دیش
ایم اے یو کے غیر ملکی زبانوں کے 9 طلبا ایمیزون کے لئے منتخب

(پی این این)
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کے 9 طلبہ کو عالمی شہرت یافتہ امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون نے منتخب کیا ہے۔ یہ بھرتی ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے زیر اہتمام منعقدہ پلیسمنٹ مہم کے تحت عمل میں آئی۔ ایمیزون، جو ای-کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں عالمی سطح کا ایک سرکردہ ادارہ ہے، نے کئی مراحل پر مشتمل ٹسٹ کے بعد طلبہ کو سینیئر ایسوسی ایٹ، کیٹلاگ ایسوسی ایٹ، اور ڈیٹا ایسوسی ایٹ کے عہدوں کے لیے منتخب کیا۔
صدر شعبہ پروفیسر محمد اظہر نے اس حصولیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا”یہ صرف شعبہ کے لئے نہیں بلکہ پوری یونیورسٹی کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔ ہمارے طلبہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ غیرملکی زبانوں کے علم، اکادمک ڈسپلن اور تربیت کے ساتھ دنیا کی معروف کمپنیوں میں مواقع حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ہم اپنے کورس کو عالمی معیارات کے مطابق مزید بہتر بنانے کے تئیں پرعزم ہیں“۔
ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) سعد حمید نے کہا کہ اس پلیسمنٹ سے اے ایم یو کے لینگویج کورسیز کی بین الاقوامی بازار میں مضبوط ہوتی ساکھ کا پتہ چلتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ منتخب شدہ طلبہ میں ایم اے،فرانسیسی زبان سے خوشبو یادو اور ثمرہ عقیل، ایم اے ہسپانوی سے طیبہ جیلانی، سخاویہ احمد اور احمد ظہیر خان، ایم اے جرمن سے رمشہ افضل، اور بی اے ہسپانوی سے محمد حارث، محمد عارض اور تبریز خان شامل ہیں۔
دیش
اے ایم یو کے یوجی سی ایم ایم ٹی ٹی سی میں اسکولوں اور مدارس کے اساتذہ کے لیے دو ہفتے کا تربیتی پروگرام شروع

(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یوجی سی مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) نے ”مؤثر تدریس: ابلاغ، اختراع اور تعلیم میں مصنوعی ذہانت کا انضمام“ موضوع پر اسکولوں اور مدارس کے اساتذہ کے لیے دو ہفتے پر مشتمل رہائشی استعداد سازی پروگرام، الائنس فار اکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف دی انڈرپریویلیجڈ (اے ای ای ڈی یو)، نئی دہلی کے اشتراک سے منعقد کیا ہے، جس میں ملک بھر سے 51 اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے خلیق احمد نظامی سنٹر فار قرآنک اسٹڈیز کے ڈائرکٹر پروفیسر عبد الرحیم قدوائی نے تدریس کو ایک عظیم پیشہ قرار دیا اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ مؤثر ابلاغ کی مہارتیں پیدا کریں، باادب مکالمے کو اپنائیں اور اپنی تدریسی حکمتِ عملی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ رکھیں۔
پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے تعلیمی منظرنامے اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے پس منظر میں، خاص طور پر مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنسز کی روشنی میں، اساتذہ کو خود کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تربیتی پروگرام میں تدریس میں گیمی فیکیشن، ٹیم بلڈنگ اور ماحولیاتی تعلیم جیسے موضوعات پر ماڈیولز شامل ہیں۔ اساتذہ کی تقریری، تحریری اور فکری صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اور انہیں مرکز کی جدید کمپیوٹر لیب اور ڈیجیٹل ایجوکیشن اسٹوڈیو میں آئی سی ٹی ٹولز اور ای مواد کی تیاری کی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔
اس موقع پر اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی سرپرستی کا بطور خاص شکریہ ادا کیا گیا، اور اے ای ای ڈی یو کے سی ای او، سبکدوش آئی آر ایس جناب ایس محمود اختر کا بھی شکریہ ادا کیا گیا، جن کی کاوشوں سے یہ پروگرام ممکن ہوا۔اے ای ای ڈی یو کے مینٹور، سبکدوش آئی آر ایس جناب شمیم الدین نے اے ایم یو کے ساتھ اس اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ایم ملک ارشد، پی جی ٹی، ایس ٹی ایس بوائز اسکول، اے ایم یو نے اختتامی کلمات ادا کئے اور شکریہ کی تحریک پیش کی۔
دیش
ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعاون کے لیے برکس اہم پلیٹ فارم :مودی

