اور ملت کے مسائل پر غیر متز لزل موقف اختیار کرنے سے یہ ثابت کیا ہے کہ امارت شرعیہ کی نظامت کی ذمہ داری کو پوری دیانت داری اور جرأت کے ساتھ آگے بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح ذاکر بلیغ ، قاضی محمد انظار عالم قاسمی اور قسیم رضا اپنے اپنے شعبوں میں مہارت، دیانت اور خدمت کا طویل تجربہ رکھتے ہیں ، برسوں سے امارت شرعیہ سے جڑ کر کام کرتے رہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تمام حضرات امارت شرعیہ اور ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر نہ صرف امارت شرعیہ بلکہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے مقاصد کو بھی کامیابی سے آگے بڑھائیں گے ۔”مفتی محمد سعید الرحمان قاسمی نے اس موقع پر کہا کہ:”یہ میرے لیے اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کا مجھ پر بے پناہ اعتماد ہے۔ میں اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے یقین دلاتا ہوں کہ امارت شرعیہ کے نصب العین کو امیر شریعت کی مضبوط قیادت میں امارت شرعیہ کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں صرف کروں گا۔”امارت شرعیہ کے دیگر عہدیداران ، کارکنان، علما، ائمہ، اور عام مسلمانوں نے امارت شرعیہ کی نظامت کیلئے مفتی محمد سعید الرحمان قاسمی کی تقرری پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور امیر شریعت کے اس قدم کو قابل تحسین قرار دیا، اسی طرح ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے مقررکردہ عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی و اطمینان کا اظہار کیا ۔
بہار
قانون شریعت پر عمل کرنے سے معاشرہ میں قائم ہوتی ہے امن وسکون کی فضا:امیر شریعت
(پی این این )
پٹنہ :نظام قضا کا قیام امت محمدیہ کا اہم ترین فریضہ ہے جس سے امت نے کبھی غفلت نہیں برتی، اس لئے اس نظام کی اہمیت وضرورت کو دیکھتے ہوئے ہمارے اکابر واسلاف ہمیشہ اسے قائم کرنے اور اسے پھیلانے کیلئے فکرمند رہے اور اس کے لئے کوششیں بھی کرتے رہے ہیں، کیونکہ اسی سے معاشرہ میں امن وسکون کی فضا قائم ہوتی ہے، اسی لئے مدرسہ اسلامیہ عربیہ گھوری گھاٹ چترا میں دارالقضاء کی نشأۃ ثانیہ ہورہی ہے، یہ باتیں امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نے گھوری گھاٹ کی جامع مسجد میں مسلمانوں کے ایک بڑے اجتماع میں مولانا مفتی محمد زاہد بن محمد یونس کو منصب قضا پر فائز کرتے ہوئے کہیں۔
امیر شریعت نے مولانا موصوف کو سند قضاء دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ فریقین کے باہمی جھگڑوں کا قرآن وحدیث کی روشنی میں تصفیہ کریں اور مسلمانوں کو اسلامی قوانین واحکام پر عمل آوری کا جذبہ پیدا کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ جب اللہ رب العزت ہمارا خالق ومالک ہے تو اس کی اطاعت وفرمانبرداری کرنی ہے اور رسول اللہؐ کی تعلیمات واسوہ کے مطابق زندگی گذارنی ہے۔
امیر شریعت نے مسلمانوں سے کہا کہ آپ کو ایمانی جذبے سے اللہ اور اس کے رسولؐ کی باتیں دل وجان سے تسلیم کرنا ہے اور عملی زندگی میں اس کو جاری ونافذ کرنا ہے، اس موقع پر امیر شریعت نے امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے چھٹے امیر شریعت مولانا سید نظام الدین کی عملی وفکری صلاحیتوں کا اعتراف اور امارت شرعیہ کے تئیں آپ کی خدمات اور کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بستی آپ کا مولد ومسکن بھی ہے جو آپ سب کے لئے قابل صد رشک ہے۔
اس افتتاحی مجلس کا آغاز مولانا مفتی مجیب الرحمن قاسمی کی تلاوت سے ہوا، مفتی صاحب موصوف نے تمہیدی کلمات میں امارت شرعیہ کی نگرانی میں چل رہے دارالقضاء کی تفصیل بیان کی، اجلاس کی نظامت مولانا عبد الواحد ندوی نے بحسن وخوبی انجام دی۔
بہار
سمراٹ کابینہ میں توسیع، نشانت سمیت 32 وزراء نے لیا حلف
(پی این این )
پٹنہ :بہار میں سمراٹ کی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے۔ پٹنہ کے گاندھی میدان میں بی جے پی کے 15 لیڈروں، 13 جے ڈی یو لیڈروں، دو ایل جے پی (آر)، ایک ایچ اے ایم لیڈر، اور ایک آر ایل ایس پی لیڈر نے آج وزیر کے طور پر حلف لیا۔ نشانت کمار، امتھیلیش تیواری، سویتا کماری، بلو منڈل، نند کشور رام، کمار شیلیندر، اور رام چندر پرساد پہلی بار وزیر بنے۔ تقریب میں کل 32 رہنماؤں نے وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور عہدوں اور رازداری کا حلف لیا۔ نتیش کمار کی سابقہ کابینہ کے 19 امیدواروں کو 13 نئے وزراء کے ساتھ بحال کیا گیا۔
سمراٹ چودھری کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔ پی ایم مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اور بی جے پی صدر نتن نوین کے علاوہ کئی دیگر وی آئی پی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پٹنہ ہوائی اڈے سے سڑک کے ذریعے گاندھی میدان پہنچے۔ راستے میں بی جے پی کارکنوں نے پی ایم مودی کی حمایت میں نعرے لگائے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ گاندھی میدان میں لگائے گئے اسٹیج پر بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی موجود تھے۔
بہار
مدارس کا استحکام ہماری ذمہ داری: ناظم امارتِ شرعیہ
(پی این این)
پٹنہ:اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور امیرِ شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی خصوصی توجہات کے نتیجے میں دارالعلوم الاسلامیہ، امارتِ شرعیہ کے اہم تعلیمی منصوبہ “رواقِ رحمانی” کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ایک مختصر مگر پروقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے ناظم امارتِ شرعیہ مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے کہا کہ مدارسِ اسلامیہ دین کے مضبوط قلعے ہیں، جہاں سے ایسے افراد تیار ہوتے ہیں جو دینی علوم میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی صحیح رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “رواقِ رحمانی” کی تعمیر طلبہ کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے طلبہ کو محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب بھی دی
اس موقع پر دارالعلوم الاسلامیہ کے سکریٹری اور مرکزی دارالقضا کے نائب قاضی شریعت مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نے اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے کا آغاز ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے یہ عمارت جلد پایۂ تکمیل کو پہنچے گی، جس کے بعد طلبہ کو ایک معیاری اور سازگار درسگاہ میسر آئے گی اور تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل بھی کی۔
تقریب میں دارالعلوم الاسلامیہ کے شیخ الحدیث مفتی منت اللہ قاسمی ، مہتمم مفتی یحییٰ قاسمی اور مولانا سجاد میموریل ہاسپٹل کے ذمہ دار ڈاکٹر محمد یاسر سمیت دیگر اساتذہ کرام اور طلبہ موجود تھے۔تقریب کا اختتام ناظم امارتِ شرعیہ کی رقت انگیز دعا پر ہوا، جس میں ملک و ملت کی فلاح، ادارے کی ترقی اور اس تعلیمی منصوبے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر1 year agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار6 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
بہار12 months agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر9 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
