اتر پردیش
کسان مزدور سنگٹھن کے وفد نے دیوبند کے ایس ڈی ایم کو دیا میمورنڈم

(پی این این)
دیوبند: کسان مزدور سنگٹھن کے ذمہ داران اور کارکنان کے ایک وفد نے دیوبند کے ایس ڈی ایم یوراج سنگھ سے ملاقات کی اور کھجوری گائوں کی صورت حال ،وہاں کی سڑکوں اور ہونے والی تجاوزات نیز گرام پردھان کی جانب سے تعمیر کرائی جانی والی سڑکوں کے ضابطوں کو نظر انداز کرنے اور ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی شکایات پر مبنی ایک میمورنڈم کسان مزدور سنگٹھن کے ذمہ داران اور کارکنان کے ایک وفد نے دیوبند کے ایس ڈی ایم سپردکیا ،میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کھجوری گائوں کو اسٹیٹ ھائی وے59سے گائوں منسلک کرنے والی کی لمبائی چوڑائی 33 فٹ ہے جس کا اندراج سرکاری دستاویزات میں ہے لیکن غیر قانونی طریقے سے کئے گئے تجاوزات کی وجہ سے اب یہ سڑک محض 20 فٹ رہ گئی ہے ،میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ اس سڑک کے دونوں جانب بڑے بڑے نالے ہیں لیکن موجودہ گرام پردھا ن گائوں کے ایک فریق کی جانب داری کرتے ہوئے بغیر پیمائش کئے سڑک کی تعمیر کرانا چاہتا ہے اور وہاں موجود تجاوزات کو ختم کرانے کے لئے تیار نہیں ہے۔
اس کے علاوہ تنظیم کی جانب سے دیئے گئے میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہنڈن ،کالی ندی اور کرشناندی کو پولیشن سے پاک کیا جائے تاکہ اس پورے علاقہ میں استعمال کےلئے لوگوں کو صاف پانی مہیا ہوسکے ،اس کے علاوہ نونابڑی گائوں میں بڑی گاڑیوں کے جانے کے لئے کوئی سڑک نہیں ہے ،کسانوں کی اپنے ٹریکٹر،ٹرالیاں لے جانے میںپریشانی ہوتی ہے ،اس لئے اس گائوں کی سڑکوں کی چورائی میں اضافہ کیا جائے ، کسانوں کو صحیح وقت پر ڈی ،اے ،پی کھاد نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے گنوں کی فصلیں لگانے میں پریشانی اور تاخیر ہورہی ہے ،اس کے علاوہ یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں اور کورس کی کتابیں فروخت کرنے والے دکاندار وں کے بیچ چلی آرہی کمیشن خوری کو ختم کیا جائے ۔
میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر کسانوں کو پیش آنے والے مسائل کا فی عرصہ سے جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں ان کو حل کرایا جائے اس کے علاوہ آس پاس دیہی علاقوں میں جل نگم والوں نے سڑکیں توڑ کرڈالی ہیں ،ان سڑکوں کو درست کرائی جائے۔ ،تنظیم کا کہنا ہے کہ بجلی محکمہ کے ملازمین مسلسل کسانوں کا استحصال کررہے ہیں ۔اس استحصال کو روگا جائے اور سینچائی کے لئے کم ازکم بجلی دی جائے ۔میمورنڈم میں اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ ٹیوب ویلوں پر چوری کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں اس کو روکا جائے ،اس کے علاوہ دیوبند شوگر فیکٹری سے نکلنے والے کے کیمیکل کی وجہ سے رنکھنڈی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا پانی زہریلا ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے خطرناک بیماریاں پیدا ہورہی ہےں ۔اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کئے جائیں ،کسان مزدور سنگھٹن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روھانہ ٹول سے گذرنے والوں کے ساتھ بہت زیادہ بدلسکوکی کیا جارہا ہے اس لئے حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق 20 کیلومیٹر کے دائرہ میں رہنے والے باشندوں سے ٹول کی وصولی ختم کی جائے ۔
اسی طرح بینکوں کی جانب سے گولڈ کارڈ جاری کرکے کسانوں کا استحصال کیا جارہاہے کیونکہ ان کارڈوں پر 10 فیصد سود وصول کیا جارہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے 4 فیصد کی شرح سود مقرر ہے میمورنڈم دینے والوں میں شیو اوم رانا ،ٹھاکر پورن سنگھ ،مہیش تیواری ،ٹھاکر شیام ویر ،ٹھاکر ستیہ پال سنگھ ، مونٹو رانا ،ترسیم سنگھ ،ہری اوم رانا ،وید پال سنگھ اور بڑی تعداد میں تنظیم کے ارکان موجود رہے۔
اتر پردیش
دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا ذات نہیں: ڈائریکٹر جامعہ طبیہ دیوبند