(پی این این)
نئی دہلی:برکس ایک مساوی اور متوازن کثیر قطبی ترتیب کی تشکیل کے لیے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ جب وہ ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ ہوئے جس کا مقصدر گلوبل ساؤتھ میں کلیدی کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنا ہے۔مودی گھانا میں ہفتہ بھر کا دورہ شروع کریں گے، اور پھر ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل اور نمیبیا کا سفر کریں گے۔
عہدیداروں نے کہا ہے کہ برازیل میں برکس سمٹ میں قائدین کے اعلامیہ میں پہلگام حملے کی مذمت کی جائے گی اور دہشت گردی کے خلاف مربوط عالمی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مودی نے سوشل میڈیا پر کہا اگلے چند دنوں میں، میں گھانا، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ارجنٹائن، برازیل اور نمیبیا میں مختلف دو طرفہ، کثیر جہتی اور دیگر پروگراموں میں شرکت کروں گا۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے اور اپنے سیارے کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہوں۔
انہوں نے اپنی روانگی سے قبل ایک بیان میں کہا، مجھے یقین ہے کہ میرے پانچ ممالک کے دورے عالمی جنوب میں ہمارے دوستی کے رشتے کو مزید تقویت دیں گے، بحر اوقیانوس کے دونوں جانب ہماری شراکت داری کو مضبوط کریں گے، اور کثیرالجہتی پلیٹ فارمز جیسے برکس، افریقی یونین، ایکواس اور کیریکوم میں مصروفیات کو گہرا کریں گے۔گھانا میں 2-3 جولائی کے دوران مودی صدر جان ڈرامانی مہاما کے ساتھ بات چیت کریں گے جس کا مقصد سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی اور ترقیاتی شراکت داری میں تعاون کی نئی راہیں کھولنا ہے۔گھانا گلوبل ساؤتھ میں ایک قابل قدر شراکت دار ہے اور افریقی یونین اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے… ساتھی جمہوریتوں کے طور پر، گھانا کی پارلیمنٹ میں خطاب کرنا اعزاز کی بات ہو گی۔
مودی نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کو بیان کیا، جس کا وہ 3-4 جولائی کے دوران دورہ کریں گے، ایک ایسے ملک کے طور پر جس کے ساتھ ہم گہرے تاریخی، ثقافتی اور لوگوں کے درمیان جڑے ہوئے ہیں۔وہ صدر کرسٹین کارلا کینگالو اور وزیر اعظم کملا پرساد۔بیسسر سے ملاقات کریں گے، جو دونوں ہندوستانی نژاد ہیں۔ ہندوستانی پہلی بار ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں 180 سال پہلے پہنچے تھے۔ یہ دورہ نسب اور رشتہ داری کے خصوصی رشتوں کو پھر سے جوان کرنے کا موقع فراہم کرے گا جو ہمیں متحد کرتے ہیں۔
دیش
اے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں ’نشہ مُکت بھارت پکھواڑہ‘ کے تحت بیداری پروگرام منعقد

(پی این این)
علی گڑھ: ملک گیر ’نشہ مُکت بھارت پکھواڑہ‘ مہم کے تحت علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول نے منشیات کے نقصانات اوران کی غیر قانونی اسمگلنگ کے مضر اثرات سے آگہی کے لیے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا۔
اسکول کی سپرنٹنڈنٹ عمرہ ظہیر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کے استعمال سے وابستہ سنگین خطرات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے جسمانی و ذہنی صحت، سماجی تعلقات اور مجموعی فلاح و بہبود پر اس کے منفی اثرات کی وضاحت کی۔ انہوں نے 2047 تک ”منشیات سے پاک ہندوستان“ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اجتماعی اور فعال کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
عمرہ ظہیر نے منشیات کے خلاف بچوں کو حلف بھی دلوایا تاکہ مہم کے مقاصد کے تئیں ان کی وابستگی کو مستحکم کیا جا سکے۔ طلبہ اور والدین کے لئے ایک آگہی ویڈیو کے ذریعہ اس مہم کے کلیدی پیغامات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔
یہ پروگرام منشیات کی لت اور اس کی اسمگلنگ کے خلاف منائے جانے والے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
جامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
اقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
کجریوال کاپجاری اور گرنتھی سمان اسکیم کا اعلان
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
اشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
محاسبہ7 مہینے ago
جالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
-
محاسبہ7 مہینے ago
بیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
دہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
محاسبہ7 مہینے ago
ایک درجن سے زائد ٹیوب ویلوں سے موٹر چوری