دیش
ہندوستان نے 30 گیگا وارٹ آور بیٹری توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے 5,400 کروڑ روپے کی فنڈنگ اسکیم کا کیااعلان

(پی این این)
نئی دہلی:ہندوستانی حکومت نے 10 جون کو ملک میں چوبیس گھنٹے قابل تجدید توانائی کی صلاحیتوں کو یقینی بنانے کے لیے نئے بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم (BESS) کے 30 گیگا واٹ آور (GWh) کو تیار کرنے کے لیے 5,400 کروڑ روپے مالیت کی وابستگی گیپ فنڈنگ کا اعلان کیا۔
اس اسکیم کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے بجلی منوہر لال کھٹر نے کہا کہ یہ 3,700 کروڑ روپے کے پہلے سے موجود مراعات کے علاوہ ہوگا جس کے تحت بی ای ایس ایس کی 13.2 GWh فی الحال لاگو ہے۔ یہ اقدام 33,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ وی جی ایف پاور سسٹم ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) سے فراہم کیا جائے گا۔ اسکیم کا ہدف 15 ریاستوں پر ہے جو 25 GWh اور این ٹی پی سی لمیٹڈ کو 5 گیگا واٹ آور حاصل کریں گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نئے وی جی ایف کے لیے ٹینڈر کا پہلا دور 3 ماہ کے اندر جاری کیا جائے گا۔بھارت 2030 تک 393 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت (293 GW شمسی اور 100 GW ہوا( کا ہدف بنا رہا ہے۔ لیکن قابل تجدید توانائی انتہائی وقفے وقفے سے ہوتی ہے اور اسے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی اور گرڈ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے توانائی کے ذخیرہ کرنے کے حل کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے، بی ای ایس ایس خاص طور پر ضروری ہے کہ وہ نان سولرٹی کے ساتھ بات چیت کے دوران الیکٹرک کی رپورٹ کے دوران زیادہ سے زیادہ مانگ کو پورا کرے۔
دیش
رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ نے گاؤں گاؤں جا کر سنےلوگوں کے مسائل

(پی این این)
رام پور: دوزہ دورہ کے تحت رکن پارلیمنٹ مولانا محب اللہ ندوی نے سید نگر علاقہ کے دیہاتوں کا دورہ کر لوگوں کے مسائل سنے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے لیے منظم رہیں اوربچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔مولانا محب اللہ ندوی نے سید نگر علاقہ کے لال پور، رودر پور وغیرہ گاؤں کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سنے۔
رودر پور گاؤں میں آصف علی اور لال پور میں مولانا یامین انصاری کی رہائش گاہ پر میٹنگ ہوئی اور لوگوں کے مسائل سنے گئے۔لوگوں نے گاؤں میں سی سی روڈ، بجری روڈ کی تعمیر اور سولر لائٹس لگانے کا مطالبہ کیا۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ علاقے میں اچھے اسکول، اسپتال اور سڑکیں ہوں لیکن بی جے پی عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ یہ غریب بچوں کو روزگار نہیں دے رہاجس کی وجہ سے علاقے کی ترقی پیچھے رہ گئی ہے۔
دیش
اے ایم یو میں سمر سوئمنگ کیمپ کا اختتام، ایس ایس پی سنجیو سُمن نے اُبھرتے ہوئے تیراکوں کو سراہا

(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ایک ماہ سے جاری سمر سوئمنگ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا، جس میں اے ایم یو اور علی گڑھ ضلع کے 30 سے زائد اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد نو آموز تیراکوں نے حصہ لیا، جن میں 43 طالبات بھی شامل تھیں۔ یہ کیمپ گزشتہ 3 جون کو شروع ہوا تھا۔
اختتامی تقریب میں علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سنجیو سُمن آئی پی ایس نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ انھوں نے اپنے خطاب میں شخصیت کی ہمہ جہت ترقی میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند جسم ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ خاص طور پر تیراکی نہ صرف جسمانی طاقت کو بڑھاتی ہے بلکہ ذہنی نظم و ضبط کو بھی فروغ دیتی ہے۔
جناب سمن نے یونیورسٹی کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کیمپ میں طالبات کی بڑی تعداد میں شرکت کو سراہا اور کہا کہ آج کی بیٹیاں ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ تیراکی میں ان کی سرگرم شمولیت خود اعتمادی، استقلال اور تندرستی کو فروغ دیتی ہے۔پروگرام کی صدارت پروفیسر سید امجد علی رضوی، سکریٹری، اے ایم یو گیمز کمیٹی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ساتھ شہر کے اسکولوں کے بچوں کو بھی کھیلوں کی تربیت فراہم کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
قبل ازیں سوئمنگ کلب کے صدر ڈاکٹر فاروق احمد ڈار نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ پروگرام کی نظامت مظہرالقمر نے کی۔اس موقع پر سینئر سوئمنگ کوچ مسٹر محمد منصور، انسٹرکٹر سہیل فاروقی اورمحمد شعیب اور ٹرینر سیما کی کیمپ کے دوران انتھک محنت اور رہنمائی کو سراہا گیا۔
دیش
ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ: 12مسلم نوجوان 19سال بعد دہشت گردی کے الزام سے بری