(پی این این)
دیوبند: جامعہ طبیہ دیوبند میں جموں و کشمیر کے پہلگام (Pahalgam) میں دہشت گرد حملے (Terror Attack) میں مرنے والے لوگوں کو موم بتیاں جلاکر خراج عقیدت پیش کیاگیا اور زخمیوں کی صحت کے لئے دعاءکی گئی۔ جامعہ طبیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انور سعید نے تعزیتی پروگرام میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے سیاحوں کے لیے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا ذات نہیں ہوتی۔ پہلگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سیاحوں کا قتل نہایت بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت ترین اقدامات کرے ۔ ڈاکٹر انور سعید نے ان بہادروں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر دیگر سیاحوں کی جان بچائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ جموں و کشمیر میں اعلیٰ ترین سطح پر سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرے کیونکہ وہاں کے زیادہ تر لوگوں کی معیشت سیاحت پر منحصر ہے۔
امن و امان ہی سے اعتماد اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔ اس دوران جامعہ طبیہ دیوبند کے طاہر ہال میں تمام اسٹاف اور طلباءو طالبات نے موم بتیاں جلا کر جاں بحق ہونے والوں کو جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کالج کے سیکریٹری ڈاکٹر اختر سعید نے شہداءکے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر انیس احمد، نائب پرنسپل ڈاکٹر محمد فصیح، ڈاکٹر نکہت سجاد، ڈاکٹر احتشام الحق صدیقی، ڈاکٹر محمد اعظم عثمانی، ڈاکٹر جاوید عالم، ڈاکٹر مزمل، جمشید انور، عامر سعیدی، پیر جی جاوید، ارون کمار، منوج کمار، سچن کمار، سنجے جندل اور دیگر طلباءو طالبات موجودرہے۔
اتر پردیش
پہلگام دہشت گردانہ حملہ: مودی اکیڈمی میں تعزیتی اجلاس

صدام حسین فیضی
رام پور:-صبح دعائیہ اجتماع کے دوران دیاوتی مودی اکیڈمی میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلباء نے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے معصوم سیاحوں کی روح کی شانتی کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
ملاقات کے دوران اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر سمن تومر نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس المناک واقعے میں معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ہمیں متحد ہو کر امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانا ہے تاکہ ایسا افسوسناک لمحہ دوبارہ نہ دہرایا جائے۔
انہوں نے طلباءکو انسانیت، ہمدردی اور اتحاد کی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دی تاکہ ایک محفوظ اور پرامن معاشرہ قائم ہو سکے۔ اسکول کے اسٹاف اور طلباءنے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور امن اور رواداری کے لیے کام کرنے کا عزم کیا
اتر پردیش
تعلیم ترقی کا زینہ ہے اور تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے: اشرف علی خان

جلال آباد: موضع حسن پور لوہاری کا قدیم مدینی درسگاہ مدرسہ نوریہ امدادیہ اشرفیہ میں کلاس کمپیوٹر کا افتتاح عمل میں آیا اور اس موقع پر اسمبلی رکن اشرف علی خان کے ہاتھوں کمپیوٹر کلاس کا افتتاح کیا گیا- افتتاح کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے اور تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے انہوں نے کہاں کہ علم کو حاصل کرنا ہر ہر مسلمان مرد عورت پر فرض کفایہ ہے-
انہوں نے کہا کہ دونوں تعلیم حاصل کرنی چاہیے چاہے وہ دنیاوی تعلیم ہو یا دین کی تعلیم ہو اس موقع پر چودری وسیم احمد حاجی نسیم احمد ڈاکٹر برکت اللہ خان رفیع اللہ خان ایڈوکیٹ وغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا بڑے گھر میں جوشی کے ساتھ کھانا بھون اسمبلی رکن اشرف علی خان کا مدرسہ نوریہ امدادیہ اشرفیہ کے ناظم مولانا راشد انکا خیر مقدم کیا چودری علیم ماسٹر بھولو چیرمین عبدالغفار ڈاکٹر سعود حسن ان کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مدرسے کے طالبات وجود رہے
-
دلی این سی آر3 مہینے ago
جامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
دلی این سی آر4 مہینے ago
کجریوال کاپجاری اور گرنتھی سمان اسکیم کا اعلان
-
دلی این سی آر3 مہینے ago
اقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر3 مہینے ago
اشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
محاسبہ4 مہینے ago
جالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
-
دلی این سی آر3 مہینے ago
اقتدار میں واپسی کے بعدکجریوال بنیں گے وزیر اعلیٰ :آتشی
-
بہار4 مہینے ago
اردو ڈائریکٹوریٹ کی سبھی ضلع مجسٹریٹ کو اردو زبان کے استعمال کی ہدایت
-
محاسبہ4 مہینے ago
ایک درجن سے زائد ٹیوب ویلوں سے موٹر چوری