Connect with us

دیش

محمد علی جوہر یونیورسٹی میں پرنسپلز میٹنگ کا کامیاب انعقاد

Published

on

(پی این این)
رام پور:محمد علی جوہر یونیورسٹی کے رابندر ناتھ ٹیگور آڈیٹوریم میں آج بڑے جوش و خروش اور وقار کے ساتھ پرنسپل میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم تعلیمی تقریب کا مقصد یونیورسٹی اور علاقے کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز کے ساتھ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس میٹنگ کا مقصدیونیورسٹی اور علاقے کے اسکولوں اور کالجوں کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مربوط کوششیں کرنا تھا۔
پرنسپل میٹ کے لیے پورے آڈیٹوریم کو شاندار طریقے سے سجایا گیا تھا۔پرنسپل میٹ میں مہمان خصوصی ڈاکٹر تزئین فاطمہ کی موجودگی نے تقریب کی رونقوں میں اضافہ کر دیا۔اس موقع پر جامعہ کے ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر گلریز نظامی نےتمام پرنسپلز اور تعلیمی نمائندوں کو خوش آمدید کہا۔اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے یونیورسٹی کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں جدت اور معیاری تعلیم ملک کی ترقی کی کنجی ہیں۔اس کے بعد نیوز میگزین جاری ہوا۔ایڈمیشن سیل انچارج عظمیٰ نے بتایا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی، رام پور کی نئی داخلہ پالیسی کا مقصد یونیورسٹی میں داخلہ کے عمل کو مزید شفاف اور منصفانہ بنانا ہے۔ اس سے طلباء کو ان کی میرٹ کی بنیاد پر داخلہ ملے گا اور یونیورسٹی کا تعلیمی معیار بھی بہتر ہو گا۔پرنسپل میٹ میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جیسے کہ تعلیم میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی شمولیت، نصاب میں جدت اور طلباء کے لیے کیریئر پر مبنی پروگرام۔ سب نے باہمی بات چیت کے ذریعے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔پروگرام کو دلچسپ بنانے کے لیے رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشان ملک اور ندیم احمد نے ملکی نغمے اور غزلیں گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔پروگرام کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔
پروگرام کی نظامت رابعہ خان اور ماہرہ اخلاق نے کی۔پروگرام کا اختتام گروپ فوٹو سیشن اور لنچ کے ساتھ ہوا۔اس موقع پر اعزازی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عارف، رجسٹرار ڈاکٹر ایس این سلام، کنٹرولر امتحانات اور پراکٹر محمد عارف، ڈاکٹر محمد کلیم، ڈاکٹر سواتی سنگھ رانا، کنوینر اینڈ ایڈمیشن سیل انچارج عظمیٰ، کو کنوینر ڈاکٹر تنویر ارشاد اور ریسرچ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فرحان، عالمگیر خان، ڈین ایگری کلچر ڈاکٹر گل فشاں، ڈاکٹر ارم، ڈاکٹر عنیزہ، امیت سنگھ، صدام حسین، برج کشور یادو، ڈاکٹر مبین، اکرم، ریشمہ پروین، ہالا، صدف، عظمیٰ، عائشہ، خوشبو گرگ، سیما بی، پرشانت احمد، روشن، احمد، راشن یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران و ملازمین وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر معززین، سماجی کارکن، مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ، ایگزیکٹو کونسل اور دیگر اراکین موجود تھے۔ اکیڈمک کونسل کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔

دیش

انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے زیراہتمام بیداری مہم کا انعقاد

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی : انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، گوتم بدھ نگر نے جمعہ کو نوئیڈا سی بلاک میں تکنیکی کورسز کے بارے میں عوامی بیداری مہم کا اہتمام کیا۔ اس مہم کا مقصد طلباء، والدین اور نوجوانوں میں فنی تعلیم کے بارے میں شعور کو بڑھانا اور بدلتے وقت کے مطابق انہیں ہنر مند بنانا تھا۔
ادارے کے ایم ڈی ڈاکٹر امیت سینی نے کہا کہ "تکنیکی تعلیم آج کے وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس وقت نوجوانوں کو سول، مکینیکل، آئی ٹی، الیکٹریکل، الیکٹرانکس جیسے کورسز کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔” امتحان کنٹرولر ڈاکٹر سمیت سنگھ و کنسلٹنگ ڈائریکٹر اشتیاق خان نے طلباء کو انجینئرنگ اور مینجمنٹ کورسز اور انٹرپرینیورشپ جیسے مضامین میں دلچسپی لینے کی ترغیب دی۔
سماجی کارکن محمد قمر اختر نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا ہے، جو نوجوان جدید فنی تعلیم نہیں اپنائیں گے وہ مستقبل میں پیچھے رہ جائیں گے۔ حکومت معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے اسکالرشپ اسکیمیں بھی چلا رہی ہے تاکہ کوئی مستحق طالب علم تعلیم سے محروم نہ رہے۔
پروگرام میں طلباء کو ٹیکنیکل کورسز، روزگار کے مواقع اور روزگار کے امکانات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر درجنوں افراد موجود تھے۔

