Connect with us

بہار

کانگریس نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر صحت منگل پانڈے کا پتلا جلایا

Published

on

(پی این این )

چھپرہ:مظفر پور کے کڈھنی میں نو سالہ دلت لڑکی کی عصمت دری اور موت کے خلاف ریاستی قیادت کی ہدایت پر ضلع کانگریس نے مشتعل احتجاج کیا اور شہر کے نگر پالیکا چوک پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر صحت منگل پانڈے کا پتلا جلایا۔قبل ازیں کانگریسیوں نے سرکٹ ہاؤس سے سڑک پر مارچ کرکے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین میونسپل چوک پہنچے جہاں مقررین نے کہا کہ کڈھنی کے مظلوم کو فوری انصاف ملنا چاہیے۔نتیش حکومت میں قتل،عصمت دری،ڈکیتی کا ایک نیا ماڈل قائم کیا جا رہا ہے۔جو آئے روز نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔انہوں نے علاج کے دوران پی ایم سی ایچ میں عصمت دری متاثرہ کی موت پر کئی سوالات اٹھائے۔منگل پانڈے پر صحت کے نظام کی خراب حالت کا الزام عائد کیا۔
اس موقع پر ضلع صدر بچو پرساد ویرو،ریاستی نگراں سنیل کمار سنگھ،پروفیسر سنیل کمار،راجیو وہنگم،ڈاکٹر شنکر چودھری،فیروز اقبال،حیدر علی،مانک یادو،رفیع اللہ قریشی،سندیپ روشن،فیصل انور،یسین آزاد،انیل سنگھ،دیپک شرما،کشن سنگھ،ومل کمار،برجندر کمار،میجر سنگھ،راجیو کمار شرما،سابق ضلع صدر انیل کمار سنگھ،ترون تیواری،کملیش کمار پاٹھک،مکینک پرساد،کنہیا گری،للن پرساد سنگھ،کملیش کمار سنگھ،راہل یادو،کنہیا مشرا،انیل کمار سنگھ،شوکت علی،امیت نین،سریش رام وغیرہ موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

بہار

5 روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا گوئنکا کالج میں ہ انعقادافتتاح

Published

on

(پی این این)
سیتامڑھی :شری رادھا کرشنا گوئنکا کالج کی 75 ویں سالگرہ کے موقعے پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو کہ سیتامڑھی ضلع کے سب سے باوقار اور قدیم کالج ہے۔ تقریب کا افتتاح بہار حکومت کے آرٹ، کلچر اور یوتھ ڈپارٹمنٹ کے وزیر موتی لال پرساد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رچی پانڈے، ایم ایل سی ریکھا کماری، یونیورسٹی کے کھیل سکریٹری کانتیش کمار نے کرکٹ کھیل کر پروگرام کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ شروع ہونے سے قبل مہمانوں کا گلدستے اور شال پیش کر کے استقبال کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر ٹی پی سنگھ نے کی، جس کی قیادت محمد ثناء اللہ نے کی اور نظامت اسپورٹس سکریٹری آنند بہاری سنگھ نے کیا۔ اس دوران مہمانوں کا خیرمقدم گیت، مشہور جھجھیا رقص اور گنیش اتسو کے رقص سے کیا گیا۔ تمام مہمانوں کا استقبال این سی سی کیڈٹس نے ڈھول بجا کر کیا۔ وزیر موتی لال پرساد نے کہا کہ کھیل سب سے اہم چیز ہے، جسمانی، ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کھیل ضروری ہیں۔ قانون ساز کونسلر ریکھا کماری نے کہا کہ کھیل ہر قسم کی ترقی کا باعث بنتے ہیں اور کالج فیملی کی جانب سے اس طرح کے عظیم الشان انعقاد قابل ستائش ہے۔ اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ کالج کے مین گیٹ کی وہ تزئین و آرائش کریں گی۔
ضلع مجسٹریٹ رچی پانڈے نے کہا کہ آج کل نوجوان گمراہ ہو رہے ہیں، انہیں اپنے وقت کی اہمیت پر توجہ دینی چاہیے اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے عام لوگوں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا کم استعمال کریں اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھی اپنی زندگی میں شامل کریں۔ ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ نے کالج کیمپس میں انڈور اسٹیڈیم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ پہلے روز کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر راکیش، ڈاکٹر مکیش کمار، ڈاکٹر تلسی، ڈاکٹر پروین سنگھ، ایمپلائز یونین کے سکریٹری سنجے کمار، چنچون سنگھ، دھیرج کمار، سوجیت جھا، رنجیت کمار، دلیپ کمار، سجاد انصاری اور دیگر موجود تھے۔

