دیش
اے ایم یو میں طلبا کی رہائشی سہولیات کی بہتری اور چھتوں کی مرمت و صفائی کے لئے ہاسٹلز کے معائنہ کا عمل شروع
(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ہاسٹلز کے معائنہ کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ طلبہ کے لیے رہائشی حالات کو بہتر بنایا جا سکے اور ان جگہوں اور حصوں کی نشاندہی کی جا سکے جہاں فوری مرمت یا تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان کی قیادت میں یہ معائنہ کیا جا رہا ہے جس سے طلبہ کے لیے محفوظ اور آرام دہ رہائشی ماحول یقینی بنایا جا سکے گا۔
معائنہ کا پہلا مرحلہ منگل کو آفتاب ہال اور ندیم ترین ہال کے دورے سے شروع ہوا۔ پروفیسر محسن خان کے ہمراہ کارگزار ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، پروفیسر شمشاد حسین؛ ممبر انچارج بلڈنگ پروفیسر میجر فرید مہدی؛ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر اظہارالحق فاروقی؛ ممبر انچارج رابطہ عامہ پروفیسر وبھا شرما اور دیگر سینئر اہلکار موجود تھے۔ آفتاب ہال کے پرووسٹ پروفیسر فیاض الرحمن اور ندیم ترین ہال کے پرووسٹ ڈاکٹر راشد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
معائنے کے دوران ٹیم نے ہاسٹلز کی چھتوں کا بھی بغور جائزہ لیا۔ ٹیم نے عملے کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں صفائی ستھرائی، جھاڑیوں کی صفائی اور ضروری مرمت کا کام فوری طور پر انجام دینے کی ہدایت کی۔ یونیورسٹی کے بلڈنگ محکمہ کی جانب سے مرمت کے تمام ضروری کام بروقت انجام دئے جائیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر محسن خان نے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی قیادت میں طلبہ کی فلاح و بہبود کے تئیں یونیورسٹی انتظامیہ کے پختہ عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا ”اے ایم یو، اپنے طلبہ کو بہتر رہائشی اور تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے تئیں پرعزم ہے۔ ہاسٹلوں کا یہ معائنہ اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے تاکہ طلبہ کو صاف ستھرے، محفوظ اور مناسب سہولیات سے آراستہ ہاسٹل مہیا کیے جا سکیں جو اُن کی تعلیمی ترقی میں معاون ہوں“۔
معائنہ کا یہ سلسلہ آئندہ دس دنوں تک جاری رہے گا اور کیمپس کے تمام اقامتی ہالوں کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کی فلاح و بہبود اور کیمپس کے بنیادی ڈھانچے کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے تئیں سنجیدہ ہے، چنانچہ متعلقہ ہالز کے پرووسٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ معائنہ کے دوران اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود رہیں تاکہ ہر پہلو سے معائنہ کا کام مکمل ہو اور بہتری کے لیے مؤثر تجاویز سامنے آسکیں۔
دیش
وزیراعظم مودی کے دورہ سے قبل کابینہ نے ہند۔عمان ایف ٹی اے کو دی منظوری
(پی این این )
نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے جمعہ کو ہندوستان اور عمان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کو منظوری دی۔ دوطرفہ تجارتی معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہونے اور تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھلنے کی امید ہے۔
پی ایم مودی 15 دسمبر سے اردن، ایتھوپیا اور عمان کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ پی ایم مودی کا عمان کا دوسرا دورہ ہوگا کیونکہ دونوں ممالک صدیوں پرانے دوستی، تجارتی روابط اور عوام کے درمیان مضبوط رشتوں کی بنیاد پر ایک ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کا اشتراک کرتے ہیں۔یہ عمان کے ایوان زیریں، شوریٰ کونسل کی طرف سے بھارت کے ساتھ ملک کے ایف ٹی اے کی منظوری کے ایک دن بعد آیا ہے۔ تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات، جسے باضابطہ طور پر جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ کہا جاتا ہے، نومبر 2023 میں باضابطہ طور پر شروع ہوا۔خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں ہندوستانی تاجروں کے لیے عمان تیسری سب سے بڑی برآمدی منزل ہے۔
وزارت تجارت نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد، دستخط اور توثیق کے لیے مسودہ کابینہ کے نوٹ کو متعلقہ وزارتوں کو بھیج دیا گیا۔ نیوز رپورٹ کے مطابق، دونوں فریق اب داخلی منظوری حاصل کرنے کے عمل میں ہیں۔شوریٰ کونسل یا مجلس شوریٰ نے بدھ کے روز سی ای پی اے کے مسودے پر اپنی بحث مکمل کی۔ بحث کے اختتام پر کونسل نے آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دی۔
دیش
امید پورٹل پر آرہی دشواریوں کیلئےمسلم پرسنل لا بورڈ نےوزیر برائے اقلیتی امور سے ملاقات کامانگا وقت
(پی این این)
نئی دہلی:امید پورٹل کی سست روی، باربار پورٹل کا جام ہوجانا اور متعدد تکنیکی دشواریوں کے پیش نظر آج آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور سے فوری ملاقات کے لئے وقت مانگا-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ جب سپریم کورٹ نے پورٹل کی مدت میں توسیع سے انکار کردیا اور پورے ملک میں متولیان نے بعجلت ممکنہ وقف املاک کو اپلوڈ کرنے کی کوشش کی تو ہر جگہ سے پورٹل کے بار بار جام ہوجانے، سست ہوجانے بلکہ بالکل ہی رک جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ ظاہر ہے اس مختصر مدت میں لاکھوں املاک کا اپلوڈ کیا جانا تقریبا ناممکن ہے- لہذا بورڈ نے فیصلہ کیا کہ فوری طورپر وزیر مملکت برائے اقلیتی امور سے ملاقات کی جائے اور ان کی توجہ ان دشواریوں کی طرف مبذول کرائی جائے اور درخواست کی جائے کہ وہ نہ صرف ان دشواریوں کو دور کریں بلکہ پورٹل کی مدت میں توسیع بھی فرمادیں۔