Continue Reading

دیش

سہارنپور میں 95؍ مستحقین کسانوں کو 5.4 کروڑ کی امداد منظور

Published

on

(پی این این)
دیوبند:اتر پردیش حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کی گئی ’’وزیر اعلیٰ کسان حادثہ کلیان یوجنا‘‘ کے تحت سہارنپور میں آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے95؍ مستحقین کو مجموعی طور پر4؍ کروڑ 55؍ لاکھ 50؍ ہزار روپے کی امدادی رقم کی منظوری کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ یہ پروگرام کلکٹریٹ ہال میں منعقد ہوا، جس کے دوران ضلع کے 60؍ مستحقین کو2؍ کروڑ 87؍ لاکھ روپے کی رقم کی منظوری کے سرٹیفکیٹ دیے گئے، جبکہ مختلف تحصیلوں میں منعقدہ ذیلی پروگراموں میں 53؍ افراد کو ۱ کروڑ 86؍ لاکھ 50؍ ہزار روپے کی رقم کی منظوری کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں امبیڈکر نگر سے منعقد ریاستی سطح کے مرکزی پروگرام کا براہِ راست نشریہ بھی دکھایا گیا۔ تقریب میں اس موقع پر ضلع کے افسران، محکمہ مال کے اہلکاروں، تحصیلداروں اور دیگر مقامی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

Continue Reading

دیش

ویڈیو کا مقصد غلط بیانی کرکے دارالعلوم کے بہی خواہان و معاونین کو گمراہ کرنا ہے: مفتی ابوالقاسم نعمانی

Published

on

(پی این این)
دیوبند:چند دنوں سے عالمی شہرت یافتہ دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبندسے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ووائرل ہورہاہے، جس میں یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ دارالعلوم دیوبند میں وصول شدہ غلہ کی بڑی مقدار نہایت کم قیمت کے حساب سے بازار میں فروخت کردی گئی، نیز ادارہ کے سالانہ بجٹ سے 13؍ کروڑ روپیہ کی خطیر رقم صرفہ سے بچ گئی ہے، جس کی وجہ سے باقی ماندہ رقم میں سے نصف 6؍ کروڑ پچاس لاکھ روپیہ بطور سبسڈی حکومت کو واپس دینی پڑی ہے۔
اس سلسلہ میںدارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی اابوالقاسم نعمانی نے غلط بیان پر مبنی ویڈیو پر اپنی سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے ایک تردیدی بیان میں کہاکہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دارالعلوم دیو بند میں وصول شدہ غلہ کی بڑی مقدار 9.30؍ روپیہ فی کلو کے حساب سے بازار میں فروخت کر دی گئی ہے۔ نیز سالانہ بجٹ میں تیرہ کڑور روپے کی خطیر رقم صرفہ سے بچ گئی ہے، جس میں سے6؍ کروڑ50؍ لاکھ روپے کی سبسڈی سرکار کو لوٹانی پڑی۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں خلاف واقعہ اور حقائق سے دور ہیں، نہ تو ادارہ میں35؍ ہزار بوری آٹا باہر فروخت کیا گیا ہے اور نہ کوئی رقم سرکار کو بطور سبسڈی واپس کی گئی ہے۔ اس طرح کی غلط بیانی کا مقصد دارالعلوم کے معاونین اور بہی خواہوں کو گمراہ کرنا اور ادارہ کو نقصان پہنچانا ہے جو قابل مذمت عمل ہے اور اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ دارالعلو م دیوبند کی جانب اس قسم کی ویڈیو منسوب کرنے سے دارالعلوم دیوبند نے سخت مذمت کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network