(پی این این)
نئی دہلی:7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکے مقدمہ کا آج تاریخی فیصلہ بامبے ہائیکورٹ کی دو رکنی بینچ نے ظاہر کیا،19/ سالوں کے طویل انتظار کے بعد اس مقدمہ میں جبراً پھنسائے گئے مسلم نوجوانوں کو انصاف حاصل ہوا۔ عدالت نے خصوصی مکوکا عدالت کی جانب سے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو ملنے والی پھانسی کی سزا کو غیر قانونی قراردیا، اسی کے ساتھ ساتھ عدالت مکوکا عدالت سے سات ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ،ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو ملنے والی عمر قید کی سزا کو بھی ختم کردیا یعنی کے ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نچلی عدالت فیصلے کو غیر قانونی قراردیا اور اسے ملزمین کے حق میں تبدیل کردیا۔بامبے ہائی کورٹ دو رکنی خصوصی بینچ جسٹس اے ایس کلور اور جسٹس شیام سی چانڈک نے آج صبج ساڑھے نو بجے فیصلہ ظاہر کیا۔ عدالت نے ملزمین کی جانب سے حاصل کیئے گئے اقبالیہ بیان کو سرے سے خارج کردیا اور اسے غیر قانونی قراردیا، اسی طرح عدالت نے سرکاری گواہان کی گواہی کو بھی قبول کرنے سے انکار کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمین کو فوراً جیل سے رہا کیا جائے اگر وہ کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو یعنی کہ عدالت نے سال 2006 سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ملزمین کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف کردیا ہے۔عدالت نے جیل میں انتقال کرنے والے کمال انصاری کو بھی مقدمہ سے بری کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔جس وقت جسٹس کلور مقدمہ کا فیصلہ پڑھ رہے تھے، پھانسی کی سزا پانے والے پانچوں ملزمین بھی بذریعہ آن لائن اسے دیکھ اور سن رہے تھے اور ان کے چہروں پر مایوسی جھلک رہی تھی لیکن جیسے فیصلہ ان کے حق میں آیا وہ ایکدم سے خوش ہوگئے اور عدالت اور ان کا دفا ع کرنے والے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔
سینئر ایڈوکیٹ یوگ موہت چودھری نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا نیزقانون کی بالادستی قائم رہے گی۔انہوں نے ملزمین کے حق میں بحث کرنے کے لیئے دفاعی وکلاء کو موقع دینے کے لیئے بھی شکریہ ادا کیا۔یوگ چودھری نے جذباتی انداز میں کہا کہ اس پورے مقدمہ کا اگر باریک بینی سے مشاہدہ کیاجائے تو پتہ چلتا ہے کہ ملزمین کے خلاف جھوٹے ثبوت و شواہداکھٹا کیئے گئے تھے جس کی آج عدالت نے تصدیق کردی۔ملزمین کے مقدمات کی پیروی جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کررہی ہے، آج کے فیصلے کا صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی خیر مقدم کیا اور ملزمین کی رہائی میں دن رات محنت کرنے والے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم گلزار احمد اعظمی کو بھی یاد کیا اور کہا کہ اس مقدمہ کی پیروی گلزار اعظمی ملزمین کی گرفتاری کے وقت سے کررہے تھے، ان کے انتقال کے بعد اس ذمہ داری کو ہم نے سنبھالا اور جس نہج پرگلزار اعظمی پیروی کررہے تھے اسی نہج پر پیروی کرنے کی ہم نے بھی کوشش کی اور الحمداللہ آج فیصلہ ملزمین کے حق میں آیا۔
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
جامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
اقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر7 مہینے ago
کجریوال کاپجاری اور گرنتھی سمان اسکیم کا اعلان
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
اشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
محاسبہ7 مہینے ago
جالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
-
دلی این سی آر7 مہینے ago
دہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
محاسبہ7 مہینے ago
بیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
محاسبہ7 مہینے ago
ایک درجن سے زائد ٹیوب ویلوں سے موٹر چوری