بورڈ کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں آج ہی ایک خط بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی کی جانب سے وزیر موصوف کو بذریعہ ای میل اور بذریعہ پوسٹ بھیجا گیا- جنرل سکریٹری صاحب نے وزیر موصوف کو اپنے خط میں یاد دلایا کہ خود حکومت کا منشاء بھی یہی تھا کہ وہ تمام وقف املاک جو پہلے سے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں، پورٹل پر ضرور اپلوڈ ہوجائیں لیکن پورٹل کی سست روی و دیگر تکنیکی دشواریوں کی بنا پر یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ ویسے بھی آٹھ لاکھ سے زائد جائیدادوں کی اپلوڈنگ کے لئے یہ مدت بہت کم تھی۔ حالانکہ بورڈ اور مسلمانوں کی دینی و ملی تنظیموں نے اس کے لئے جگہ جگہ ورکشاپس منعقد کیں اور متعدد مقامات پر ہیلپ ڈیسکوں کا بھی اہتمام کیا۔ڈاکٹر الیاس نے آگے کہا کہ اگر وزیر موصوف سے ملاقات کا وقت ملتا ہے تو وفد میں بورڈ کی مرکزی قیادت کے علاوہ دینی و ملی تنظیموں کے مرکزی قائدین کو بھی شامل کیا جائے گا۔
دیش
سپریم کورٹ کا وقف رجسٹریشن کی مدت میں توسیع سے انکار
(پی این این)
نئی دہلی:سپریم کورٹ کی دورکنی بینچ نے آج امید پورٹل پر وقف املاک کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کرنے سے انکارکردیا، اورکہاکہ جب مدت میں توسیع کے لئے متاثرہ فریق ٹربیونل جاسکتے ہیں تواس معاملہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دخل دینے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، واضح ہوکہ امید پورٹل پر وقف املاک کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 6دسمبرہے، صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے یہ دلیل دی کہ لاکھوں متولی رجسٹریشن کراناچاہتے ہیں لیکن پورٹل میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے بہت دقت آرہی ہے، وقف کی تفصیل پورٹل پر اپلوڈنہیں ہوپارہی ہے، اس پر بینچ کے ججوں نے کہا کہ سالسٹرجنرل کے مطابق پورٹل کام کررہاہے، مگر آپ اس میں خامی کی بات کہہ رہے ہیں اگر ایساہے تو اس کی تصدیق کے لئے آپ کو دستاویزداخل کرنا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ آج جب سماعت کا آغازہواتو سالیسٹرجنرل تشارمہتانے بینچ کے روبروکہا کہ اگر کوئی متولی 6 دسمبر کی آخری تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کراپاتاہے تووہ وقف ٹربیونل کے سامنے وجہ بیان کرکے توسیع لے سکتاہے، مگر درخواست گزارنئے وقف قانون میں دی گئی مدت میں تبدیلی کرانا چاہتے ہیں ان کا یہ مطالبہ درست نہیں ہے، عدالت نے بھی دلائل سننے کے بعد یہ بات کہی کہ نیا وقف قانون 3Bکے تحت وقف ٹربیونل کو یہ اختیارفراہم کرتاہے کہ وہ مخصوص معاملوں میں مدت میں توسیع کرسکتاہے، کپل سبل نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی وقف سوسال پرانا ہے توکسی کو بھی اس بات کا علم نہیں ہے کہ اس کی تفصیل پورٹل پر کس طرح اپلوڈکی جائے،انہوں نے کہا کہ سواورسواسوسال پرانے وقف کے بارے میں یہ پتہ نہیں چل پاتاکہ واقف یعنی وقف کرنے والا کون ہے، اورپورٹل پر جب تک اس کی تفصیل نہ دی جائے وہ دیگر تفصیلات کو بھی قبول نہیں کرتااس سے املاک کے رجسٹریشن میں سخت دقت آرہی ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورٹل میں آنے والی تکنیکی خرابیوں کے بارے میں وہ باضابطہ ایک نوٹ عدالت میں پیش کرسکتے ہیں۔
سینئر وکیل ابھیشیک منوسنگھوی نے بھی دلیل دی کہ پورٹل میں رجسٹریشن کے وقت متعدد تکنیکی خرابیاں آجاتی ہیں اس لئے وہ صرف مد ت میں توسیع چاہتے ہیں، سینئر ایڈوکیٹ پی وی سریندرناتھ نے کہا کہ کیرالا اسٹیٹ وقف بورڈنے بھی ایک عرضی داخل کرکے کہا ہے کہ پورٹل میں جو کالم دیئے گئے ہیں انہیں پرکرنے میں زبردست پریشانی آرہی ہے، ان کے علاوہ دوسرے کئی وکلاء نے بھی مدت میں توسیع کے لئے اپنے دلائل پیش کئے مگر سپریم کورٹ نے رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کرنے سے انکارکردیا اورکہا کہ وقف کے متولی اس کے لئے وقف ٹربیونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔
-
دلی این سی آر11 months agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر11 months agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
دلی این سی آر12 months agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر11 months agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
دلی این سی آر12 months agoکجریوال کاپجاری اور گرنتھی سمان اسکیم کا اعلان
-
محاسبہ1 year agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
بہار7 months agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ1 year agoجالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