Continue Reading

بہار

الیکشن کمیشن اسمبلی انتخابات کو لے کر حساس: ڈی ڈی سی

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :الیکشن کمیشن آف انڈیا آئندہ بہار اسمبلی کے عام انتخابات کو لے کر بہت چوکنا ہے۔ہر انتخابی سرگرمیوں اور تیاریوں کی اعلیٰ سطح پر نگرانی اور مانیٹرنگ کی کی جا رہی ہے۔مذکورہ باتیں انچارج ضلع مجسٹریٹ کم ڈی ڈی سی شری یتیندر کمار پال نے بھیکھری ٹھاکر آڈیٹوریم میں منعقدہ بی ایل او سپروائزرس کی پہلی ضلعی سطح کی ایک روزہ تربیت کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کی تقرری اور تربیت الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن ووٹر لسٹ کی تیاری اور درستگی کو لے کر بہت حساس ہے۔ بی ایل او کا بنیادی کام ووٹر لسٹ میں ناموں کو شامل کرنا، حذف کرنا، درست کرنا ہے۔ نگران ان کی نگرانی اور مدد کا کام کریں گے۔
ڈی ڈی سی شری پال نے کہا کہ ٹریننگ میں بی ایل او کے کام اور ذمہ داری کو صحیح طریقے سے سمجھا جائے گا۔ تاکہ مناسب نگرانی کی جا سکے۔ انہوں نے تمام آرٹیکلز، قواعد و ضوابط کو باریک بینی سے سمجھنے کی تاکید کی اور کہا کہ کمیشن کے حکم کے مطابق ٹریننگ کے اختتام پر تشخیص کرنا ہوگا۔ جس میں سب کا پاس ہونا ضروری ہے۔ ایس ڈی ایم صدر نتیش کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہے اور الیکشن کا محور بی ایل او ہے۔ انتخابی فہرست جتنی صاف ہوگی الیکشن اتنے ہی زیادہ غلطیوں سے پاک اور صاف ہوں گے۔ انہوں نے سپروائزر سے کہا کہ وہ قواعد کے ساتھ ساتھ عملی علم بھی رکھیں اور اپنی صوابدید استعمال کریں۔ ڈپٹی ای او جاوید اقبال نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا براہ راست BLO کے ذریعے ووٹر تک پہنچتا ہے۔ اس طرح بی ایل اوز میدان میں الیکشن کمیشن کی آنکھ اور کان ہیں۔
ایس ایل ایم ٹی کم ڈپٹی الیکشن آفیسر اقبال نے تین سیشنز میں ٹریننگ کی۔ پہلے سیشن میں انہوں نے بی ایل او سپروائزرز کی تقرری، کام، ذمہ داری، ڈیوٹی اور عملی توقعات سے آگاہ کیا۔ دوسرے سیشن میں انہوں نے بی ایل او کے کام، ذمہ داری اور ڈیوٹی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ناموں کو شامل کرنے، درست کرنے اور حذف کرنے سے متعلق تمام صورتوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ جناب اقبال نے تمام کام آف لائن اور آن لائن پوائنٹ وائز کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی اور کمیشن کی مختلف قسم کی ایپس کو متعارف کرایا۔ آخر میں کمیشن کی طرف سے بھیجے گئے سوالیہ پرچے کے ذریعے جانچ کی گئی۔ حاضری اور تشخیصی پرچہ الیکشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔

Continue Reading

بہار

چھپرہ:مان پور سے گرکھا تک سڑک کو چوڑا کرنے کی ملی منظوری

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :ایم پی راجیو پرتاپ روڈی کی ضلع کی ترقی اور سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے کی کوششوں کو ایک اور فروغ ملا ہے۔ ضلع کے مان پور سے گرکھا تک سڑک کو 10 میٹر چوڑا کرنے کی انتظامی منظوری مل گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی بہار حکومت کے روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ نے سینٹرل روڈ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ (CRIF) کے تحت اس 18 کلومیٹر طویل سڑک کو چوڑا اور مضبوط بنانے کے کام کے لیے 8147.58 لاکھ روپے (81.47 کروڑ روپے) کی انتظامی منظوری دی ہے۔
ایم پی کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ راستہ مان پور (NH-19 کا چھوڑا ہوا حصہ) سے شروع ہوتا ہے اور گرکھا بازار (NH-722 کا چھوڑا ہوا حصہ) تک جاتا ہے۔اس راستے میں اہم گاؤں اور بازار جیسے بھیرو پور،مٹیھان چوک،کمال پور،مولوی بازار،مرزا پور،گڑھا،بسنت بازار،کدربادھا،چنتامن پور،رام پور،کدنا بازار،محمد پور وغیرہ آتے ہیں۔اس کے چوڑا ہونے کے بعد ٹریفک زیادہ ہموار،محفوظ اور تیز ہو جائے گی۔اس اسکیم کو سی آر آئی ایف میں شامل کرنے کے لیے ایم پی روڈی نے ریاستی حکومت کے سڑک تعمیراتی وزیر اور حکومت ہند کے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر کے ساتھ مسلسل بات چیت،خط و کتابت اور ذاتی ملاقاتیں کیں۔ان کی قیادت اور اقدام کی وجہ سے یہ اسکیم منظور ہوئی ہے۔
پروجیکٹ کے بارے میں روڈی نے کہا کہ سڑک کے ان حصوں میں جہاں پانی جمع ہونے کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے،وہاں پانی کی موثر نکاسی کے لیے نالوں کی تعمیر کی بھی تجویز ہے۔تاکہ سڑک کی طویل المدتی افادیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس راستے کو مستقبل قریب میں گرکھا بائی پاس سے جوڑا جانا ہے۔جس کی تعمیر کا کام اس وقت جاری ہے۔یہ راستہ سونپور پلاننگ ایریا کا بھی حصہ ہوگا۔جس کی وجہ سے علاقائی ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ اس کا براہ راست رابطہ قائم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس راستے کو گنگا ندی پر بنائے جانے والے نئے پل کے ذریعے دگھوارا پوائنٹ سے جوڑنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔اس سے اس راستے کی رسائی اور اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔اس منصوبے سے نہ صرف علاقائی روابط بہتر ہوں گے بلکہ روزگار اور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network